bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Numbers 29
Numbers 29
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 28
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 30 →
1
” ’ساتویں مہینے کے پہلے دِن تمہارا مُقدّس اِجتماع ہو اَور اُس دِن کویٔی حسبِ معمول کام نہ کیا جائے۔ یہ تمہارے لیٔے نرسنگے پھُونکنے کا دِن ہے۔
2
تُم ایک بچھڑا، ایک مینڈھا اَور سات یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں سوختنی نذر کے طور پر پیش کرنا تاکہ یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو ٹھہرے۔
3
بچھڑے کے ساتھ اناج کی نذر کی قُربانی کے طور پر ایفہ کا تین دہائی حِصّہ زَیتُون کا تیل مِلا ہُوا مَیدہ ہو؛ مینڈھے کے ساتھ پانچواں حِصّہ
4
اَور سات برّوں میں سے ہر ایک برّے کے ساتھ دسواں حِصّہ ہو۔
5
اَور ایک بکرا بھی شامل کر لو تاکہ تمہارے لیٔے گُناہ کی قُربانی کے طور پر کفّارہ دیا جائے۔
6
یہ مُقرّرہ ماہانہ اَور روزمرّہ دی جانے والی سوختنی نذروں اَور اُن کے ساتھ کی اناج کی نذر اَور تپاون کی نذروں کی قُربانیوں کے علاوہ ہیں۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانیوں کے طور پر پیش کی جایٔیں۔
7
” ’اِسی ساتویں مہینے کے دسویں دِن تمہارا مُقدّس اِجتماع ہو۔ اُس دِن تُم اَپنی خُودی کا اِنکار کرنا اَور کویٔی کام نہ کرنا۔
8
اَور یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا اَور سات یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں سوختنی نذر کے طور پر پیش کرنا۔
9
بچھڑے کے ساتھ اناج کی نذر کی قُربانی کے طور پر ایفہ کا تین دہائی حِصّہ زَیتُون کا تیل مِلا ہُوا مَیدہ ہو، مینڈھے کے ساتھ پانچواں حِصّہ ہو۔
10
اَور سات برّوں میں سے ہر ایک برّہ کے ساتھ دسواں حِصّہ ہو۔
11
اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو کفّارہ کے لیٔے دی ہُوئی گُناہ کی قُربانی اَور حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کی نذروں کے علاوہ ہو۔
12
” ’ساتویں مہینے کے پندرھویں دِن پھر تمہارا مُقدّس اِجتماع ہو۔ اُس دِن تُم کویٔی حسبِ معمول کام نہ کرنا اَور سات دِن تک یَاہوِہ کے لیٔے کی عید منانا۔
13
اَور سوختنی نذر کے طور پر تیرہ بچھڑے، دو مینڈھے اَور چودہ یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں گذراننا تاکہ وہ یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو کی آتِشی قُربانی ٹھہرے۔
14
تیرہ بچھڑوں میں سے ہر بچھڑے کے ساتھ اناج کی نذر کی قُربانی کے طور پر ایفہ کا تین دہائی حِصّہ زَیتُون کا تیل مِلا ہُوا مَیدہ ہو اَور دونوں مینڈھوں میں سے ہر مینڈھے کے ساتھ پانچواں حِصّہ ہو۔
15
اَور چودہ برّوں میں سے ہر برّہ کے ساتھ دسواں حِصّہ ہو۔
16
اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کے علاوہ ہو۔
17
” ’دُوسرے دِن بَارہ بچھڑے، دو مینڈھے اَور چودہ یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں چڑھانا۔
18
بچھڑوں، مینڈھوں اَور برّوں کے ساتھ اُن کے اعداد شُمار کے مُطابق اناج کی نذر کی قُربانیاں اَور تپاون کی نذریں بھی گذراننا۔
19
اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کی نذروں کے علاوہ ہو۔
20
” ’تیسرے دِن گیارہ بچھڑے، دو مینڈھے اَور چودہ یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں چڑھانا۔
21
بچھڑوں، مینڈھوں اَور برّوں کے ساتھ اُن کے اعداد شُمار کے مُطابق اناج کی نذر اَور تپاون کی نذروں کی قُربانیاں بھی گذراننا۔
22
اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کے علاوہ ہو۔
23
” ’چوتھے دِن دس بچھڑے، دو مینڈھے اَور چودہ یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں چڑھانا۔
24
بچھڑوں، مینڈھوں اَور برّوں کے ساتھ اُن کے اعداد شُمار کے مُطابق اناج کی نذر اَور تپاون کی نذریں بھی گذراننا۔
25
اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کے علاوہ ہو۔
26
” ’پانچویں دِن نَو بچھڑے، دو مینڈھے اَور چودہ یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں چڑھانا۔
27
بچھڑوں، مینڈھوں اَور برّوں کے ساتھ اُن کے اعداد شُمار کے مُطابق اناج کی نذر اَور تپاون کی نذریں کی قُربانیاں بھی گذراننا۔
28
اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کے علاوہ ہو۔
29
” ’چھٹے دِن آٹھ بچھڑے، دو مینڈھے اَور چودہ یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں چڑھانا۔
30
بچھڑوں، مینڈھوں اَور برّوں کے ساتھ اُن کے اعداد شُمار کے مُطابق اناج کی نذر اَور تپاون کی نذروں کی قُربانیاں بھی گذراننا۔
31
اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کے علاوہ ہو۔
32
” ’ساتویں دِن سات بچھڑے، دو مینڈھے اَور چودہ یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں چڑھانا۔
33
بچھڑوں، مینڈھوں اَور برّوں کے ساتھ اُن کے اعداد شُمار کے مُطابق اناج کی نذر اَور تپاون کی نذریں بھی گذراننا۔
34
اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کے علاوہ ہو۔
35
” ’آٹھویں دِن تمہارا اِجتماع ہو اَور کویٔی حسبِ معمول کام نہ کیا جائے۔
36
اَور سوختنی نذر کے طور پر ایک بچھڑا، ایک مینڈھا اَور سات یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں گذرانو تاکہ وہ یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو کی آتِشی قُربانی ٹھہرے۔
37
بچھڑے، مینڈھے اَور برّوں کے ساتھ اُن کے اعداد شُمار کے مُطابق اناج کی نذر اَور تپاون کی نذریں بھی گذراننا۔
38
اَور ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے طور پر بھی شامل کر لو جو حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اناج کی نذر کی قُربانی اَور تپاون کے علاوہ ہو۔
39
” ’تُم اَپنی مُقرّرہ عیدوں کے موقعوں پر اُن کو یَاہوِہ کے حُضُور اَپنی مَنّتوں اَور رضا کی قُربانیوں کے علاوہ اَپنی سوختنی نذریں، اناج کی نذریں، تپاون کی نذریں اَور سلامتی کی نذریں گذراننا۔‘ “
40
مَوشہ نے بنی اِسرائیل کو وہ سَب کچھ بتا دیا جِس کا حُکم یَاہوِہ نے اُسے دیا تھا۔
← Chapter 28
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 30 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36