bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Exodus 10
Exodus 10
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 9
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 11 →
1
تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”فَرعوہؔ کے پاس جاؤ کیونکہ مَیں نے ہی اُن کے دِل اَور اُن کے سرداروں کے دِلوں کو سخت کیا ہے تاکہ میں اَپنے یہ نِشانات اُن کے درمیان دِکھاؤں،
2
اَور تُم اَپنے بچّوں اَور بچّوں کے بچّوں کو بتا سکو کہ مَیں نے مِصریوں کے ساتھ کِس قدر سخت سلُوک کیا اَور اُن کے درمیان مَیں نے کِس طرح اَپنے نِشانات دِکھائے تاکہ تُم جان لو کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں۔“
3
پس مَوشہ اَور اَہرونؔ نے فَرعوہؔ کے پاس جا کر کہا، ”یَاہوِہ عِبرانیوں کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، ’تُم کب تک میرے سامنے خاکسار نہ ہوگے؟ میرے لوگوں کو جانے دو تاکہ وہ میری عبادت کریں۔
4
اَور اگر تُم اُنہیں جانے نہ دوگے تو کل مَیں تمہارے مُلک پر ٹِڈّیاں لے آؤں گا۔
5
اَور وہ رُوئے زمین کو اَیسے ڈھانک دیں گی کہ وہ نظر نہ آسکے گی اَور اولوں کے بعد جو کچھ تھوڑا باقی بچا ہے اُسے اَور تمہارے کھیتوں میں اُگے ہویٔے ہر درخت کو ٹِڈّیاں چٹ کر جایٔیں گی۔
6
اَور وہ تُم، اَور تمہارے اہلکاروں اَور تمام مِصریوں کے گھروں میں بھر جایٔیں گی۔ اَیسی بات تمہارے آباؤاَجداد نے اِس مُلک میں آباد ہونے کے وقت سے لے کر آج تک کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔‘ “ پھر مَوشہ نے مُنہ پھیرا اَور فَرعوہؔ کے پاس سے چلےگئے۔
7
تَب فَرعوہؔ کے حاکموں نے اُس سے کہا، ”یہ اِنسان کب تک ہمارے لیٔے پھندا بنا رہے گا؟ لوگوں کو جانے دے تاکہ وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کی عبادت کر سکیں۔ کیا تُمہیں خبر نہیں کہ مِصر اُجڑ چُکاہے؟“
8
تَب مَوشہ اَور اَہرونؔ کو پھر سے فَرعوہؔ کے پاس حاضِر کیا گیا اَور اُس نے کہا، ”جاؤ اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کی عبادت کرو لیکن جایٔیں گے کون کون؟“
9
مَوشہ نے جَواب دیا، ”ہم اَپنے جَوانوں، بُوڑھوں، اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں، اَپنی بھیڑ بکریوں اَور گائے بَیلوں سمیت جایٔیں گے کیونکہ ہمیں اَپنے یَاہوِہ کی عید منانا ہے۔“
10
تَب فَرعوہؔ نے کہا، ”اَچھّا، یَاہوِہ تمہارا مُحافظ ہو! میں تو تُمہیں تمہارے بال بچّوں سمیت جانے دُوں گا پر اَیسا لگتا ہے کہ تُم شرارت پر آمادہ ہو۔
11
نہیں! صِرف مَردوں کو لے جا کر یَاہوِہ کی عبادت کرو کیونکہ اِسی بات کا تُم مطالبہ کرتے رہے ہو۔“ تَب مَوشہ اَور اَہرونؔ دونوں فَرعوہؔ کے دربار سے باہر نکال دئیے گیٔے۔
12
تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”اَپنا ہاتھ مِصر پر بڑھا تاکہ اُس سرزمین پر ٹِڈّیوں کا جھُنڈ آئے اَورجو کچھ کھیتوں میں اُگا ہُواہے اَور اولوں کی مار سے بچ گیا ہے اُسے چٹ کر جایٔیں۔“
13
لہٰذا مَوشہ نے اَپنا عصا مِصر پر بڑھایا اَور یَاہوِہ نے دِن بھر اَور رات بھر اُس مُلک میں پُروا آندھی چلائی جو صُبح ہوتے ہی اَپنے ہمراہ ٹِڈّیاں لے آئی۔
14
