bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Leviticus 24
Leviticus 24
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 23
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 25 →
1
اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،
2
”تُم بنی اِسرائیل کو حُکم دینا کہ وہ تمہارے پاس کولہو کے ذریعہ نکالا ہُوا زَیتُون کا خالص تیل رَوشنی کے لیٔے لائیں تاکہ چراغ ہمیشہ جلتے رہیں۔
3
اَور اَہرونؔ خیمہ اِجتماع میں عہد کے صندُوق کے پردہ کے باہر شام سے صُبح تک یَاہوِہ کے سامنے بلاناغہ اُن چراغوں کی دیکھ بھال کیا کرے۔ یہ تمہارے لیٔے اَور تمہاری ساری پُشتوں کے لیٔے ایک دائمی فرمان ہے۔
4
اَور اُن چراغوں کو صَاف کرکے ہمیشہ یَاہوِہ کے حُضُور خالص سونے کے چراغدان پر ترتیب سے رکھے۔
5
”اَور تُم مَیدہ لے کر بَارہ روٹیاں پکانا، ہر ایک روٹی دو دہائی ایفہ مَیدہ سے بنائی جایٔے۔
6
اَور تُم اُنہیں یَاہوِہ کے حُضُور خالص سونے کی میز پر دو قطاروں میں رکھ دینا، ہر قطار میں چھ چھ روٹیاں ہُوں۔
7
اَور ہر قطار کے ساتھ خالص لوبان رکھنا تاکہ یہ روٹیاں یَاہوِہ کے لیٔے یادگاری حِصّہ کے طور پر پیش کی گئی آتِشی قُربانی ہو جایٔے۔
8
اَور بنی اِسرائیل کی طرف سے یہ روٹیاں باقاعدہ ہر سَبت کو یَاہوِہ کے حُضُور ایک دائمی عہد کے طور پر رکھی جایٔیں۔
9
اَور یہ روٹیاں اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کے لیٔے ہوں گے اَور وہ اُنہیں پاک مَقدِس کی جگہ میں ہی کھایٔیں کیونکہ اناج کی قُربانی دائمی حِصّہ کے طور پر فرمان کے مُطابق یَاہوِہ کو گذرانی جانے والی آتِشی قُربانیوں میں سے یہ اُن کا پاک ترین حِصّہ ہے۔“
10
اَور یُوں ہُوا کہ ایک دِن ایک اِسرائیلی عورت کا بیٹا جِس کا باپ مِصری تھا، بنی اِسرائیل کے درمیان چلا گیا اَور چھاؤنی کے اَندر ہی اُس کی ایک اِسرائیلی شخص کے ساتھ آپَس میں مارپیٹ ہو گئی۔
11
اُس اِسرائیلی عورت کے بیٹے نے خُدا کی توہین کی اَور اُس پر لعنت بھیجی؛ لہٰذا وہ اُسے مَوشہ کے پاس لایٔے۔ اُس کی والدہ کا نام شلُومیتؔ تھا جو دانؔ کے قبیلہ کے دِبریؔ کی بیٹی تھی۔
12
اَور اُنہُوں نے یَاہوِہ کی مرضی صَاف صَاف ظاہر ہونے تک اُسے اَپنی حِراست میں رکھا۔
13
تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،
14
”کُفر بکنے والے کو چھاؤنی سے باہر لے جاؤ، اَور وہ تمام لوگ جنہوں نے اُسے کُفر بکتے ہویٔے سُنا ہے، وہ سَب اُس کے سَر پر اَپنے ہاتھ رکھّیں؛ اِس کے بعد ساری جماعت اُسے سنگسار کرے۔
15
اَور تُم بنی اِسرائیل کو حُکم دو، ’اگر کویٔی شخص اَپنے خُدا پر لعنت بھیجے، تو اُس کا گُناہ اُسی کے سَر پر ہوگا۔
16
اَورجو کویٔی یَاہوِہ کے نام پر کُفر بکے وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔ اَور پُوری جماعت اُسے ضروُر سنگسار کرے، خواہ کویٔی مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی؛ چنانچہ جَب کویٔی یَاہوِہ کے نام کی توہین کرے تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔
17
” ’اَور اگر کویٔی شخص کسی اِنسان کو مار ڈالے تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔
18
اَور اگر کویٔی شخص کسی چَوپائے کو مار ڈالے تو لازِم ہے کہ وہ اُس کا مُعاوضہ دے یعنی جان کے بدلے جان۔
19
اَور اگر کویٔی شخص اَپنے ہمسایہ کو زخمی کر دے تو جَیسا اُس نے کیا ہے ٹھیک وَیسا ہی اُس کے ساتھ کیا جائے:
20
یعنی ہڈّی توڑنے کے بدلے ہڈّی توڑنا۔ آنکھ کے بدلے آنکھ، اَور دانت کے بدلے دانت۔ اَور جَیسے اُس شخص نے دُوسرے کو زخمی کیا ہے وَیسے ہی اُسے بھی زخمی کیا جائے۔
21
اِسی طرح جِس نے کسی جانور کو مار ڈالا ہو، وہ اُس کا مُعاوضہ دے لیکن جو کویٔی کسی شخص کو مار ڈالے وہ ضروُر جان سے مار ڈالا جائے۔
22
اَور تمہارے درمیان مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی دونوں کے لیٔے ایک ہی قانُون ہو۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔‘ “
23
پھر مَوشہ نے بنی اِسرائیل سے بات کی اَور اُنہُوں نے اُس کُفر بکنے والے کو چھاؤنی سے باہر لے جا کر سنگسار کر دیا۔ اَور بنی اِسرائیل نے وَیسا ہی کیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔
← Chapter 23
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 25 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27