bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Genesis 23
Genesis 23
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 22
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 49
Chapter 50
Chapter 24 →
1
اور سارہؔ کی عُمر ایک سَو ستائِیس برس کی ہُوئی۔ سارہؔ کی زِندگی کے اِتنے ہی سال تھے۔
2
اور سارہؔ نے قریت اربعؔ میں وفات پائی۔ یہ کنعانؔ میں ہے اور حبرُونؔ بھی کہلاتا ہے اور ابرہامؔ سارہؔ کے لِئے ماتم اور نَوحہ کرنے کو وہاں گیا۔
3
پِھر ابرہامؔ میّت کے پاس سے اُٹھ کر بنی حِت سے باتیں کرنے لگا اور کہا کہ
4
مَیں تُمہارے درمِیان پردیسی اور غریبُ الوطن ہُوں۔ تُم اپنے ہاں گورِستان کے لِئے کوئی مِلکِیّت مُجھے دو تاکہ مَیں اپنے مُردہ کو آنکھ کے سامنے سے ہٹا کر دفن کر دُوں۔
5
تب بنی حِت نے ابرہامؔ کو جواب دِیا کہ
6
اَے خُداوند ہماری سُن۔ تُو ہمارے درمِیان زبردست سردار ہے۔ ہماری قبروں میں جو سب سے اچھّی ہو اُس میں تُو اپنے مُردہ کو دفن کر۔ ہم میں اَیسا کوئی نہیں جو تُجھ سے اپنی قبر کا اِنکار کرے تاکہ تُو اپنا مُردہ دفن نہ کر سکے۔
7
ابرہامؔ نے اُٹھ کر اور بنی حِت کے آگے جو اُس مُلک کے لوگ ہیں آداب بجا لا کر۔
8
اُن سے یُوں گُفتگُو کی کہ اگر تُمہاری مرضی ہو کہ مَیں اپنے مُردہ کو آنکھ کے سامنے سے ہٹا کر دفن کر دُوں تو میری عرض سُنو اور صُحرؔ کے بیٹے عِفروؔن سے میری سفارِش کرو۔
9
کہ وہ مکفیلہؔ کے غار کو جو اُس کا ہے اور اُس کے کھیت کے کنارے پر ہے اُس کی پُوری قِیمت لے کر مُجھے دے دے تاکہ وہ گورِستان کے لِئے تُمہارے درمِیان میری مِلکِیّت ہو جائے۔
10
اور عِفروؔن بنی حِت کے درمِیان بَیٹھا تھا۔ تب عِفروؔن حِتّی نے بنی حِت کے سامنے اُن سب لوگوں کے رُوبرُو جو اُس کے شہر کے دروازہ سے داخِل ہوتے تھے ابرہامؔ کو جواب دِیا۔
11
اَے میرے خُداوند یُوں نہ ہو گا بلکہ میری سُن۔ مَیں یہ کھیت تُجھے دیتا ہُوں اور وہ غار بھی جو اُس میں ہے تُجھے دِئے دیتا ہُوں۔ یہ مَیں اپنی قَوم کے لوگوں کے سامنے تُجھے دیتا ہُوں تُو اپنے مُردہ کو دفن کر۔
12
تب ابرہامؔ اُس مُلک کے لوگوں کے سامنے جُھکا۔
13
پِھر اُس نے اُس مُلک کے لوگوں کے سُنتے ہُوئے عِفروؔن سے کہا کہ اگر تُو دینا ہی چاہتا ہے تو میری سُن۔ مَیں تُجھے اُس کھیت کا دام دُوں گا۔ یہ تُومُجھ سے لے لے تو مَیں اپنے مُردہ کو وہاں دفن کرُوں گا۔
14
عِفرونؔ نے ابرہامؔ کو جواب دِیا۔
15
اَے میرے خُداوند میری بات سُن۔ یہ زمِین چاندی کی چار سَو مِثقال کی ہے سو میرے اور تیرے درمِیان یہ ہے کیا؟ پس اپنا مُردہ دفن کر۔
16
اور ابرہامؔ نے عِفروؔن کی بات مان لی۔ سو ابرہامؔ نے عِفرونؔ کو اُتنی ہی چاندی تول کر دی جِتنی کا ذِکر اُس نے بنی حِت کے سامنے کِیا تھا یعنی چاندی کی چار سَو مِثقال جو سَوداگروں میں رائج تھی۔
17
سو عِفرونؔ کا وہ کھیت جو مَکفیلہؔ میں مَمرے کے سامنے تھا اور وہ غار جو اُس میں تھا اور سب درخت جو اُس کھیت میں اور اُس کی چاروں طرف کی حُدُود میں تھے۔
18
یہ سب بنی حِت کے اور اُن سب کے رُوبرُو جو اُس کے شہر کے دروازہ سے داخِل ہوتے تھے ابرہامؔ کی خاص مِلکِیّت قرار دِئے گئے۔
19
اِس کے بعد ابرہامؔ نے اپنی بِیوی سارؔہ کو مَکفیلہؔ کے کھیت کے غار میں جو مُلکِ کنعانؔ میں مَمرے یعنی حبرُونؔ کے سامنے ہے دفن کِیا۔
20
چُنانچہ وہ کھیت اور وہ غار جو اُس میں تھا بنی حِت کی طرف سے گورِستان کے لِئے ابرہامؔ کی مِلکِیّت قرار دِئے گئے۔
← Chapter 22
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 49
Chapter 50
Chapter 24 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50