bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Leviticus 3
Leviticus 3
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 2
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 4 →
1
” ’اگر کسی کی سلامتی کی نذر ہو اَور وہ ریوڑ میں سے کسی جانور یعنی گائے یا بَیل کی قُربانی کرتا ہے، چاہے وہ نر ہو یا مادہ تو وہ ضروُر بے عیب جانور کو ہی یَاہوِہ کے حُضُور قُربان کرے۔
2
اَور وہ اَپنا ہاتھ اَپنی نذر کے جانور کے سَر پر رکھے اَور خیمہ اِجتماع کے مدخل پر اُسے ذبح کرے۔ اَور پھر اَہرونؔ کے بیٹے جو کاہِنؔ ہیں، اُس کے خُون کو مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیں۔
3
اَور وہ سلامتی کی نذر کی قُربانی میں سے یَاہوِہ کے لیٔے غِذا کی آتِشی نذر کی قُربانی گذرانے یعنی وہ تمام چربی جو آنتوں کو ڈھانپتی ہے اَور وہ چربی جو آنتوں پر لپٹی ہُوئی ہے۔
4
اَور دونوں گُردوں کے ساتھ اُن کی چربی جو کمر کے قریب رہتی ہے اَور جگر کے اُوپر کی جھِلّی، اُنہیں وہ گُردوں کے ساتھ ہی الگ کر دے۔
5
پھر اَہرونؔ کے بیٹے اُنہیں مذبح پر سوختنی نذر کو جلتی ہوئی لکڑی کے اُوپر رکھ کر جَلائیں۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہے۔
6
” ’اَور اگر تُم اَپنے گلّے کی بھیڑ بکریوں میں سے کویٔی جانور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور قُربان کرو تو وہ بے عیب نر یا مادہ کی قُربانی کرے۔
7
اَور اگر وہ قُربانی کے لیٔے برّہ نذر کرنا چاہے تو وہ اُسے یَاہوِہ کے حُضُور لایٔے۔
8
اَور وہ قُربانی والے جانور کے سَر پر اَپنا ہاتھ رکھے اَور اُسے خیمہ اِجتماع کے سامنے ذبح کرے۔ اَور پھر اَہرونؔ کے بیٹے اُس کے خُون کو مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیں
9
اَور وہ سلامتی کی نذر کی قُربانی میں سے یَاہوِہ کے لیٔے بطور غِذا آتِشی نذر پیش کرے یعنی اُس کی پُوری چربی بھری دُم کو ریڑھ کی ہڈّی سے الگ کرے اَور وہ تمام چربی جو آنتوں کو ڈھانپتی ہے اَور وہ چربی جو آنتوں پر لپٹی رہتی ہے۔
10
اَور دونوں گُردوں کے ساتھ اُن کی چربی جو کمر کے قریب رہتی ہے اَور جگر کے اُوپر کی جھِلّی، اُنہیں وہ گُردوں کے ساتھ ہی الگ کر دے۔
11
اَور کاہِنؔ اُن کو بطور غِذا مذبح پر جَلائے۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے ایک آتِشی قُربانی ہوگی۔
12
” ’اگر اُس کی نذر بکرا یا بکری ہو تو وہ اُسے یَاہوِہ کے حُضُور لایٔے۔
13
اَور اَپنا ہاتھ اُس کے سَر پر رکھے اَور اُسے خیمہ اِجتماع کے سامنے ذبح کرے۔ اَور اَہرونؔ کے بیٹے اُس کا خُون مذبح پر چاروں طرف چھڑک دیں۔
14
اَورجو کچھ وہ نذر کرے اُس میں سے وہ یَاہوِہ کے لیٔے یہ بطور غِذا کی آتِشی قُربانی پیش کرے: وہ تمام چربی جو آنتوں کو ڈھانپتی ہے اَور وہ چربی جو آنتوں پر لپٹی رہتی ہے،
15
اَور دونوں گُردوں کے ساتھ اُن کی چربی جو کمر کے قریب رہتی ہے اَور جگر کے اُوپر کی جھِلّی، اُنہیں وہ گُردوں کے ساتھ ہی الگ کر دے۔
16
اَور کاہِنؔ اُن کو مذبح پر ایک آتِشیں اَور فرحت بخش خُوشبو والی غِذا کی نذر کے طور پر جَلا دے۔ ساری چربی یَاہوِہ کے لیٔے ہے۔
17
” ’اَور جہاں بھی تُم رہو تمہاری آئندہ نَسلوں کے لیٔے یہ ایک دائمی قانُون ہوگا کہ تُم چربی اَور خُون ہرگز نہ کھانا۔‘ “
← Chapter 2
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 4 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27