bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Numbers 7
Numbers 7
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 6
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 8 →
1
اور جِس دِن مُوسیٰؔ مسکن کے کھڑا کرنے سے فارِغ ہُؤا اور اُس کو اور اُس کے سب سامان کو مَسح اور مُقدّس کِیا اور مذبح اور اُس کے سب ظرُوف کو بھی مَسح اور مُقدّس کِیا۔
2
تو اِسرائیلی رئِیس جو اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور قبِیلوں کے رئِیس اور شُمار کِئے ہُوؤں کے اُوپر مُقرّر تھے نذرانہ لائے۔
3
وہ اپنا ہدیہ چھ پردہ دار گاڑِیاں اور بارہ بَیل خُداوند کے حضُور لائے۔ دو دو رئِیسوں کی طرف سے ایک ایک گاڑی اور ہر رئِیس کی طرف سے ایک بَیل تھا۔ اِن کو اُنہوں نے مسکن کے سامنے حاضِر کِیا۔
4
تب خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ
5
تُو اِن کو اُن سے لے تاکہ وہ خَیمۂِ اِجتماع کے کام میں آئیں اور تُو لاوِیوں میں ہر شخص کی خِدمت کے مُطابِق اُن کو تقسِیم کر دے۔
6
سو مُوسیٰؔ نے وہ گاڑِیاں اور بَیل لے کر اُن کو لاوِیوں کو دے دِیا۔
7
بنی جیرسونؔ کو اُس نے اُن کی خِدمت کے لِحاظ سے دو گاڑِیاں اور چار بَیل دِئے۔
8
اور چار گاڑِیاں اور آٹھ بَیل اُس نے بنی مراری کو اُن کی خِدمت کے لِحاظ سے ہارُونؔ کاہِن کے بیٹے اِتمرؔ کے ماتحت کر کے دِئے۔
9
لیکن بنی قہاتؔ کو اُس نے کوئی گاڑی نہیں دی کیونکہ اُن کے ذِمّہ مَقدِس کی خِدمت تھی۔ وہ اُسے اپنے کندھوں پر اُٹھاتے تھے۔
10
اور جِس دِن مذبح مَسح کِیا گیا اُس دِن وہ رئِیس اُس کی تقدِیس کے لِئے ہدئے لائے اور اپنے ہدیوں کو وہ رئِیس مذبح کے آگے لے جانے لگے۔
11
تب خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ مذبح کی تقدِیس کے لِئے ایک ایک رئِیس ایک ایک دِن اپنا ہدیہ گُذرانے۔
12
سو پہلے دِن یہُوداؔہ کے قبِیلہ میں سے عِمّیندابؔ کے بیٹے نحسوؔن نے اپنا ہدیہ گُذرانا۔
13
اور اُس کا ہدیہ یہ تھا۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
14
دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
15
سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا۔ ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
16
خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
17
اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل۔ پانچ مینڈھے۔ پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے۔ یہ عِمّیندابؔ کے بیٹے نحسوؔن کا ہدیہ تھا۔
18
دُوسرے دِن ضُغرؔ کے بیٹے نتَنی ایلؔ نے جو اِشکارؔ کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
19
اور اُس کا ہدیہ یہ تھا۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
20
دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
21
سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
22
خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
23
اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے۔ یہ ضُغر ؔکے بیٹے نتنی ایلؔ کا ہدیہ تھا۔
24
اور تِیسرے دِن حیلوؔن کے بیٹے الِیاؔب نے جو زبُولُونؔ کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
25
اور اُس کا ہدیہ یہ تھا۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
26
دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
27
سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
28
خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
29
اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے۔ یہ حیلوؔن کے بیٹے الِیابؔ کا ہدیہ تھا۔
30
چَوتھے دِن شدِیُورؔ کے بیٹے الِیصُورؔ نے جو رُوبنؔ کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
31
اور اُس کا ہدیہ یہ تھا۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
32
دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
33
سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
34
خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
35
اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے۔ یہ شدِیُور ؔکے بیٹے الِیصُورؔ کا ہدیہ تھا۔
36
اور پانچویں دِن صُورؔی شدّی کے بیٹے سلُومی ایلؔ نے جو شمعُوؔن کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
37
اور اُس کا ہدیہ یہ تھا مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
38
دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
39
سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
40
خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
41
اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے۔ یہ صُورؔی شدّی کے بیٹے سلُومی ایلؔ کا ہدیہ تھا۔
42
اور چھٹے دِن دعُوایلؔ کے بیٹے اِلیاسفؔ نے جو جد کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
43
اور اُس کا ہدیہ یہ تھا۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
44
دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
