bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Numbers 15
Numbers 15
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 14
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 16 →
1
یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،
2
”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُن سے فرما، ’جَب تُم اُس مُلک میں داخل ہو جاؤ جو میں تُمہیں رہنے کے لیٔے دے رہا ہُوں
3
اَور تُم یَاہوِہ کے لیٔے گائے بَیل یا بھیڑ بکریوں کی آتِشی قُربانیاں اَور اناج کی نذریں پیش کرو جو یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو ہُوں۔ خواہ وہ سوختنی نذریں یا کسی خاص مَنّت کے ذبیحے، رضا کی قُربانیاں یا عیدوں کی قُربانیاں ہُوں۔
4
تو جو شخص اَپنا نذرانہ لایٔے وہ یَاہوِہ کے حُضُور چوتھائی ہین تیل مِلا ہُوا ایفہ کا دسواں حِصّہ مَیدہ اناج کی قُربانی کے طور پر گذرانے۔
5
اَور سوختنی نذر کے ہر برّہ یا ذبیحہ کے پیچھے چوتھائی ہین مَے تپاون کے طور پر تیّار کرے۔
6
” ’ہر مینڈھے کے ساتھ تہائی ہین تیل مِلا ہُوا ایفہ کا پانچواں حِصّہ مَیدہ اناج کی قُربانی کے طور پر،
7
اَور تہائی ہین مَے تپاون کے طور پر تیّار کرنا۔ اِسے یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو کے طور پر پیش کرنا۔
8
” ’جَب تُو یَاہوِہ کے حُضُور سوختنی نذر یا خاص مَنّت کے ذبیحے یا سلامتی کی نذر کے ذبیحہ کے طور پر بچھڑا تیّار کرے
9
تو اُس بچھڑے کے ساتھ نِصف ہین تیل مِلا ہُوا ایفہ کے تین دہائی حِصّہ کے برابر مَیدہ اناج کی قُربانی کے طور پر،
10
اَور نِصف ہین مَے تپاون کے طور پر بھی لانا۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔
11
ہر بَیل یا مینڈھا اَور ہر برّہ یا بکرا اِسی طرح تیّار کیا جائے۔
12
تُم جتنے بھی جانور تیّار کرو ہر ایک کے ساتھ اَیسا ہی کرنا۔
13
” ’ہر ایک اِسرائیلی باشِندہ جَب یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو کے طور پر آتِشی قُربانی پیش کر دے تو وہ یہ سَب کام اِسی طریقہ سے کیا کرے۔
14
آنے والی پُشتوں میں جَب کبھی کویٔی پردیسی یا کسی اَور شخص جو تمہارے ساتھ بُودوباش کرتا ہو یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو کے طور پر غِذا کی آتِشی قُربانی پیش کرے تو وہ بھی ہُوبہو وَیسا ہی کرے جَیسا تُم کرتے ہو۔
15
جماعت میں تمہارے لیٔے اَور تمہارے ساتھ رہنے والے پردیسی کے لیٔے ایک سے فرمان ہُوں اَور پُشت در پُشت یہ دائمی فرمان ہمیشہ کے لیٔے رہے گا۔ یَاہوِہ کے آگے تُم اَور پردیسی برابر ہیں۔
16
تمہارے لیٔے اَور تمہارے درمیان رہنے والے پردیسیوں کے لیٔے ایک ہی آئین اَور طریقے ہوں گے۔‘ “
17
یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،
18
”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُن سے فرما: جَب تُم اُس مُلک میں داخل ہو جاؤ، جہاں میں تُمہیں لیٔے جاتا ہُوں
19
اَور تُم اُس مُلک کی پیداوار میں سے کھاؤ تو اُس کا کچھ حِصّہ یَاہوِہ کے لیٔے نذر کرنا۔
20
اَپنے پہلے گوندھے ہویٔے آٹے کی ایک روٹی پیش کرنا اَور اُسے کھلیان کے نذرانہ کے طور پر گذراننا۔
21
تمہاری آنے والی پُشتیں اَپنے پہلے گوندھے ہویٔے آٹے میں سے یَاہوِہ کے لیٔے یہ نذرانہ دیا کریں۔
22
” ’اگر تُم غَیر اِرادتاً یَاہوِہ کے مَوشہ کو دئیے ہویٔے اِن اَحکام میں سے کسی پر عَمل نہ کرو،
23
