bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Numbers 35
Numbers 35
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 34
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 36 →
1
یَاہوِہ نے مُوآب کے میدانوں میں جو یریحوؔ کے مقابل یردنؔ کے کنارے پر ہیں مَوشہ سے کہا:
2
”بنی اِسرائیل کو حُکم دے کہ جو مِیراث تُمہیں ملے گی اُس میں سے تُم لیویوں کو اُن کے رہنے کے لیٔے شہر دینا اَور اُن شہروں کے اطراف کی چراگاہیں بھی اُنہیں دینا۔
3
تَب اُن کے پاس رہنے کے لیٔے شہر اَور اُن کے گائے بَیلوں، بھیڑ بکریوں کے گلّوں اَور اُن کے دُوسرے سبھی مویشیوں کے لیٔے چراگاہیں ہُوں گی۔
4
”شہر کے اطراف کی جو چراگاہیں تُم لیویوں کو دوگے وہ شہر کی فصیل سے تقریباً چار سَو مِیٹر دُور تک پھیلی ہُوئی ہُوں۔
5
تُم شہر کے باہر مشرق کی جانِب تقریباً نَو سَو مِیٹر، جُنوب کی جانِب تقریباً نَو سَو مِیٹر، مغرب کی جانِب تقریباً نَو سَو مِیٹر اَور شمال کی جانِب تقریباً نَو سَو مِیٹر اِس طرح ناپنا کہ شہر اُن کے درمیان آ جائے۔ شہروں کے اطراف کا یہ علاقہ اُن کے لیٔے چراگاہ ہوگا۔
6
”جو شہر تُم لیویوں کو دو اُن میں سے چھ پناہ کے لیٔے مخصُوص ہُوں جہاں اَیسا شخص جِس نے کسی کا خُون کیا ہو بھاگ جائے۔ اِن کے علاوہ اُنہیں بِیالیس شہر اَور بھی دے دینا۔
7
کُل مِلا کر تُم لیویوں کو اڑتالیس شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دے دینا۔
8
بنی اِسرائیل کی مِیراث میں سے جو شہر تُم لیویوں کو دو وہ ہر قبیلہ کی مِیراث میں سے اِس اُصُول کے مُطابق لیٔے جایٔیں کہ جِس قبیلہ کے پاس زِیادہ شہر ہُوں اُن سے زِیادہ اَور جِن کے پاس کم ہُوں اُن سے کم طلب کئے جایٔیں۔“
9
تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا:
10
”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُن سے کہہ: جَب تُم یردنؔ کو پار کرکے مُلکِ کنعانؔ پہُنچ جاؤ،
11
تو چند شہر اَپنے لیٔے پناہ کے شہروں کے طور پر چُن لینا جہاں وہ شخص جِس سے غَیر اِرادی طور پر کویٔی قتل سرزد ہو گیا ہو بھاگ کر جا سکے۔
12
وہ شہر اِنتقام لینے والے سے پناہ پانے کے مقام ہوں گے تاکہ جَب تک قتل کے فَیصلہ کے لیٔے جماعت کے سامنے کھڑا نہ ہو تَب تک مارا نہ جائے۔
13
یہ چھ شہر جو تُم دوگے تمہارے پناہ کے شہر ہوں گے۔
14
اِن میں سے تین یردنؔ کے اِس پار اَور تین مُلکِ کنعانؔ میں پناہ کے شہروں کے طور پر دے دینا۔
15
یہ چھ شہر بنی اِسرائیل کے لیٔے اَور پردیسیوں اَور اُن لوگوں کے لیٔے پناہ کے شہر ہوں گے جو اُن کے درمیان بُودوباش کرتے ہیں تاکہ جو شخص کسی کو غَیر اِرادی طور پر قتل کرے وہ وہاں بھاگ جائے۔
16
” ’اگر کویٔی آدمی کسی شخص کو لوہے کی کسی چیز سے اَیسا مارے کہ وہ مَر جائے تو وہ خُونی ٹھہرے گا اَیسا خُونی جان سے ماراجائے۔
17
یا اگر کسی کے ہاتھ میں جان لیوا پتّھر ہو اَور وہ اُس سے کسی کو اَیسا مارے کہ وہ مَر جائے تو وہ خُونی ٹھہرے گا۔ اَیسا خُونی جان سے ماراجائے۔
