bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Numbers 2
Numbers 2
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 3 →
1
اور خُداوند نے مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ سے کہا کہ
2
بنی اِسرائیل اپنے اپنے ڈیرے اپنے اپنے جھنڈے کے پاس اور اپنے اپنے آبائی خاندان کے عَلم کے ساتھ خَیمۂِ اِجتماع کے مُقابِل اور اُس کے گِرداگِرد لگائیں۔
3
اور جو مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے اپنے ڈیرے اپنے دَلوں کے مُطابِق لگائیں وہ یہُوداؔہ کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور عِمّینداؔب کا بیٹا نحسوؔن بنی یہُوداؔہ کا سردار ہو۔
4
اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ سب چوہتّر ہزار چھ سَو تھے۔
5
اور اِن کے قرِیب اِشکارؔ کے قبِیلہ کے لوگ ڈیرے ڈالیں اور ضُغرؔ کا بیٹا نتنی ایلؔ بنی اِشکارؔ کا سردار ہو۔
6
اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے چوّن ہزار چار سَو تھے۔
7
پِھر زبُولُونؔ کا قبِیلہ ہو اور حیلوؔن کا بیٹا الِیاؔب بنی زبُولُونؔ کا سردار ہو۔
8
اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ ستّاون ہزار چار سَو تھے۔
9
سو جِتنے یہُوداؔہ کی چھاؤنی میں اپنے اپنے دَل کے مُطابِق گِنے گئے وہ ایک لاکھ چھیاسی ہزار چار سَو تھے۔ پہلے یِہی کُوچ کِیا کریں۔
10
اور جنُوب کی طرف اپنے دَلوں کے مُطابِق رُوبنؔ کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور شدِیُورؔ کا بیٹا اِلیصُورؔ بنی رُوبنؔ کا سردار ہو۔
11
اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ چھیالِیس ہزار پانچ سَو تھے۔
12
اور اِن کے قریب شمعُوؔن کے قبِیلہ کے لوگ ڈیرے ڈالیں اور صُوریؔ شدّی کا بیٹا سلُومی ایلؔ بنی شمعُونؔ کا سردار ہو۔
13
اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ اُنسٹھ ہزار تِین سَو تھے۔
14
پِھر جدؔ کا قبِیلہ ہو اور رعوایلؔ کا بیٹا اِلیاسفؔ بنی جدؔ کا سردار ہو۔
15
اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ پینتالِیس ہزار چھ سَو پچاس تھے۔
16
سو جِتنے رُوبنؔ کی چھاؤنی میں اپنے اپنے دَل کے مُطابِق گِنے گئے وہ ایک لاکھ اِکّاون ہزار چار سَو پچاس تھے۔ کُوچ کے وقت دُوسری نَوبت اِن لوگوں کی ہو۔
17
پِھر خَیمۂِ اِجتماع مع لاوِیوں کی چھاؤنی کے جو اَور چھاؤنیوں کے بِیچ میں ہو گی آگے جائے اور جِس طرح سے لاوی ڈیرے لگائیں اُسی طرح سے وہ اپنی اپنی جگہ اور اپنے اپنے جھنڈے کے پاس پاس چلیں۔
18
اور مغرِب کی طرف اپنے دَلوں کے مُطابِق اِفرائِیمؔ کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں۔ اور عِمّیہُودؔ کا بیٹا الِیسمعؔ بنی اِفرائِیمؔ کا سردار ہو۔
19
اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ چالِیس ہزار پانچ سَو تھے۔
20
اور اِن کے قریب منَسّیؔ کا قبِیلہ ہو اور فداؔہصُوؔر کا بیٹا جَملی ایلؔ بنی منَسّیؔ کا سردار ہو۔
21
اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے بتِّیس ہزار دو سَو تھے۔
22
پِھر بِنیمِینؔ کا قبِیلہ ہو اور جدؔعُونی کا بیٹا اَبِدانؔ بنی بِنیمِینؔ کا سردار ہو۔
23
اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ پَینتِیس ہزار چار سَو تھے۔
24
سو جِتنے اِفرائِیمؔ کی چھاؤنی میں اپنے اپنے دَل کے مُطابِق گِنے گئے وہ ایک لاکھ آٹھ ہزار ایک سَو تھے۔ کُوچ کے وقت تِیسری نَوبت اِن لوگوں کی ہو۔
25
اور شِمال کی طرف اپنے دَلوں کے مُطابِق دان کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور عِمّیشدّؔی کا بیٹا اخیعزرؔ بنی دانؔ کا سردار ہو۔
26
اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ باسٹھ ہزار سات سَو تھے۔
27
اِن کے قریب آشرؔ کے قبِیلہ کے لوگ ڈیرے لگائیں اور عکراؔن کا بیٹا فجعی ایلؔ بنی آشرؔ کا سردار ہو۔
28
اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ اِکتالِیس ہزار پانچ سَو تھے۔
29
پِھر نفتالیؔ کا قبِیلہ ہو اور عینانؔ کا بیٹا اَخیرؔع بنی نفتالیؔ کا سردار ہو۔
30
اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے وہ ترِپن ہزار چار سَو تھے۔
31
سو جِتنے دانؔ کی چھاؤنی میں گِنے گئے وہ ایک لاکھ ستّاون ہزار چھ سَو تھے۔ یہ لوگ اپنے اپنے جھنڈے کے پاس پاس ہو کر سب سے پِیچھے کُوچ کِیا کریں۔
32
بنی اِسرائیل میں سے جو لوگ اپنے آبائی خاندانوں کے مُطابِق گِنے گئے وہ یِہی ہیں اور سب چھاؤنیوں کے جِتنے لوگ اپنے اپنے دَل کے مُطابِق گِنے گئے وہ چھ لاکھ تِین ہزار پانچ سَو پچاس تھے۔
33
لیکن لاویؔ جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم کِیا تھا بنی اِسرائیل کے ساتھ گِنے نہیں گئے۔
34
سو بنی اِسرائیل نے اَیسا ہی کِیا اور جو جو حُکم خُداوند نے مُوسیٰؔ کو دِیا تھا اُسی کے مُطابِق وہ اپنے اپنے جھنڈے کے پاس اور اپنے آبائی خاندانوں کے مُطابِق اپنے اپنے گھرانے کے ساتھ ڈیرے لگاتے اور کُوچ کرتے تھے۔
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 3 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36