یعنی جِس دِن سے یَاہوِہ نے حُکم دینا شروع کیا تَب سے تمام اَحکام جو یَاہوِہ نے آنے والی پُشتوں کے لیٔے مَوشہ کی مَعرفت دئیے۔
24
اَور اگر یہ غَیر اِرادتاً ہُوا ہو اَور جماعت کو اُس کا علم نہ ہو تو ساری جماعت ایک بچھڑا سوختنی نذر کے طور پر پیش کرے تاکہ وہ یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو ہو اَور اُس کے ساتھ آئین کے مُطابق اُس کی اناج کی قُربانی اَور اُس کا تپاون بھی چڑھائے اَور گُناہ کی قُربانی کے طور پر ایک بکرا پیش کرے۔
25
یُوں کاہِنؔ بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے لیٔے کفّارہ دے اَور وہ بخش دئیے جایٔیں گے کیونکہ یہ خطا دانستہ طور پر نہیں ہُوئی تھی اَور اُنہُوں نے اَپنی خطا کے عِوض یَاہوِہ کے حُضُور آتِشی قُربانی اَور گُناہ کی قُربانی پیش کر دی تھی۔
26
تَب بنی اِسرائیل کی ساری جماعت اَور اُن کے ساتھ رہنے والے پردیسی مُعاف کئے جایٔیں گے کیونکہ سبھی لوگ اِس نادانستہ خطا میں شریک تھے۔
27
” ’لیکن اگر صِرف ایک ہی شخص غَیر اِرادتاً گُناہ کرے تو وہ یک سالہ بکری گُناہ کی قُربانی کے طور پر پیش کرے
28
اَور کاہِنؔ غَیر اِرادتاً گُناہ کرنے والے کی خاطِر یَاہوِہ کے حُضُور میں کفّارہ دے اَور جَب اُس کے لیٔے کفّارہ دے دیا جائے گا تو وہ مُعافی پایٔےگا۔
29
غَیر اِرادتاً گُناہ کرنے والے ہر شخص کے لیٔے ایک ہی آئین ہو خواہ وہ مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی۔
30
” ’لیکن جو شخص جان بوجھ کر گُناہ کرے خواہ وہ مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی ہو وہ یَاہوِہ کی اہانت کرتا ہے اَور وہ شخص اَپنے لوگوں میں سے کاٹ ڈالا جائے۔
31
چونکہ اُس نے یَاہوِہ کے کلام کی تحقیر کی اَور اُن کی حُکم عُدولی کی اِس لیٔے وہ شخص ضروُر کاٹ ڈالا جائے۔ اُس کا گُناہ اُسی کے سَر لگے گا۔‘ “
32
جَب بنی اِسرائیل بیابان میں رہتے تھے تَب ایک شخص سَبت کے دِن لکڑیاں جمع کرتا ہُوا پایا گیا۔
33
جنہوں نے اُسے لکڑیاں جمع کرتے ہویٔے پایاتھا وہ اُسے مَوشہ اَور اَہرونؔ اَور ساری جماعت کے پاس لے آئے
34
اَور اُنہُوں نے اُسے حِراست میں رکھا کیونکہ یہ واضح نہ تھا کہ اُس کے ساتھ کیا سلُوک کیا جائے۔
35
تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”یہ آدمی مار ڈالا جائے۔ ساری جماعت چھاؤنی کے باہر اُسے سنگسار کرے۔“
36
چنانچہ جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُسی کے مُطابق جماعت نے اُسے چھاؤنی کے باہر لے جا کر سنگسار کیا اَور وہ مَر گیا۔
37
یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا،
38
”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُن سے کہہ کہ وہ پُشت در پُشت اَپنے کُرتوں کے کناروں پر جھالریں لگائیں اَور ہر جھالر پر ایک نیلا ڈورا ٹانکیں۔
39
یہ جھالریں اَیسی ہُوں کہ جَب اُن پر تمہاری نگاہ پڑے تو یَاہوِہ کے سَب اَحکام تُمہیں یاد آئیں تاکہ تُم اُن پر عَمل کرو اَور اَپنے دِل اَور آنکھوں کی خواہشوں کی پیروی میں کویٔی فاحِشہ حرکت نہ کر بیٹھو۔
40
تَب تُم یاد کرکے میرے سَب حُکموں پر عَمل کروگے اَور اَپنے خُدا کے واسطے مُقدّس ہوگے۔
41
مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں جو تُمہیں مِصر سے نکال لایا تاکہ تمہارا خُدا ٹھہروں۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔“
← Chapter 14
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 16 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36