bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Leviticus 2
Leviticus 2
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 3 →
1
” ’جَب کویٔی یَاہوِہ کے لیٔے اناج کی نذر پیش کرے تو وہ مَیدہ لاکر نذر کرے اَور اُس میں زَیتُون کا تیل ڈال کر اُس کے اُوپر لوبان رکھے۔
2
وہ اُسے اَہرونؔ کے بیٹوں کے پاس جو کاہِنؔ ہیں لایٔے۔ تَب کاہِنؔ زَیتُون کے تیل سے گُندھے ہویٔے مَیدہ میں سے مُٹّھی بھر مَیدہ لوبان سمیت لے کر اُسے نذر کی قُربانی کی یادگاری حِصّہ کے طور پر کے طور پر مذبح کے اُوپر جَلایٔے۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔
3
اُس اناج کی نذر میں سے جو کچھ باقی رہ جائے وہ اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کا ہوگا۔ یہ یَاہوِہ کو پیش کی جانے والی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کا پاک ترین حِصّہ ہے۔
4
” ’اگر تُم تنور میں پکائے ہویٔے اناج کی نذر لایٔے تو وہ سَب سے بہترین مَیدہ کا بنا ہو اَور زَیتُون کے تیل میں گندھی ہویٔی، بے خمیری کُلچے یا زَیتُون کے تیل سے چُپڑی ہُوئی بے خمیری چپاتیاں ہُوں۔
5
اَور اگر تیرے اناج کی نذر توے پر پکائی گئی ہو تو وہ زَیتُون کے تیل میں گوندھے ہویٔے بے خمیری مَیدہ کی ہو۔
6
چونکہ وہ اناج کی نذر ہے اِس لیٔے تُم اُسے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اُس پر زَیتُون کا تیل ڈالنا۔
7
اگر تیری قُربانی کڑاہی میں پکی ہُوئی اناج کی نذر ہو تو وہ بہترین مَیدہ اَور زَیتُون کے تیل سے بنائی جائے۔
8
تُم اِن چیزوں کی بنی ہُوئی اناج کی نذر یَاہوِہ کے حُضُور لاکر کاہِنؔ کو پیش کرنا تاکہ وہ اُسے مذبح کے پاس لے کر آئے۔
9
اَور کاہِنؔ اُس اناج کی نذر میں سے یادگاری حِصّہ لے کر اُسے بطور آتِشی قُربانی مذبح پر جَلایٔے جو یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔
10
اُس اناج کی نذر میں سے جو کچھ باقی رہ جائے وہ اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کا ہوگا؛ یہ یَاہوِہ کو پیش کی جانے والی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کا پاک ترین حِصّہ ہے۔
11
” ’اَور کویٔی بھی اناج کی نذر جو یَاہوِہ کے حُضُور لائی جائے وہ خمیر کے بغیر ہو۔ کیونکہ تُم یَاہوِہ کو غِذا کی آتِشی قُربانی پیش کرتے وقت اُس میں خمیر اَور شہد مِلا کر کبھی مت جَلانا۔
12
تُم اِنہیں پہلے پھلوں کی نذر کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور لا سکتے ہو لیکن وہ بطور فرحت بخش خُوشبو مذبح پر نذر نہ کی جائے۔
13
اَور تُم اَپنی سَب اناج کی نذر والی قُربانیوں میں نمک ڈالنا۔ کیونکہ نمک اُس عہد کی نُمائندگی کرتا ہے جو تمہارے خُدا نے تمہارے ساتھ باندھا ہے۔ اَپنی ساری نذریں نمک کے ساتھ ہی پیش کرنا۔
14
” ’اَور اگر تُم اناج کے پہلے پھلوں کی نذر یَاہوِہ کے حُضُور لاؤ تو اُن کی بالیں مسل کر دانے نکالنا اَور اُنہیں آگ میں بھُون کر نذر کرنا۔
15
اَور اُس پر زَیتُون کا تیل اَور لوبان ڈالنا؛ یہ اناج کی نذر ہے۔
16
اَور کاہِنؔ یادگاری حِصّہ مسل کر نکالے ہویٔے اناج کے دانوں، زَیتُون کے تیل اَور سارے لوبان کے ساتھ جَلا دے تاکہ یہ یَاہوِہ کے لیٔے غِذا کی آتِشی قُربانی کی نذر ہو۔
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 3 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27