bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Numbers 10
Numbers 10
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 9
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 11 →
1
یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،
2
”گڑھی ہُوئی چاندی کے دو نرسنگے بنا لے اَور اُنہیں جماعت کو جمع کرنے اَور چھاؤنی کے کُوچ کرنے کے لیٔے کام میں لانا۔
3
اَور جَب دونوں نرسنگے پھُونکے جایٔیں تَب ساری جماعت خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر تمہارے سامنے جمع ہو جائے۔
4
لیکن اگر ایک نرسنگا ہی پھُونکا جائے تو صِرف وہ لوگ جو بنی اِسرائیل کے برادریوں کے رئیس یعنی سربراہ ہیں تمہارے سامنے اِکٹھّے ہُوں۔
5
جَب سانس باندھ کر زور سے نرسنگا پھُونکا جائے تو جو قبیلے مشرق کی جانِب مُقیم ہیں وہ کُوچ کریں۔
6
جَب دوبارہ سانس باندھ کر زور سے نرسنگا پھُونکا جائے تو جُنوب کی جانِب والی چھاؤنیوں کو کُوچ کریں۔ لہٰذا سانس باندھ کر زور سے نرسنگا پھُونکا جانا کُوچ کا اِشارہ ہوگا۔
7
جماعت کو جمع کرنے کے لیٔے بھی نرسنگے پھُونکے جایٔیں لیکن اُن کی آوازوں کو زِیادہ طُول دیا جائے۔
8
”اَہرونؔ کاہِنؔ کے بیٹے نرسنگے پھُونکیں۔ یہ فرمان تمہارے اَور تمہاری آئندہ پُشتوں کے لیٔے دائمی فرمان قائِم رہے۔
9
جَب تُم اَپنے ہی مُلک میں کسی اَیسے دُشمن سے لڑنے کے لیٔے نکلو جو تُم پر ظُلم ڈھاتا ہے تَب سانس باندھ کر زور سے نرسنگے پھُونکنا۔ تَب تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور یاد کئے جاؤگے اَور اَپنے دُشمنوں سے رِہائی پاؤگے۔
10
اَور اَپنی خُوشی کے موقعوں جَیسے اَپنی مُقرّرہ عیدوں اَور نئے چاند کے جَشن اَور اَپنی سوختنی نذروں اَور سلامتی کی نذر کی قُربانیوں کے موقعوں پر تُم نرسنگے پھُونکو اَور وہ تمہارے خُدا کے حُضُور میں تمہاری یادگارہو جانے کا باعث ہوں گے۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔“
11
دُوسرے سال کے دُوسرے ماہ کے بیسویں دِن وہ بادل شہادت کے مَسکن پر سے اُٹھ گیا۔
12
تَب بنی اِسرائیل نے سِینؔائی کے بیابان سے کُوچ کیا اَور جابجا سفر کرتے رہے یہاں تک کہ وہ بادل پارانؔ کے بیابان میں جا کر ٹھہرگیا۔
13
چنانچہ اُنہُوں نے مَوشہ کی مَعرفت دئیے ہویٔے یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق پہلا کُوچ کیا۔
14
پہلے یہُوداہؔ کی چھاؤنی کے دستے اَپنے جھنڈے اُونچے کرکے روانہ ہویٔے اَور عَمّیندابؔ کا بیٹا نحشونؔ اُن کی قیادت کر رہاتھا۔
15
ضُعرؔ کا بیٹا نتنی ایل یِسَّکاؔر کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا
16
اَور حیلونؔ کا بیٹا اِلیابؔ زبُولُون کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا۔
17
تَب مَسکن اُتارا گیا اَور بنی گیرشون اَور بنی مِراریؔ نے جو اُسے اُٹھائے ہویٔے تھے کُوچ کیا۔
18
پھر رُوبِنؔ کی چھاؤنی کے دستے اَپنے جھنڈے اُونچے کرکے روانہ ہویٔے اَور شدِیُورؔ کا بیٹا اِلیضُورؔ اُن کی قیادت کر رہاتھا۔
