bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Exodus 31
Exodus 31
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 30
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 32 →
1
پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،
2
”دیکھو، مَیں نے یہُوداہؔ کے قبیلہ میں سے بصل ایل بِن اوری بِن حُورؔ کو چُناہے،
3
مَیں نے اُسے خُدا کی رُوح سے معموُر کیا ہے، اُسے فہم اَور حِکمت، اَور ہر قِسم کی دستکاری کا علم بخشا ہے،
4
تاکہ وہ سونے، چاندی اَور کانسے سے خُوبصورت نقش و نگار والی چیزیں بنائے،
5
جواہرات کو تراشے اَور جڑی، لکڑی کو تراشے اَور ایک ماہر کاریگر ثابت ہو۔
6
علاوہ اَزیں مَیں نے دانؔ کے قبیلہ میں سے اُہلیابؔ بِن احیسمکؔ کو اُس کا مددگار مُقرّر کیا ہے۔ ”نیز مَیں نے تمام کاریگروں کو مہارت بخشی ہے تاکہ وہ ہر ایک چیز جِس کا مَیں نے حُکم دیا ہے بنائیں:
7
”یعنی خیمہ اِجتماع، عہد کا صندُوق اَور اُس پر کفّارہ کا سرپوش، اَور خیمہ کا سارا سامان،
8
یعنی میز اَور اُس کے ظروف، خالص سونے کا چراغدان اَور اُس کے تمام ظروف، اَور بخُور کا مذبح،
9
سوختنی نذر کی قُربانی کا مذبح اَور اُس کے تمام ظروف، لگن اَور اُس کی چوکی،
10
اَور بیل بُوٹے کڑھے ہویٔے لباس، یعنی مُقدّس لباس اَہرونؔ کاہِنؔ کے لیٔے، اَور اُس کے بیٹوں کے لیٔے لباس جنہیں پہن کر وہ بطور کاہِنؔ خدمت اَنجام دیں۔
11
اَور مَسح کرنے کا زَیتُون کا تیل، اَور پاک مقام کے لیٔے خُوشبودار بخُور، ”اَور جَیسا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا وہ اُنہیں وَیسا ہی بنائیں۔“
12
پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،
13
”بنی اِسرائیل سے کہو، ’تُم میرے سَبتوں کو ضروُر ماَننا۔ یہ میرے اَور تمہارے درمیان نَسل در نَسل ایک نِشان ہوگا، تاکہ تُم جانو کہ تُمہیں پاک کرنے والا یَاہوِہ میں ہُوں۔
14
” ’لہٰذا سَبت کو مانو کیونکہ یہ تمہارے لیٔے مُقدّس ہے، اَورجو کویٔی اُس کی بےحُرمتی کرے وہ ضروُر مار ڈالا جائے؛ اَورجو کویٔی اُس دِن کویٔی کام کرے اَپنی قوم سے خارج کیا جائے۔
15
چھ دِن کام کیا جائے، لیکن ساتواں دِن آرام کا سَبت ہے جو یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس ہے۔ جو اِنسان سَبت کے دِن کویٔی کام کرے وہ ضروُر مار ڈالا جائے۔
16
لہٰذا بنی اِسرائیل سَبت کو مانیں اَور اُسے دائمی عہد کے طور پر نَسل در نَسل مانتے رہیں۔
17
یہ میرے اَور بنی اِسرائیل کے درمیان ہمیشہ کے لیٔے ایک نِشان ہوگا کیونکہ یَاہوِہ نے آسمانوں کو اَور زمین کو چھ دِنوں میں بنایا اَور ساتویں دِن کام چھوڑکر آرام کیا۔‘ “
18
اَور جَب یَاہوِہ کوہِ سِینؔائی پر مَوشہ سے کلام کرچکے، تو اُنہُوں نے اُسے شہادت کی دو تختیاں دیں۔ وہ تختیاں پتّھر کی تھیں اَور خُدا کے ہاتھ کی لکھی ہُوئی تھیں۔
← Chapter 30
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 32 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40