bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Exodus 26
Exodus 26
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 25
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 27 →
1
”اَور تُم مَسکن کے لیٔے دس پردے بنانا جو نفیس بٹے ہویٔے کتان سے اَور نیلے آسمانی اَرغوانی اَور سُرخ رنگ کے دھاگوں سے بُنے ہُوں اَور جِن پر کسی ماہر کاریگر نے کشیدہ کاری سے کروبیم بنائے ہُوں۔
2
اَور وہ تمام پردے ایک ہی ناپ کے ہوں یعنی ہر ایک اٹّھائیس ہاتھ لمبا اَور چار ہاتھ چوڑا ہو۔
3
اَور تُم پانچ پردوں کو باہم جوڑ دینا اَور باقی پانچ پردے بھی اِسی طرح جوڑے جایٔیں یعنی پانچ پانچ پردوں کے دو جوڑے بَن جایٔیں
4
اَور ایک جوڑے کے آخِری پردہ کے کنارے کے ساتھ ساتھ نیلے آسمانی رنگ کے تُکمے بنانا۔ اَور دُوسرے جوڑے کے آخِری پردہ کے کنارے میں بھی اَیسے ہی تُکمے بنانا۔
5
پہلی جوڑی کے ایک پردہ پر پچاس تُکمے اَور دُوسری جوڑی کے آخِری پردہ پر بھی پچاس تُکمے ہوں گے۔ سَب تُکمے ایک دُوسرے کے آمنے سامنے ہوں۔
6
پھر سونے کی پچاس گھنڈیاں بنا کر اُنہیں اُن پردوں کے دونوں جوڑوں کو باہم مِلانے کے لیٔے اِستعمال کرنا تاکہ وہ ایک مَسکن بَن جائے۔
7
”اَور اُس مَسکن کے اُوپر خیمہ مَسکن کے اُوپر کے خیمہ کے لیٔے بکری کی پشم سے پردے بنانا جِن کی تعداد گیارہ ہُوں۔
8
اَور وہ گیارہ پردے ایک ہی ناپ کے ہُوں یعنی ہر پردہ تیس ہاتھ لمبا اَور چار ہاتھ چوڑا ہو۔
9
اَور اُن پردوں میں سے پانچ کو باہم جوڑ کر ایک جوڑا بنانا اَور باقی چھ کو جوڑ کر دُوسرا جوڑا بنانا۔ اَور چھٹے پردہ کو خیمہ کے سامنے موڑکر دہرا کردینا۔
10
اَور ایک جوڑے کے آخِری پردہ کے کنارے کے ساتھ ساتھ پچاس تُکمے بنانا اَور دُوسرے جوڑے کے آخِری پردہ کے کنارے کے ساتھ ساتھ بھی پچاس تُکمے بنانا۔
11
پھر کانسے کی پچاس گھنڈیاں بنانا اَور اُس خیمہ کو باہم جوڑنے کے لیٔے اُن گھنڈیوں کو اُن تکموں میں ڈال دینا۔
12
اَور مَسکن کے پردوں کو مزید پھیلانے کے لیٔے بچا ہُوا آدھا پردہ خیمہ کی پچھلی طرف لٹکا رہے۔
13
اَور اُس خیمہ کے پردے دونوں اطراف ایک ایک ہاتھ زِیادہ لمبے ہُوں تاکہ مَسکن کو دونوں طرف سے ڈھانکنے کے لیٔے اِدھر اَور اُدھر لٹکے رہیں۔
14
اَور اُس خیمہ کے اُوپر ڈالنے کے لیٔے ایک غلاف مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہُوئی کھالوں کا بنانا اَور اُس کے اُوپر دریائی بچھڑوں کی کھالوں کا۔
15
”اَور تُم مَسکن کے لیٔے کیکر کی لکڑی کے چوکھٹے بنانا جو کھڑے کئے جا سکیں۔
16
ہر چوکھٹا دس ہاتھ لمبا اَور ڈیڑھ ہاتھ چوڑا ہو۔
17
اُن کی دو دو چُولیں ہُوں جو ایک دُوسرے کے متوازی ہُوں۔ مَسکن کے تمام چوکھٹے اِسی طرح بنانا۔