اَور ٹِڈّیوں نے سارے مِصر پر حملہ کیا اَور اُن کے جھُنڈ کے جھُنڈ اُس مُلک کے ہر حِصّہ میں جا ٹِکے۔ ٹِڈّیوں کی اَیسی وَبا نہ پہلے کبھی آئی تھی اَور نہ آئے گی۔
15
اُنہُوں نے وہاں کی تمام زمین کو ڈھانک دیا یہاں تک کہ وہ سیاہ نظر آنے لگی اَور کھیتوں میں جو کُچھ اُگا ہُوا تھا اُسے اَور درختوں کے پھلوں کو جو اولوں کی مار سے بچ گیٔے تھے چٹ کر گئیں اَور سارے مُلک مِصر میں درختوں اَور پَودوں پر کویٔی سبز پتّہ باقی نہ بچا۔
16
تَب فَرعوہؔ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کو فوراً طلب کیا اَور کہا، ”مَیں نے تمہارے خُدا یَاہوِہ کے اَور تمہارے خِلاف گُناہ کیا ہے۔
17
اَب ایک دفعہ پھر میرا گُناہ مُعاف کر دو اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا سے دعا کرو کہ وہ اِس مہلِک وَبا کو مُجھ سے دُور کر دیں۔“
18
اِس پر مَوشہ فَرعوہؔ کے پاس سے چلےگئے اَور اُنہُوں نے یَاہوِہ سے دعا کی،
19
اَور یَاہوِہ نے مغرب کی جانِب سے شدید آندھی بھیجی جو ٹِڈّیوں کو اُڑا لے گئی اَور اُنہیں بحرِقُلزمؔ میں ڈال دیا اَور مِصر میں کہیں بھی کویٔی ٹِڈّی باقی نہ رہی۔
20
لیکن یَاہوِہ نے فَرعوہؔ کے دِل کو سخت کر دیا اَور اُس نے بنی اِسرائیل کو جانے نہ دیا۔
21
تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”اَپنا ہاتھ آسمان کی طرف بڑھاؤ تاکہ مِصر میں تاریکی پھیل جائے۔ اَیسی گہری تاریکی جسے چھُو سکیں۔“
22
لہٰذا مَوشہ نے اَپنا ہاتھ آسمان کی طرف بڑھایا اَور تین دِن تک سارے مِصر میں گہری تاریکی پھیلی رہی،
23
اَور تین دِن تک نہ تو کویٔی کسی دُوسرے کو دیکھ سَکا اَور نہ اَپنی جگہ سے ہل سَکا لیکن اُن تمام مقامات میں جہاں تمام بنی اِسرائیل رہتے تھے رَوشنی تھی۔
24
تَب فَرعوہؔ نے مَوشہ کو طلب کیا اَور کہا، ”جاؤ یَاہوِہ کی عبادت کرو۔ تمہارے بال بچّے بھی تمہارے ساتھ جا سکتے ہیں۔ صِرف اَپنی بھیڑ بکریوں اَور گائے بَیلوں کو یہاں چھوڑ جاؤ۔“
25
لیکن مَوشہ نے کہا، ”تُمہیں ہمیں قُربانی اَور سوختنی نذر کے جانور لے جانے کی اِجازت دینی ہوگی تاکہ ہم اُنہیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کو پیش کر سکیں۔
26
ہمارے چَوپائے بھی ہمارے ساتھ جایٔیں گے اَور اُن کا ایک کھُر تک بھی پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا کیونکہ اُن میں سے بعض کو ہم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی عبادت کے لیٔے کام میں لائیں گے اَور جَب تک ہم وہاں پہُنچ نہ جایٔیں ہم نہیں جان سکتے کہ یَاہوِہ کی عبادت کرنے کے لیٔے ہمیں کیا کیا اِستعمال کرنا ہوگا۔“
27
لیکن یَاہوِہ نے فَرعوہؔ کے دِل کو سخت کر دیا اَور وہ اُن کو جانے کی اِجازت دینے کے لیٔے رضامند نہ ہُوا۔
28
اَور فَرعوہؔ نے مَوشہ سے کہا، ”میری نظروں کے سامنے سے ہٹ جاؤ اَور خبردار پھر میرے سامنے مت آنا کیونکہ جِس دِن تُم نے میرا مُنہ دیکھا تُم مار ڈالے جاؤگے۔“
29
مَوشہ نے جَواب دیا، ”ٹھیک، جَیسے تُم نے کہا مَیں پھر کبھی تمہارے سامنے نہیں آؤں گا۔“
← Chapter 9
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 11 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40