bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Numbers 33
Numbers 33
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 32
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 34 →
1
جب بنی اِسرائیل مُوسیٰ اور ہارُون کے ماتحت دَل باندھے ہُوئے مُلکِ مِصرؔ سے نِکل کر چلے تو ذَیل کی منزِلوں پر اُنہوں نے قیام کِیا۔
2
اور مُوسیٰ نے اُن کے سفر کا حال اُن کی منزِلوں کے مُطابِق خُداوند کے حُکم سے قلم بند کِیا۔ سو اُن کے سفر کی منزِلیں یہ ہیں۔
3
پہلے مہِینے کی پندرھوِیں تارِیخ کو اُنہوں نے رعمسِیس سے کُوچ کِیا۔ فَسح کے دُوسرے دِن سب بنی اِسرائیل کے لوگ سب مِصریوں کی آنکھوں کے سامنے بڑے فخر سے روانہ ہُوئے۔
4
اُس وقت مِصری اپنے پہلوٹھوں کو جِن کو خُداوند نے مارا تھا دفن کر رہے تھے۔ خُداوند نے اُن کے دیوتاؤں کو بھی سزا دی تھی۔
5
سو بنی اِسرائیل نے رعمسِیس سے کُوچ کر کے سُکّات میں ڈیرے ڈالے۔
6
اور سُکّات سے کُوچ کر کے ایتام میں جو بیابان سے مِلا ہُؤا ہے مُقِیم ہُوئے۔
7
پِھر ایتام سے کُوچ کر کے فی ہخِیروت کو جو بعل صفون کے مُقابِل ہے مُڑ گئے اور مِجداؔل کے سامنے ڈیرے ڈالے۔
8
پِھر اُنہوں نے فی ہخِیروت کے سامنے سے کُوچ کِیا اور سمُندر کے بِیچ سے گُذر کر بیابان میں داخِل ہُوئے اور دشتِ ایتاؔم میں تِین دِن کی راہ چل کر مارہ میں پڑاؤ کِیا۔
9
اور مارہ سے کُوچ کر کے ایلِیم میں آئے اور ایلِیم میں پانی کے بارہ چشمے اور کھجُور کے ستّر درخت تھے۔ سو اُنہوں نے یہِیں ڈیرے ڈال لِئے۔
10
اور ایلِیم سے کُوچ کر کے اُنہوں نے بحرِ قُلزم کے کنارے ڈیرے کھڑے کِئے۔
11
اور بحرِ قُلزم سے چل کر دشتِ صِین میں خَیمہ زن ہُوئے۔
12
اور دشتِ صِین سے کُوچ کر کے دُفقہ میں ٹھہرے۔
13
اور دُفقہ سے روانہ ہو کر الُوؔس میں مُقِیم ہُوئے۔
14
اور الُوؔس سے چل کر رفِیدِؔیم میں ڈیرے ڈالے۔ یہاں اِن لوگوں کو پِینے کے لِئے پانی نہ مِلا۔
15
اور رفِیدِیم سے کُوچ کر کے دشتِ سِینا میں ٹھہرے۔
16
اور دشتِ سِینا سے چل کر قبروت ہَتّاوؔہ میں خَیمے کھڑے کِئے۔
17
اور قبروت ہَتّاوہ سے کُوچ کر کے حصیرات میں ڈیرے ڈالے۔
18
اور حصیرات سے کُوچ کر کے رِتمہ میں ڈیرے ڈالے۔
19
اور رِتمہ سے روانہ ہو کر رِمّون فارص میں خَیمے کھڑے کِئے۔
20
اور رمّون فارص سے جو چلے تو لِبناہ میں جا کر مُقِیم ہُوئے۔
21
اور لِبناہ سے کُوچ کر کے رَیسّہ میں ڈیرے ڈالے۔
22
اور رَیسّہ سے چل کر قہِیلاتہ میں ڈیرے کھڑے کِئے۔
23
اور قہِیلاتہ سے چل کر کوہِ سافر کے پاس ڈیرا کِیا۔
24
کوہِ سافر سے کُوچ کر کے حرادؔہ میں خَیمہ زن ہُوئے۔
25
اور حرادہ سے سفر کر کے مَقہِیلوؔت میں قیام کِیا۔
26
اور مَقہِیلوؔت سے روانہ ہو کر تحت میں خَیمے کھڑے کِئے۔
27
تحت سے جو چلے تو تارح میں آ کر ڈیرے ڈالے۔
28
اور تارح سے کُوچ کر کے مِتقہ میں قیام کِیا۔
29
اور مِتقہ سے روانہ ہو کر حشمُونہ میں ڈیرے ڈالے۔
30
اور حشمُونہ سے چل کر مَوسِیروؔت میں ڈیرے کھڑے کِئے۔
31
اور مَوسِیروؔت سے روانہ ہو کر بنی یَعَقان میں ڈیرے ڈالے۔
32
اور بنی یَعَقان سے چل کر حورہجِّد جاد میں خَیمہ زن ہُوئے۔
