bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Leviticus 10
Leviticus 10
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 9
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 11 →
1
اَور اَہرونؔ کے بیٹوں میں نادابؔ اَور اَبِیہُو نے اَپنے اَپنے بخُوردان لے کر اُن میں آگ بھری اَور اُس میں لوبان ڈالا۔ اُس پر اُنہُوں نے یَاہوِہ کے حُکم کے خِلاف یَاہوِہ کے حُضُور ناپاک آگ پیش کی۔
2
لہٰذا یَاہوِہ کی حُضُوری سے آگ نکلی اَور اُنہیں بھسم کر دیا، اَور وہ یَاہوِہ کے سامنے ہی مَر گیٔے۔
3
تَب مَوشہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، ”یہ یَاہوِہ کے اُس قول کے مُطابق ہے: ” ’لازِم ہے کہ جو میرے قریب آئیں وہ مُجھے مُقدّس جانیں؛ تَب سَب اُمّت کے سامنے میرا جلال ظاہر ہو۔‘ “ اِس پر اَہرونؔ خاموش ہی رہے۔
4
اَور مَوشہ نے اَہرونؔ کے چچا عُزّی ايل کے بیٹوں میشاایلؔ اَور اِیلضافنؔ کو بُلاکر اُنہیں حُکم دیا، ”یہاں آؤ اَور اَپنے چچازاد بھائیوں کی لاش کو پاک مَقدِس کے سامنے سے دُور چھاؤنی کے باہر لے جاؤ۔“
5
لہٰذا وہ آئے اَور اُن کی لاش کو جو ابھی تک اَپنے کُرتوں میں تھے اُٹھاکر چھاؤنی سے باہر لے گیٔے، جَیسا مَوشہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا۔
6
تَب مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں الیعزرؔ اَور اِتمارؔ سے فرمایا، ”نہ تو اَپنے سَر کے بال بکھرنے دینا اَور نہ ہی اَپنے کپڑے پھاڑنا ورنہ تُم مرجاؤگے اَور یَاہوِہ کا غضب ساری جماعت پر نازل ہو۔ لیکن تمہارے رشتہ دار اَور تمام بنی اِسرائیل اُن لوگوں کے لیٔے ماتم کرے جِن کو یَاہوِہ نے آگ سے ہلاک کیا ہے۔
7
اَور تُم تو خیمہ اِجتماع کے مدخل سے ہرگز باہر نہ جانا، ورنہ تمہاری بھی موت ہو جایٔےگی کیونکہ یَاہوِہ کا مَسح کرنے کا تیل تُم پر ہے۔“ لہٰذا جَیسا مَوشہ نے کہا اُنہُوں نے وَیسا ہی کیا۔
8
تَب یَاہوِہ نے اَہرونؔ سے فرمایا،
9
”تُم اَور تمہارے بیٹے انگوری شِیرہ پی کر یا نشہ کرکے کبھی خیمہ اِجتماع کے اَندر داخل نہ ہونا ورنہ تمہاری موت ہو جایٔےگی۔ یہ دائمی فرمان پُشت در پُشت قائِم رہے گا۔
10
اَور تُم لازماً مُقدّس اَور عام چیزوں میں اَور پاک اَور ناپاک چیزوں میں اِمتیاز کرنا۔
11
اَور تُم بنی اِسرائیل کو اُن تمام قوانین کی جو یَاہوِہ نے مَوشہ کی مَعرفت دئیے ہیں تعلیم دینا۔“
12
پھر مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے دونوں بچے ہویٔے بیٹوں، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ سے فرمایا، ”یَاہوِہ کو پیش کی گئی آتِشی قُربانیوں میں سے اناج کی نذر کو جو بچی رہے، اَورجو بے خمیری کا ہے اُسے لے کر مذبح کے پاس ہی کھاؤ، کیونکہ یہ نہایت ہی پاک ہے۔
13
اَور تُم اِسے پاک مَقدِس کی جگہ میں ہی کھانا، کیونکہ یَاہوِہ کو پیش کی گئی آتِشی قُربانیوں میں سے یہ تمہارا اَور تمہارے بیٹوں کا دائمی حِصّہ ہے۔ کیونکہ مُجھے اَیسا ہی حُکم دیا گیا ہے۔
14
لیکن تُم اَور تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں اُس ہلانے کی نذر کی قُربانی کے سینہ اَور ران کو کسی رسماً پاک جگہ میں کھا سکتے ہو۔ کیونکہ یہ بنی اِسرائیل کی سلامتی کی نذروں میں سے تُمہیں اَور تمہارے بیٹوں اَور بیٹیوں کے لیٔے دائمی حِصّہ کے طور پر دئیے گیٔے ہیں۔
15
وہ آتِشی قُربانی کی چربی کے ساتھ ران کو اُونچا اُٹھاتے اَور سینہ کو ہلاتے ہویٔے یَاہوِہ کے حُضُور بطور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر لائیں گے۔ اَور جَیسا یَاہوِہ نے حُکم دیا ہے یہ تمہارا اَور تمہارے بچّوں کا باقاعدہ دائمی حِصّہ ہوگا۔“
16
جَب مَوشہ نے گُناہ کی قُربانی کے بکرے کے متعلّق پُوچھا تو اُسے مَعلُوم ہُوا کہ اُسے جَلایا جا چُکاہے، تَب وہ اَہرونؔ کے باقی بچے ہویٔے بیٹوں الیعزرؔ اَور اِتمارؔ پر غُصّہ ہو گیٔے اَور اُن سے پُوچھا،
17
”تُم نے گُناہ کی قُربانی کے گوشت کو پاک مَقدِس کی جگہ میں کیوں نہ کھایا؟ کیونکہ یہ نہایت ہی پاک ہے۔ یہ تُمہیں اِس لیٔے دیا گیا تھا کہ تُم جماعت کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور کفّارہ دے کر جماعت کے گُناہ کو اَپنے اُوپر اُٹھالو۔
18
چونکہ اُس کا خُون پاک مقام میں لایا ہی نہیں گیا تھا، اِس لیٔے ضروُری تھا کہ تُم اُس بکرے کو پاک مَقدِس کی جگہ میں ہی کھا لیتے، جَیسا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا تھا۔“
19
تَب اَہرونؔ نے مَوشہ کو جَواب دیا، ”دیکھ آج ہی اُنہُوں نے اَپنی گُناہ کی قُربانی اَور سوختنی نذر یَاہوِہ کے حُضُور پیش کی، اَور مُجھ پر اَیسی آفت گزری ہے۔ اگر مَیں آج سوختنی نذر کا گوشت کھاتا تو کیا یہ یَاہوِہ کی نظر میں اَچھّا ہوتا؟“
20
جَب مَوشہ نے یہ بات سُنی تو وہ مطمئن ہو گئے۔
← Chapter 9
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 11 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27