bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Exodus 39
Exodus 39
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 38
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 40 →
1
اَور اُنہُوں نے پاک مَقدِس میں خدمت کرتے وقت پہننے کے لیٔے نیلے، اَرغوانی اَور سُرخ رنگ کے بُنے ہویٔے کپڑے بنائے اَور اُنہُوں نے اَہرونؔ کے لیٔے بھی مُقدّس لباس بنائے جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔
2
اَور اُنہُوں نے سونے اَور نیلے، اَرغوانی اَور سُرخ دھاگے اَور نفیس بٹے ہویٔے کتان کا افُود بنایا
3
اَور اُنہُوں نے سونے کو کُوٹ کر پتلے پتلے پتّر بنائے اَور اُن پتروں کو کاٹ کر تار بنائے تاکہ نیلے اَرغوانی اَور سُرخ رنگ کے دھاگے اَور نفیس کتان پر اُن سے ایک ماہر دستکار کی طرح زردوزی کا کام کیا۔
4
اُنہُوں نے افُود کو جوڑنے کے لیٔے دو مونڈھے بنائے اَور اُن کو دونوں کونوں سے مِلا کرجوڑ دیا۔
5
اَور اُس کا کمربند اُسی کی مانند ایک ٹکڑے سے مہارت سے بُنا گیا تھا۔ وہ سونے، نیلے، اَرغوانی اَور قِرمزی رنگ کے کپڑے اَور نفیس بٹے ہویٔے کتان کا بنا ہُوا تھا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔
6
اَور اُنہُوں نے سونے کے خانوں میں سُلیمانی پتّھر سنگِ سُلیمانی جڑے۔ اُن پر ایک انگُشتری کے نقش کی طرح اِسرائیل کے بیٹوں کے نام کندہ کئے۔
7
اَور اُنہیں افُود کے کندھے والی پٹّیوں پر لگا دیا تاکہ یہ پتّھر اِسرائیل کے بیٹوں کی یادگاری کے لیٔے ہُوں جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔
8
اَور اُنہُوں نے ایک ماہر کاریگر سے سینہ بند بنوایا جو افُود کی طرح سونے، نیلے آسمانی، اَرغوانی اَور سُرخ رنگ کے کپڑے اَور نفیس بٹے ہویٔے کتان سے بنایا گیا تھا
9
اَور وہ چوکور تھا یعنی ایک بالشت لمبا اَور ایک بالشت چوڑا جسے دہرا کیا جا سَکتا تھا۔
10
پھر اُنہُوں نے اُس پر چار قطاروں میں قیمتی جواہر جڑے۔ پہلی قطار میں یاقُوت سُرخ اَور یَشب سبز اَور فیروزہ تھے؛
11
دُوسری قطار میں نیلا فیروزہ، نیلم اَور ہیرا،
12
اَور تیسری قطار میں لشم، یَشب اَور زُمُرّد
13
اَور چوتھی قطار میں پکھراج اَور سنگِ سُلیمانی اَور سنگِ یَشب۔ یہ سَب نقش کندہ کئے ہویٔے سونے کے خانوں میں جڑے گیٔے تھے۔
14
یہ پتّھر تعداد میں اِسرائیل کے ہر ایک بیٹوں کے ناموں کے مُطابق بَارہ تھے جِن پر ایک انگُشتری کے نقش کی طرح ہر ایک پر بَارہ قبیلوں کے نام کندہ کئےگئے تھے۔
15
اَور اُنہُوں نے سینہ بند کے لیٔے بٹی ہُوئی ڈوری کی طرح خالص سونے کی دو زنجیریں بنائیں
16
اَور اُنہُوں نے سونے کے دو خانے اَور سونے کے دو کڑے بنائے اَور اُن کڑوں کو سینہ بند کے دونوں کونوں پر لگا دیا۔
17
اَور اُنہُوں نے سونے کی اُن دونوں زنجیروں کو سینہ بند کے دونوں کونوں پر لگے اُن دونوں کڑوں کے ساتھ باندھ دیا۔
18
اَور اُن زنجیروں کے دونوں سِروں کو اُن دونوں چوکھٹوں کے ساتھ باندھ کر افُود کے دونوں کندھوں والی پٹّیوں سے جوڑ کر سامنے لٹکا دیا۔
19
اَور اُنہُوں نے سونے کے دو اَور کڑے بنائے اَور اُنہیں سینہ بند کے نیچے کے دونوں کونوں کو اُس حاشیہ میں لگایا جو افُود کے اَندر کی طرف تھا۔
20
پھر اُنہُوں نے سونے کے دو اَور کڑے بنا کر اُنہیں کندھے کی پٹّیوں کے نِچلے حِصّہ سے باندھنا جو کہ افُود کے سامنے ہے اَور افُود کے کمربند کے بالکُل اُوپر لگا دیا۔
21
اُنہُوں نے سینہ بند کے کڑوں کو افُود کے کڑوں کے ساتھ نیلے رنگ کی ڈوری سے باندھ دیا اَور اُسے کمربند سے جوڑ دیا تاکہ سینہ بند افُود سے اِدھر اُدھر ہلنے نہ پایٔے جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔
