bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Leviticus 17
Leviticus 17
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 16
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 18 →
1
پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،
2
”اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں اَور تمام بنی اِسرائیلیوں کو حُکم دو: ’یَاہوِہ نے یہ حُکم دیا ہے:
3
بنی اِسرائیل میں سے جو کویٔی شخص بَیل یا برّہ یا بکرے کو چھاؤنی کے اَندر یا باہر ذبح کرے
4
اُسے خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے مَسکن کے آگے یَاہوِہ کے حُضُور میں بطور نذر پیش کرنے کے لیٔے نہ لایٔے، تو وہ شخص خُونی سمجھا جائے گا۔ اُس نے خُون بہایا ہے لہٰذا اُس شخص کو اَپنے لوگوں میں سے خارج کر دیا جائے۔
5
اَیسا اِس لیٔے ہے کہ بنی اِسرائیل اَپنی قُربانیاں جنہیں وہ اَب کُھلے میدانوں میں کر رہے ہیں، اُسے وہ کاہِنؔ کے پاس خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے حُضُور لاکر سلامتی کی نذر کے طور پر گزرانیں۔
6
اَور کاہِنؔ اُس خُون کو خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے مذبح کے مقابل چھڑکے اَور چربی کو یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو کے طور پر جَلائے۔
7
اَور آئندہ کبھی بھی وہ اُن بکروں کے بُتوں کے لیٔے قُربانیاں نہ گزرانے جِس کی وجہ سے وہ زناکار ٹھہرے ہیں۔ یہ اُن کے لیٔے پُشت در پُشت دائمی فرمان ہوگا۔‘
8
”اَور اُن سے کہو: ’اگر بنی اِسرائیل کا کویٔی شخص یا کویٔی پردیسی جو اُن کے درمیان رہتاہے سوختنی نذر یا کویٔی اَور قُربانی گزرانے
9
اَور اُسے خیمہ اِجتماع کے مدخل پر یَاہوِہ کے حُضُور میں پیش کرنے کو نہ لایٔے، تو وہ شخص اَپنے لوگوں میں سے خارج کر دیاجایٔے۔
10
” ’اگر بنی اِسرائیل کا کویٔی شخص یا اُن پردیسیوں میں سے کویٔی شخص جو اُن کے درمیان رہتاہے، اَور خُون کھائے تو میں اُس خُون کھانے والے کے خِلاف ہو جاؤں گا اَور اُسے اُس کے لوگوں سے خارج کر دُوں گا۔
11
کیونکہ جِسم کی جان خُون میں ہوتی ہے اَور اُسے مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے دیا ہے کہ وہ مذبح پر تمہاری جانوں کے لیٔے کفّارہ ہو۔ کیونکہ خُون ہی ہے جو کسی جان کے بدلے میں کفّارہ دیتاہے۔
12
چنانچہ مَیں نے بنی اِسرائیل کو حُکم دیا ہے، ”تُم میں سے کویٔی بھی خُون نہ کھائے، اَور نہ ہی کویٔی غَیراِسرائیلی باشِندہ ہو جو تمہارے درمیان رہتاہے خُون کھائے۔“
13
” ’بنی اِسرائیل میں سے یا اُن غَیراِسرائیلی باشِندوں میں سے کویٔی شخص جو تمہارے درمیان رہتا ہو، اگر کسی جانور یا پرندہ کو جو کھانے کے لائق ہو شِکار کرے، تو وہ اُس کے خُون کو بہہ جانے دے اَور اُس کے خُون کو مٹّی سے ڈھانک دے،
14
کیونکہ ہر جاندار کی جان اُس کے خُون میں ہوتی ہے۔ اِس لیٔے مَیں نے بنی اِسرائیل کو حُکم دیا ہے، ”تُم کسی جاندار کا خُون ہرگز نہ کھانا کیونکہ جاندار کا خُون ہی اُس کی جان ہے؛ اَورجو کویٔی اُسے کھائے اُسے اَپنے لوگوں میں سے خارج کر دیا جایٔےگا۔“
15
” ’اَورجو شخص کسی مُردار یا جنگلی جانور کے پھاڑے ہویٔے جانور کو کھائے، خواہ وہ مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی اَپنے کپڑے دھوئے اَور پانی سے غُسل کرے، اَور وہ شام تک ناپاک رہے گا اَور اُس کے بعد رسماً پاک ہوگا۔
16
لیکن اگر وہ اَپنے کپڑے نہ دھوئے اَور نہ ہی غُسل کرے، تو اُس کا گُناہ اُسی کے سَر پر ہوگا۔‘ “
← Chapter 16
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 18 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27