45
سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
46
خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
47
اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے۔ یہ دعُوایلؔ کے بیٹے الِیاؔسف کا ہدیہ تھا۔
48
اور ساتویں دِن عِمّیہُودؔ کے بیٹے الِیسمعؔ نے جو اِفرائِیمؔ کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
49
اور اُس کا ہدیہ یہ تھا۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
50
دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
51
سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
52
خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
53
اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے۔ یہ عِمّیہُودؔ کے بیٹے الِیسمعؔ کا ہدیہ تھا۔
54
اور آٹھویں دِن فداؔہصُور کے بیٹے جَملی ایلؔ نے جو منسّی کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
55
اور اُس کا ہدیہ یہ تھا۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
56
دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
57
سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
58
خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
59
اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے۔ یہ فداؔہصُور کے بیٹے جَملی ایلؔ کا ہدیہ تھا۔
60
اور نویں دِن جِدعوؔنی کے بیٹے اَبِدانؔ نے جو بِنیمِینؔ کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
61
اور اُس کا ہدیہ یہ تھا۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
62
دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
63
سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
64
خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
65
اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے۔ یہ جِدعوؔنی کے بیٹے اَبِدانؔ کا ہدیہ تھا۔
66
اور دسویں دِن عِمّیشدّی ؔکے بیٹے اخیعزرؔ نے جو دانؔ کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
67
اور اُس کا ہدیہ یہ تھا۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
68
دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
69
سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
70
خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
71
اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے۔ یہ عِمّیشدّؔی کے بیٹے اخیعزرؔ کا ہدیہ تھا۔
72
اور گیارھویں دِن عکراؔن کے بیٹے فجعی ایلؔ نے جو آشرؔ کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
73
اور اُس کا ہدیہ یہ تھا۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
74
دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
75
سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
76
خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
77
اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے۔ یہ عکراؔن کے بیٹے فجعی ایلؔ کا ہدیہ تھا۔
78
اور بارھویں دِن عینانؔ کے بیٹے اَخِیرَعؔ نے جو بنی نفتالیؔ کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
79
اور اُس کا ہدیہ یہ تھا۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
80
دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
81
سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔
82
خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
83
اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے۔ یہ عینانؔ کے بیٹے اخیرؔع کا ہدیہ تھا۔
84
مذبح کے ممسُوح ہونے کے دِن جو ہدئے اُس کی تقدِیس کے لِئے اِسرائیلی رئِیسوں کی طرف سے گُذرانے گئے وہ یِہی تھے۔ یعنی چاندی کے بارہ طباق۔ چاندی کے بارہ کٹورے۔ سونے کے بارہ چمچ۔
85
چاندی کا ہر طباق وزن میں ایک سَو تِیس مِثقال اور ہر ایک کٹورا ستّر مِثقال تھا۔ اِن برتنوں کی ساری چاندی مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے دو ہزار چار سَو مِثقال تھی۔
86
بخُور سے بھرے ہُوئے سونے کے بارہ چمچ جو مَقدِس کی مِثقال کی تول کے مُطابِق وزن میں دس دس مِثقال کے تھے۔ اِن چمچوں کا سارا سونا ایک سَو بِیس مِثقال تھا۔
87
سوختنی قُربانی کے لِئے کُل بارہ بچھڑے بارہ مینڈھے بارہ نر یکسالہ برّے اپنی اپنی نذر کی قُربانی سمیت تھے اور خطا کی قُربانی کے لِئے بارہ بکرے تھے۔
88
اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے کُل چوبِیس بَیل۔ ساٹھ مینڈھے۔ ساٹھ بکرے ساٹھ نر یکسالہ برّے تھے۔ مذبح کی تقدِیس کے لِئے جب وہ ممسُوح ہُؤا اِتنا ہدیہ گُذرانا گیا۔
89
اور جب مُوسیٰؔ خُدا سے باتیں کرنے کو خَیمۂِ اِجتماع میں گیا تو اُس نے سرپوش پر سے جو شہادت کے صندُوق کے اُوپر تھا دونوں کرُّوبیوں کے درمِیان سے وہ آواز سُنی جو اُس سے مُخاطِب تھی اور اُس نے اُس سے باتیں کِیں۔
← Chapter 6
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 8 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36