18
یا اگر کسی کے ہاتھ میں لکڑی کی کویٔی جان لیوا چیز ہو اَور وہ اُس سے کسی کو اَیسا مارے کہ وہ مَر جائے تو وہ خُونی ٹھہرے گا۔ اَیسا خُونی جان سے ماراجائے۔
19
خُون کا اِنتقام لینے والا خُود ہی اُس خُونی کو قتل کرے یعنی جَب بھی اُسے پایٔے اُسی وقت اُسے مار ڈالے۔
20
اگر کویٔی کسی کو عداوت کے باعث اِرادتاً دھکیل دے یا دانستہ طور پر کویٔی شَے اُس کے اُوپر پھینک دے اَور وہ مَر جائے
21
یا دُشمنی سے اُسے اَپنے ہاتھ سے اَیسا مارے کہ وہ مَر جائے تو وہ شخص جان سے مار ڈالا جائے۔ وہ خُونی ہے۔ خُون کا اِنتقام لینے والا جَب بھی اُس خُونی کو پایٔے اُسے اُسی وقت مار ڈالے۔
22
” ’لیکن اگر کویٔی شخص کسی کو بغیر عداوت کے ناگہاں دھکیل دے یا غَیر اِرادتاً کویٔی شَے اُس کے اُوپر پھینک دے
23
یا اُسے دیکھے بغیر اُس کے اُوپر اَیسا پتّھر گرا دے جو اُس کی جان لے سکے اَور وہ مَر جائے تو چونکہ وہ اُس کا دُشمن نہ تھا اَور نہ اُسے ضرر پہُنچانے کا اِرادہ رکھتا تھا،
24
اِس لیٔے جماعت اُس کے اَور خُون کا اِنتقام لینے والے کے درمیان اِن ضوابط کے مُطابق فَیصلہ کرے۔
25
اَور جماعت اُس قاتل کو خُون کا اِنتقام لینے والے کے ہاتھ سے بچالے اَور اُسے واپس پناہ کے اُس شہر میں بھیج دے جہاں وہ بھاگ گیا تھا۔ مُقدّس تیل سے ممسوح کئے ہویٔے اعلیٰ کاہِن کے زندہ رہنے تک وہ وہیں رہے گا۔
26
” ’لیکن اگر وہ مُلزم پناہ کے شہر کی حُدوُد کے باہر نکل جائے جہاں وہ بھاگ کر گیا تھا
27
اَور خُون کا اِنتقام لینے والا اُس مُلزم کو شہر کے باہر پا کر قتل کر ڈالے تو بھی وہ خُون بہانے کا مُجرم نہ ٹھہرے گا۔
28
چنانچہ مُلزم اعلیٰ کاہِن کاہِنؔ کی موت تک پناہ کے شہر میں ہی رہے اَور اعلیٰ کاہِن کی موت کے بعد ہی وہ اَپنی موروثی جگہ واپس ہو۔
29
” ’تُم جہاں بھی رہو تمہاری آنے والی پُشتوں پر آئین کے اِن ہی ضوابط کا اِطلاق ہوگا۔
30
” ’اگر کویٔی شخص کسی اِنسان کو مار ڈالے تو اِس قاتل کو گواہوں کی شہادت پر ہی قتل کیا جائے۔ لیکن کسی ایک ہی گواہ کی شہادت پر کویٔی شخص قتل نہ کیا جائے۔
31
” ’سزائے موت کے مُستحق خُونی مُجرم کی جان بحالی کے لیٔے فدیہ قبُول نہ کرنا۔ اُسے لازمی طور پر مار ڈالا جائے۔
32
” ’اَورجو شخص پناہ کے شہر کو بھاگ گیا ہو اُس کے لیٔے بھی اِس غرض سے فدیہ قبُول نہ کرنا کہ اعلیٰ کاہِن کی موت سے قبل اُسے اَپنے مُلک میں لَوٹ کر رہنے کا موقع مِل سکے۔
33
” ’جِس مُلک میں تُم ہو اُسے ناپاک نہ کرنا۔ خُونریزی مُلک کو ناپاک کردیتی ہے اَور اُس مُلک کے لیٔے جِس میں خُون بہایا جائے اُس شخص کے خُون کے علاوہ جِس نے خُون بہایا ہو، اَور کسی چیز کا کفّارہ نہیں دیا جا سَکتا۔
34
اُس مُلک کو ناپاک نہ کرو جہاں تُم بستے ہو اَور جہاں میں رہتا ہُوں کیونکہ مَیں جو یَاہوِہ ہُوں بنی اِسرائیل کے درمیان رہتا ہُوں۔‘ “
← Chapter 34
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 36 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36