33
اور حورہجِّد جاد سے روانہ ہو کر یُوطباتہ میں خَیمے کھڑے کِئے۔
34
اور یُوطباتہ سے چل کر عبرُونہ میں ڈیرے ڈالے۔
35
اور عبرُونہ سے چل کر عصیُون جابر میں ڈیرا کِیا۔
36
اور عصیُون جابر سے روانہ ہو کر دشتِ صِین میں جو قادِس ہے قیام کِیا۔
37
اور قادِس سے چل کر کوہِ ہور کے پاس جو مُلکِ ادوؔم کی سرحد ہے خَیمہ زن ہُوئے۔
38
یہاں ہارُون کاہِن خُداوند کے حُکم کے مُطابِق کوہِ ہور پر چڑھ گیا اور اُس نے بنی اِسرائیل کے مُلکِ مِصرؔ سے نِکلنے کے چالِیسویں برس کے پانچویں مہِینے کی پہلی تارِیخ کو وہیں وفات پائی۔
39
اور جب ہارُون نے کوہِ ہور پر وفات پائی تو وہ ایک سَو تیئِیس برس کا تھا۔
40
اور عَراد کے کنعانی بادشاہ کو جو مُلکِ کنعانؔ کے جنُوب میں رہتا تھا بنی اِسرائیل کی آمد کی خبر مِلی۔
41
اور اِسرائیلی کوہِ ہور سے کُوچ کر کے ضلمُونہ میں ٹھہرے۔
42
اور ضلمُونہ سے کُوچ کر کے فُونون میں ڈیرے ڈالے۔
43
اور فُونون سے کُوچ کر کے اوبوت میں قیام کِیا۔
44
اور اوبوت سے کُوچ کر کے عَّی عبارِیم میں جو مُلکِ موآب کی سرحد پر ہے ڈیرے ڈالے۔
45
اور عِییم سے کُوچ کر کے دِیبوؔن جد میں خَیمہ زن ہُوئے۔
46
اور دِیبوؔن جد سے کُوچ کر کے علمُون دبلہ تایم میں خَیمے کھڑے کِئے۔
47
اور علمُون دبلہ تایم سے کُوچ کر کے عبارِیم کے کوہِستان میں جو نبو کے مُقابِل ہے ڈیرا کِیا۔
48
اور عبارِیم کے کوہِستان سے چل کر موآب کے مَیدانوں میں جو یرِیحُو کے مُقابِل یَردن کے کنارے واقِع ہیں خَیمہ زن ہُوئے۔
49
اور یَردن کے کنارے بَیت یسِیموؔت سے لے کر ابیل سِطِّیم تک موآب کے مَیدانوں میں اُنہوں نے ڈیرے ڈالے۔
50
اور خُداوند نے موآب کے مَیدانوں میں جو یِریحُو کے مُقابِل یَردؔن کے کنارے واقِع ہیں مُوسیٰ سے کہا کہ
51
بنی اِسرائیل سے یہ کہہ دے کہ جب تُم یَردن کو عبُور کر کے مُلکِ کنعانؔ میں داخِل ہو۔
52
تو تُم اُس مُلک کے سب باشِندوں کو وہاں سے نِکال دینا اور اُن کے شبِیہ دار پتّھروں کو اور اُن کے ڈھالے ہُوئے بُتوں کو توڑ ڈالنا اور اُن کے سب اُونچے مقاموں کو مِسمار کر دینا۔
53
اور تُم اُس مُلک پر قبضہ کر کے اُس میں بسنا کیونکہ مَیں نے وہ مُلک تُم کو دِیا ہے کہ تُم اُس کے مالِک بنو۔
54
اور تُم قُرعہ ڈال کر اُس مُلک کو اپنے گھرانوں میں مِیراث کے طَور پر بانٹ لینا۔ جِس خاندان میں زِیادہ آدمی ہوں اُس کو زِیادہ اور جِس میں تھوڑے ہوں اُس کو تھوڑی مِیراث دینا اور جِس آدمی کا قُرعہ جِس جگہ کے لِئے نِکلے وُہی اُس کو حِصّہ میں مِلے۔ تُم اپنے آبائی قبائِل کے مُطابِق اپنی اپنی مِیراث لینا۔
55
لیکن اگر تُم اُس مُلک کے باشِندوں کو اپنے آگے سے دُور نہ کرو تو جِن کو تُم باقی رہنے دو گے وہ تُمہاری آنکھوں میں خار اور تُمہارے پہلُوؤں میں کانٹے ہوں گے اور اُس مُلک میں جہاں تُم بسو گے تُم کو دِق کریں گے۔
56
اور آخِر کو یُوں ہو گا کہ جَیسا مَیں نے اُن کے ساتھ کرنے کا اِرادہ کِیا وَیسا ہی تُم سے کرُوں گا۔
← Chapter 32
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 34 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36