19
ضُوریشدّؔی کا بیٹا سلُومی ایل شمعُونؔ کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا۔
20
اَور دعُوایلؔ کا بیٹا اِلیاسفؔ، گادؔ کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا۔
21
تَب قُہاتیوں نے مُقدّس چیزیں اُٹھائے ہویٔے کُوچ کیا۔ اُن کے پہُنچنے سے پہلے ضروُری تھا کہ مَسکن کھڑا کر دیا جائے۔
22
پھر اِفرائیمؔ کے قبیلہ کے دستے اَپنے جھنڈے اُونچے کرکے روانہ ہویٔے۔ عمّیہُوؔد کا بیٹا اِلیشمعؔ اُن کی قیادت کر رہاتھا۔
23
پِداہضُورؔ کا بیٹا گَملی ایل منشّہ کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا۔
24
اَور ابیدانؔ بِن گِدعونیؔ بِنیامین کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا۔
25
اَور آخِر میں دانؔ کی چھاؤنی کے دستے اَپنے جھنڈے کے ساتھ سارے دستوں کے پیچھے روانہ ہویٔے۔ احیعزر بِن عمّی شدّؔی اُن کی قیادت کر رہاتھا۔
26
عُکرانؔ کا بیٹا پگعِیلؔ آشیر کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا،
27
اَور عینانؔ کا بیٹا اَخیرعؔ نفتالی کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا۔
28
چنانچہ جَب اِسرائیلی دستے کُوچ کرتے تھے تو اِسی ترتیب کے مُطابق آگے روانہ ہوتے تھے۔
29
مَوشہ نے اَپنے سسُر رِعوایلؔ مِدیانی کے بیٹے حوبابؔ سے کہا، ”ہم اُس مقام کی طرف کُوچ کر رہے ہیں جِس کے متعلّق یَاہوِہ نے فرمایاہے، ’میں اُسے تُمہیں دُوں گا!‘ لہٰذا تُو بھی ہمارے ساتھ چل اَور ہم تمہارے ساتھ نیک سلُوک کریں گے کیونکہ یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل سے نیکی کا وعدہ کیا ہے۔“
30
اُس نے جَواب دیا، ”نہیں میں نہیں چلتا۔ میں تو اَپنے مُلک اَور اَپنے لوگوں میں لَوٹ جاؤں گا۔“
31
لیکن مَوشہ نے کہا، ”مہربانی سے ہمیں چھوڑکر نہ جاؤ کیونکہ تُم ہی بتا سکتے ہو کہ بیابان میں ہم کہاں قِیام کریں: اَور تُم ہمارے لیٔے آنکھوں کا کام دے سکتے ہو۔
32
اگر تُم ہمارے ساتھ چلوگے تو ہر نیکی میں جو یَاہوِہ ہمارے ساتھ کریں گے تُم بھی برابر کے حِصّہ دار ہوگے۔“
33
چنانچہ وہ یَاہوِہ کے پہاڑ سے چل پڑے اَور تین دِن تک سفر کرتے رہے اَور اُن تین دِنوں میں یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اُن کے قِیام کرنے کے لیٔے جگہ تلاش کرتا ہُوا اُن کے آگے آگے چلتا رہا۔
34
اَور جَب وہ اَپنی چھاؤنی سے کُوچ کرتے تو یَاہوِہ کا بادل اُن کے اُوپر دِن بھر سایہ کئے رہتا تھا۔
35
جَب صندُوق کُوچ کرتا تھا تو مَوشہ کہتا تھا، ”اَے یَاہوِہ اُٹھیں! آپ کے دُشمن پراگندہ ہو جایٔیں؛ اَور آپ کے حریف آپ کے سامنے سے بھاگ جایٔیں۔“
36
اَور جَب کبھی وہ ٹھہر جاتا تھا تو وہ کہتا تھا، ”اَے یَاہوِہ، ہزاروں ہزار اِسرائیلیوں میں لَوٹ کر آ جائیں۔“
← Chapter 9
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 11 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36