bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Numbers 34
Numbers 34
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 33
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 35 →
1
پِھر خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ
2
بنی اِسرائیل کو حُکم کر اور اُن کو کہہ دے کہ جب تُم مُلکِ کنعاؔن میں داخِل ہو (یہ وُہی مُلک ہے جو تُمہاری مِیراث ہو گا یعنی کنعاؔن کا مُلک مع اپنی حدُودِ اربعہ کے)۔
3
تو تُمہاری جنُوبی سِمت دشتِ صِین سے لے کر مُلکِ ادوؔم کے کنارے کنارے ہو اور تُمہاری جنُوبی سرحد دریایِ شور کے آخِر سے شرُوع ہو کر مشرِق کو جائے۔
4
وہاں سے تُمہاری سرحد عقرابِیّم کی چڑھائی کے جنُوب تک پُہنچ کر مُڑے اور صِین سے ہوتی ہُوئی قادِؔس بَرنِیعَ کے جنُوب میں جا کر نِکلے اور حصرادّار سے ہو کر عَضمُوؔن تک پُہنچے۔
5
پِھر یِہی سرحد عَضمُوؔن سے ہو کر گُھومتی ہُوئی مِصرؔ کی نہر تک جائے اور سمُندر کے ساحِل پر ختم ہو۔
6
اور مغرِبی سِمت میں بڑا سمُندر اور اُس کا ساحِل ہو۔ سو یِہی تُمہاری مغرِبی سرحد ٹھہرے۔
7
اور شِمالی سِمت میں تُم بڑے سمُندر سے کوہِ ہور تک اپنی حد رکھنا۔
8
پِھر کوہِ ہور سے حَمات کے مدخل تک تُم اِس طرح اپنی حد مُقرّر کرنا کہ وہ صِداد سے جا مِلے۔
9
اور وہاں سے ہوتی ہُوئی زِفرُون کو نِکل جائے اور حصرعیناؔن پر جا کر ختم ہو۔ یہ تُمہاری شِمالی سرحد ہو۔
10
اور تُم اپنی مشرِقی سرحد حصرعیناؔن سے لے کر سفام تک باندھنا۔
11
اور یہ سرحد سفام سے رِبلہ تک جو عَین کے مشرِق میں ہے جائے اور وہاں سے نِیچے کو اُترتی ہُوئی کِنّرت کی جِھیل کے مشرِقی کنارے تک پُہنچے۔
12
اور پِھر یَردن کے کنارے کنارے نِیچے کو جا کر دریایِ شور پر ختم ہو۔ اِن حدُود کے اندر کا مُلک تُمہارا ہو گا۔
13
سو مُوسیٰ نے بنی اِسرائیل کو حُکم دِیا کہ یِہی وہ زمِین ہے جِسے تُم قُرعہ ڈال کر مِیراث میں لو گے اور اِسی کی بابت خُداوند نے حُکم دِیا ہے کہ وہ ساڑھے نَو قبِیلوں کو دی جائے۔
14
کیونکہ بنی رُوبن کے قبِیلہ نے اپنے آبائی خاندانوں کے مُوافِق اور بنی جد کے قبِیلہ نے بھی اپنے آبائی خاندانوں کے مُطابِق مِیراث پا لی اور بنی منَسّی کے آدھے قبِیلہ نے بھی اپنی مِیراث پا لی۔
15
یعنی اِن ڈھائی قبِیلوں کو یَردن کے اِسی پار یِریحُو کے مُقابِل مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے مِیراث مِل چُکی ہے۔
16
اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ
17
جو اشخاص اِس مُلک کو مِیراث کے طَور پر تُم کو بانٹ دیں گے اُن کے نام یہ ہیں یعنی الِیعزر کاہِن اور نُوؔن کا بیٹا یشُوع۔
18
اور تُم زمِین کو مِیراث کے طَور پر بانٹنے کے لِئے ہر قبِیلہ سے ایک سردار کو لینا۔
19
اور اُن آدمِیوں کے نام یہ ہیں:۔ یہُوداؔہ کے قبِیلہ سے یُفنّہ کا بیٹا کالِب۔
20
اور بنی شمعُون کے قبِیلہ سے عِمّیہُود کا بیٹا سمُوؔئیل۔
21
اور بِنیمِین کے قبِیلہ سے کِسلُون کا بیٹا الِیداد۔
22
اور بنی دان کے قبِیلہ سے ایک سردار بُقّی بِن یُگلی۔
23
اور بنی یُوسفؔ میں سے یعنی بنی منَسّی کے قبِیلہ سے ایک سردار حَنّی ایل بِن افُود۔
24
اور بنی اِفرائِیم کے قبِیلہ سے ایک سردار قمُوایل بِن سِفتان۔
25
اور بنی زبُولُون کے قبِیلہ سے ایک سردار الیصفن بِن فرناک۔
26
اور بنی اِشکار کے قبِیلہ سے ایک سردار فلتی ایل بِن عَزّان۔
27
اور بنی آشر کے قبِیلہ سے ایک سردار اَخِیہُود بِن شلُومی۔
28
اور بنی نفتالی کے قبِیلہ سے ایک سردار فداہیل بِن عِمّیہُود۔
29
یہ وہ لوگ ہیں جِن کو خُداوند نے حُکم دِیا کہ مُلکِ کنعاؔن میں بنی اِسرائیل کو مِیراث تقسِیم کر دیں۔
← Chapter 33
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 35 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36