18
مَسکن کے جُنوبی پہلو کے لیٔے بیس چوکھٹے بنانا۔
19
اَور اُن کے لیٔے چاندی کے چالیس پایٔے بنانا یعنی ہر چوکھٹے کے لیٔے دو دو پایٔے جو دونوں چُولوں کے نیچے ہُوں۔
20
دُوسری جانِب یعنی مَسکن کے شمالی پہلو میں بیس چوکھٹے بنانا۔
21
اَور چاندی کے چالیس پایٔے بنانا تاکہ ہر ایک چوکھٹے کے نیچے دو دو پایٔے ہُوں۔
22
اَور آخِری کونے پر یعنی مَسکن کی مغربی سمت میں چھ چوکھٹے بنانا۔
23
اَور اُسی طرف کونوں کے لیٔے دو چوکھٹے بنانا۔
24
اِن دونوں کونوں پر وہ نیچے سے لے کر اُوپر تک دوہرے ہُوں اَور ایک ہی حلقے میں برابر جُڑے ہُوں اَور دونوں ایک سے ہُوں۔
25
یُوں آٹھ چوکھٹے اَور چاندی کے سولہ پایٔے ہوں گے۔ یعنی ہر ایک چوکھٹے کے نیچے دو دو۔
26
”اَور کیکر کی لکڑی سے بینڈے بھی بنانا۔ پانچ اُن چوکھٹوں کے لیٔے جو مَسکن کے ایک طرف ہوں۔
27
پانچ اُن چوکھٹوں کے لیٔے جو دُوسری طرف ہیں اَور پانچ مغربی سمت والے چوکھٹوں کے لیٔے جو مَسکن کے کونے پر ہیں۔
28
اَور وسطیٰ بینڈے کو اَیسا بنانا کہ وہ اُن چوکھٹوں کے درمیان سے ہوکر ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک پہُنچے۔
29
اَور اُن چوکھٹوں پر سونا منڈھنا اَور اُن بینڈوں کو تھامنے کے لیٔے سونے کے حلقے بنانا۔ اَور اُن بینڈوں کو بھی سونے سے منڈھنا۔
30
”اَور تُم مَسکن کو اُسی نمونہ کے مُطابق بنانا جو تُمہیں پہاڑ پر دِکھایا گیا تھا۔
31
”اَور تُم نیلے اَرغوانی اَور سُرخ دھاگے اَور نفیس بٹے ہویٔے کتان سے ایک پردہ بنانا جِس پر کسی ماہر کاریگر نے کشیدہ کاری سے کروبیم بنائے ہوں۔
32
اَور اُسے سونے سے منڈھے ہویٔے کیکر کی لکڑی کے چار سُتونوں پرجو چاندی کے چار پایوں پر کھڑے ہُوں سونے کے حلقوں سے لٹکانا۔
33
اَور اُس پردہ کو چھلّوں سے نیچے لٹکانا اَور عہد کے صندُوق کے صندُوق کو اُس پردہ کے پیچھے رکھنا اَور وہ پردہ پاک مقام کو پاک ترین مقام سے الگ کرےگا۔
34
اَور تُم کفّارہ کے سرپوش کو پاک ترین مقام میں عہد کے صندُوق کے صندُوق کے اُوپر رکھنا۔
35
اَور میز کو پردہ کے باہر مَسکن کی شمالی سمت میں رکھنا اَور چراغدان کو اُس کے سامنے جُنوبی سمت میں رکھنا۔
36
”اَور اُس خیمہ میں دروازہ کے لیٔے تُم نیلے، اَرغوانی اَور سُرخ دھاگے اَور نفیس بٹے ہُوئے کتان سے ایک پردہ بنانا جِس پر کشیدہ کاری کی گئی ہو۔
37
اِس پردہ کے لیٔے سونے کے حلقے اَور کیکر کی لکڑی کے پانچ سُتون بنانا جِن پر سونا منڈھا ہُوا ہو اَور اُن کے لیٔے کانسے کے پانچ پایٔے ڈھال کر بنانا۔
← Chapter 25
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 27 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40