bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Numbers 2
Numbers 2
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 3 →
1
یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کو حُکم دیا:
2
”بنی اِسرائیل خیمہ اِجتماع کے اِردگرد لیکن اُس سے کچھ فاصلہ پر اَپنے اَپنے پرچموں کے نیچے اَور اَپنے اَپنے آبائی خاندانوں کے پرچموں کے ساتھ اَپنی چھاؤنیاں قائِم کریں۔“
3
اَور مشرق کی جانِب جہاں سے آفتاب طُلوع ہوتاہے: یہُوداہؔ کی چھاؤنی کے دستے اَپنے جھنڈے کے نیچے اَپنے ڈیرے لگائیں اَور عَمّیندابؔ کا بیٹا نحشونؔ یہُوداہؔ کا سردار ہوگا۔
4
اَور اُس کے دستے کے شُمار کَردہ مَردوں کی تعداد 74,600 ہے۔
5
یِسَّکاؔر کا قبیلہ اُن کے مُتّصل خیمہ زن ہو اَور ضُعرؔ کا بیٹا نتنی ایل بنی یِسَّکاؔر کا سردار ہوگا۔
6
اَور اُس کے دستوں کے شُمار کَردہ مَردوں کی تعداد 54,400 ہے۔
7
زبُولُون کا قبیلہ اُن کے مُتّصل ہوگا اَور حیلونؔ کا بیٹا اِلیابؔ بنی زبُولُون کا سردار ہوگا۔
8
اَور اُس کے دستے کے شُمار کئے ہویٔے مَردوں کی تعداد 57,400 ہے۔
9
یہُوداہؔ کی چھاؤنی کے لیٔے نامزد کَردہ تمام مَردوں کی تعداد اُن کے اَپنے دستوں کے مُطابق 1,86,400 ہے۔ پہلے یہی کُوچ کریں گے۔
10
جُنوب کی جانِب رُوبِنؔ کی چھاؤنی کے دستے اَپنے اَپنے جھنڈوں کے نیچے ہوں گے اَور شدِیُورؔ کا بیٹا اِلیضُورؔ بنی رُوبِنؔ کا سردار ہوگا۔
11
اُس کے دستے کے شُمار کَردہ مَردوں کی تعداد 46,500 ہے۔
12
شمعُونؔ کا قبیلہ اُن کے مُتّصل خیمہ زن ہوگا اَور ضُوریشدّؔی کا بیٹا سلُومی ایل بنی شمعُونؔ کا سردار ہوگا۔
13
اُس کے دستے کے شُمار کَردہ مَردوں کی تعداد 59,300 ہے۔
14
گادؔ کا قبیلہ اُن کے مُتّصل ہوگا اَور دعُوایلؔ کا بیٹا اِلیاسفؔ بنی گادؔ کا سردار ہوگا۔
15
اُس کے دستے کے شُمار کَردہ مَردوں کی تعداد 45,650 ہے۔
16
رُوبِنؔ کی چھاؤنی کے لیٔے نامزد کئے ہویٔے تمام مَردوں کی تعداد اُن کے اَپنے دستوں کے مُطابق 1,51,450 ہے۔ کُوچ کے وقت اِن کا دُوسرا مقام ہوگا۔
17
تَب سَب چھاؤنیوں کے درمیان سے خیمہ اِجتماع اَور لیویوں کی چھاؤنی کے افراد کُوچ کریں گے اَور وہ اِسی ترتیب سے جَیسے کے اُن کے ڈیرے کھڑے ہوں گے اَپنی اَپنی جگہ پر اَور اَپنے اَپنے جھنڈے کے نیچے کُوچ کریں گے۔
18
مغرب کی جانِب اِفرائیمؔ کی چھاؤنی کے دستے اَپنے اَپنے پرچم کے نیچے ہوں گے اَور عمّیہُوؔد کا بیٹا اِلیشمعؔ بنی اِفرائیمؔ کا سردار ہوگا۔
19
اُس کے دستے کے شُمار کَردہ مَردوں کی تعداد 40,500 ہے۔
20
منشّہ کا قبیلہ اُن کے مُتّصل ہوگا اَور پِداہضُورؔ کا بیٹا گَملی ایل بنی منشّہ کا سردار ہوگا۔
21
اُس کے لشکر کے شُمار کَردہ مَردوں کی تعداد 32,200 ہے۔
22
پھر بِنیامین کا قبیلہ ہوگا اَور ابیدانؔ بِن گِدعونیؔ بنی بِنیامین کا سردار ہوگا۔
23
اُس کے دستے کے شُمار کَردہ مَردوں کی تعداد 35,400 ہے۔
24
اِفرائیمؔ کی چھاؤنی کے لیٔے نامزد کئے ہویٔے تمام مَردوں کی تعداد اُن کے اَپنے دستوں کے مُطابق 1,08,100 ہے۔ کُوچ کے وقت اُن کا مقام تیسرا ہوگا۔
25
شمال کی جانِب دانؔ کی چھاؤنی کے دستے اَپنے اَپنے پرچموں کے نیچے ہوں گے اَور احیعزر بِن عمّی شدّؔی بنی دانؔ کا سردار ہوگا۔
26
اُس کے دستے کے شُمار کَردہ مَردوں کی تعداد 62,700 ہے۔
27
آشیر کا قبیلہ اُن کے مُتّصل خیمہ زن ہوگا اَور عُکرانؔ کا بیٹا پگعِیلؔ بنی آشیر کا سردار ہوگا۔
28
اُس کے دستے کے شُمار کَردہ مَردوں کی تعداد 41,500 ہے۔
29
پھر نفتالی کا قبیلہ ہوگا اَور عینانؔ کا بیٹا اَخیرعؔ بنی نفتالی کا سردار ہوگا۔
30
اُس کے دستوں کے شُمار کَردہ مَردوں کی تعداد 53,400 ہے۔
31
دانؔ کی چھاؤنی کے لیٔے نامزد کَردہ تمام مَردوں کی تعداد 1,57,600 ہے۔ وہ اَپنے اَپنے پرچموں کے نیچے سَب سے پیچھے کُوچ کریں گے۔
32
یہی وہ اِسرائیلی ہیں جو اَپنے اَپنے آبائی خاندانوں کے مُطابق شُمار کئے گیٔے۔ اَور چھاؤنیوں کے سَب لوگوں کی تعداد جو اَپنے اَپنے دستوں کے مُطابق شُمار کئے گیٔے 6,03,550 ہے۔
33
البتّہ جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُس کے مُطابق لیوی دُوسرے اِسرائیلیوں کے ساتھ شُمار نہ کئے گیٔے۔
34
چنانچہ جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا بنی اِسرائیل نے وَیسا ہی کیا اَور اِسی طریقہ سے وہ اَپنی اَپنی برادری والوں اَور خاندان کے ساتھ اَپنے اَپنے پرچموں کے نیچے قِیام کرتے اَور کُوچ کرتے گیٔے۔
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 3 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36