22
اَور اُنہُوں نے اُس افُود کا جُبّہ نیلے رنگ کے کپڑے سے بنایا جسے ایک ماہر جُلاہے نے بُنا تھا۔
23
اَور جُبّہ کا گریبان زرہ کے گریبان کی طرح بیچ میں تھا اَور اُس کے اطراف بُنی ہُوئی گوٹ لگی ہُوئی تھی تاکہ وہ پھٹ نہ جائے۔
24
اَور اُنہُوں نے نیلے اَرغوانی اَور سُرخ رنگ کے دھاگے اَور نفیس بٹے ہویٔے کتان سے جُبّہ کے گھیر میں چاروں طرف انار بنائے۔
25
پھر اُنہُوں نے خالص سونے کی گھنٹیاں بنائیں اَور اُنہیں جُبّہ کے دامن کے گھیر میں چاروں طرف اناروں کے درمیان لگا دیا۔
26
اَور وہ ایک گھنٹی اَور ایک انار خدمت کے وقت پہنے جانے والے جُبّہ کے دامن کے گھیر میں سے چاروں طرف ایک گھنٹی اَور ایک انار کی ترتیب سے لگے ہویٔے تھے جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔
27
اَور اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کے لیٔے اُنہُوں نے نفیس کتان سے بُنے کُرتے بنائے
28
اَور کتان کا عمامہ، سَر کا پٹکا اَور نفیس بٹے ہویٔے کتان کے پاجامے بنائے۔
29
اَور کمربند نفیس بٹے ہویٔے کتان اَور نیلے، اَرغوانی اَور سُرخ رنگ کے کپڑے کا تھا جِس پر بیل بُوٹے کشیدہ کئے گیٔے تھے جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔
30
اُنہُوں نے تاج کی ایک تختی خالص سونے کا بنایا اَور اُس پر ایک انگُشتری کے نقش کی طرح یہ کندہ کیا: یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس۔
31
اَور پھر اُنہُوں نے اُسے ایک نیلے رنگ کی ڈوری سے عمامہ پر جوڑ دیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔
32
اِس طرح مَسکن کے خیمہ اِجتماع کا سَب کام اَنجام تک پہُنچا اَور بنی اِسرائیل نے سَب کچھ وَیسے ہی کیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔
33
پھر وہ اُس مَسکن کو مَوشہ کے پاس لایٔے: یعنی خیمہ اَور اُس کا سارا سامان، اُس کے تُکمے، تختے، بینڈے، سُتون اَور پایٔے۔
34
اَور مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہُوئی کھالوں کا غلاف دریائی بچھڑوں کی کھالوں کا غلاف اَور بیچ کا پردہ،
35
عہد کے صندُوق اَور اُس کی بَلّیاں اَور کفّارہ کا سرپوش،
36
میز اَور اُس کے تمام ظروف اَور نذر کی روٹی،
37
خالص سونے کا چراغدان مع چراغوں کے جو قطاروں میں رکھے تھے اَور اُس کے تمام لوازمات اَور جَلانے کے لیٔے زَیتُون کا تیل،
38
سونے کا مذبح اَور مَسح کرنے کا زَیتُون کا تیل، خُوشبودار بخُور، خیمہ کے مدخل کا پردہ،
39
کانسے کا مذبح اَور اُس کا کانسے کا جنگلہ، اُس کی بَلّیاں اَور اُس کے تمام ظروف۔ لگن اَور اُس کی چوکی۔
40
صحن کے پردے اَور اُن کی بَلّیاں اَور پایٔے اَور صحن کے مدخل کے لیٔے پردہ، اُن کی رسّیاں اَور صحن کے لیٔے خیمہ کی میخیں اَور مَسکن کے خیمہ اِجتماع کے لیٔے سارا سامان۔
41
اَور پاک مَقدِس میں خدمت کرتے وقت پہننے کے لیٔے بُنے ہویٔے مُقدّس لباس۔ اَور اَہرونؔ کاہِنؔ اَور اُس کے بیٹوں کے لیٔے جَب وہ بطور کاہِنؔ کے طور پر خدمت اَنجام دیتے تھے۔
42
بنی اِسرائیل نے سارا کام وَیسے ہی کیا تھا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔
43
مَوشہ نے اُس کام کا جائزہ لیا اَور دیکھا کہ اُنہُوں نے اُسے وَیسے ہی کیا تھا جَیسے یَاہوِہ نے حُکم دیا تھا۔ تَب مَوشہ نے اُنہیں برکت دی۔
← Chapter 38
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 40 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40