bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Numbers 29
Numbers 29
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 28
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 30 →
1
اور ساتویں مہِینے کی پہلی تارِیخ کو تُمہارا مُقدّس مجمع ہو۔ اُس میں کوئی خادِمانہ کام نہ کرنا۔ یہ تُمہارے لِئے نرسِنگے پُھونکنے کا دِن ہے۔
2
تُم سوختنی قُربانی کے طَور پر ایک بچھڑا ایک مینڈھا اور سات بے عَیب یکسالہ نر برّے چڑھانا تاکہ یہ خُداوند کے حضُور راحت انگیز خُوشبُو ٹھہرے۔
3
اور اِن کے ساتھ نذر کی قُربانی کے طَور پر تیل مِلا ہُؤا مَیدہ فی بچھڑا اَیفہ کے تِین دہائی حِصّہ کے برابر اور فی مینڈھا پانچویں حِصّہ کے برابر۔
4
اور ساتوں برّوں میں سے ہر برّہ پیچھے اَیفہ کے دسویں حِصّہ کے برابر ہو۔
5
اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لِئے ہو تاکہ تُمہارے واسطے کفّارہ دِیا جائے۔
6
نئے چاند کی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور دائِمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور اُن کے تپاونوں کے علاوہ جو اپنے اپنے آئِین کے مُطابِق گُذرانے جائیں گے یہ بھی راحت انگیز خُوشبُو کی آتِشِین قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور چڑھائے جائیں۔
7
پِھر اُسی ساتویں مہِینے کی دسوِیں تارِیخ کو تُمہارا مُقدّس مجمع ہو۔ تُم اپنی اپنی جان کو دُکھ دینا اور کِسی طرح کا کام نہ کرنا۔
8
بلکہ سوختنی قُربانی کے طَور پر ایک بچھڑا ایک مینڈھا اور سات یکسالہ نر برّے خُداوند کے حضُور چڑھانا تاکہ یہ راحت انگیز خُوشبُو ٹھہرے یہ سب کے سب بے عَیب ہوں۔
9
اور اِن کے ساتھ نذر کی قُربانی کے طَور پر تیل مِلا ہُؤا مَیدہ فی بچھڑا اَیفہ کے تِین دہائی حِصّہ کے برابر اور فی مینڈھا پانچویں حِصّہ کے برابر۔
10
اور ساتوں برّوں میں سے ہر برّہ پِیچھے اَیفہ کے دسویں حِصّہ کے برابر ہو۔
11
اور خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا ہو۔ یہ بھی اُس خطا کی قُربانی کے علاوہ جو کفّارہ کے لِئے ہے اور دائِمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں۔
12
اور ساتویں مہِینے کی پندرھویں تارِیخ کو پِھر تُمہارا مُقدّس مجمع ہو۔ اُس دِن تُم کوئی خادِمانہ کام نہ کرنا اور سات دِن تک خُداوند کی خاطِر عِید منانا۔
13
اور تُم سوختنی قُربانی کے طَور پر تیرہ بچھڑے دو مینڈھے اور چَودہ یکسالہ نر برّے چڑھانا تاکہ یہ راحت انگیز خُوشبُو کی آتِشِین قُربانی ٹھہرے۔ یہ سب کے سب بے عَیب ہوں۔
14
اور اِن کے ساتھ نذر کی قُربانی کے طَور پر تیرہ بچھڑوں میں سے ہر بچھڑے پِیچھے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ اَیفہ کے تِین دہائی حِصّہ کے برابر اور دونوں مینڈھوں میں سے ہر مینڈھے پِیچھے پانچویں حِصّہ کے برابر۔
15
اور چَودہ برّوں میں سے ہر برّہ پِیچھے اَیفہ کے دسویں حِصّہ کے برابر ہو۔
16
اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لِئے ہو۔ یہ سب دائِمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور تپاون کے علاوہ چڑھائے جائیں۔
17
اور دُوسرے دِن بارہ بچھڑے دو مینڈھے اور چَودہ بے عَیب یکسالہ نر برّے چڑھانا۔
18
اور بچھڑوں اور مینڈھوں اور برّوں کے ساتھ اُن کے شُمار اور آئِین کے مُطابِق اُن کی نذر کی قُربانی اور تپاون ہوں۔
19
اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لِئے ہو۔ یہ سب دائِمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور تپاونوں کے علاوہ چڑھائے جائیں۔
20
اور تِیسرے دِن گیارہ بچھڑے دو مینڈھے اور چَودہ یکسالہ بے عَیب نر برّے ہوں۔
21
اور بچھڑوں اور مینڈھوں اور برّوں کے ساتھ اُن کے شُمار اور آئِین کے مُطابِق اُن کی نذر کی قُربانی اور تپاون ہوں۔
22
اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لِئے ہو۔ یہ سب دائِمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور تپاون کے علاوہ چڑھائے جائیں۔
23
اور چَوتھے دِن دس بچھڑے دو مینڈھے اور چَودہ یکسالہ بے عَیب نر برّے ہوں۔
24
اور بچھڑوں اور مینڈھوں اور برّوں کے ساتھ اُن کے شُمار اور آئِین کے مُطابِق اُن کی نذر کی قُربانی اور تپاون ہوں۔
25
اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لِئے ہو۔ یہ سب دائمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور تپاون کے علاوہ چڑھائے جائیں۔
26
اور پانچویں دِن نَو بچھڑے دو مینڈھے اور چَودہ یکسالہ بے عَیب نر برّے ہوں۔
27
اور بچھڑوں اور مینڈھوں اور برّوں کے ساتھ اُن کے شُمار اور آئِین کے مُطابِق اُن کی نذر کی قُربانی اور تپاون ہوں۔
28
اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لِئے ہو۔ یہ سب دائِمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور تپاون کے علاوہ چڑھائے جائیں۔
29
اور چھٹے دِن آٹھ بچھڑے دو مینڈھے اور چَودہ یکسالہ بے عَیب نر برّے ہوں۔
30
اور بچھڑوں اور مینڈھوں اور برّوں کے ساتھ اُن کے شُمار اور آئِین کے مُطابِق اُن کی نذر کی قُربانی اور تپاون ہوں۔
31
اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لِئے ہو۔ یہ سب دائِمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور تپاون کے علاوہ چڑھائے جائیں۔
32
اور ساتویں دِن سات بچھڑے دو مینڈھے اور چَودہ یکسالہ بے عَیب نر برّے ہوں۔
33
اور بچھڑوں اور مینڈھوں اور برّوں کے ساتھ اُن کے شُمار اور آئِین کے مُطابِق اُن کی نذر کی قُربانی اور تپاون ہوں۔
34
اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لِئے ہو۔ یہ سب دائِمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور تپاون کے علاوہ چڑھائے جائیں۔
35
اور آٹھویں دِن تُمہارا مُقدّس مجمع ہو۔ تُم اُس دِن کوئی خادِمانہ کام نہ کرنا۔
36
بلکہ تُم ایک بچھڑا ایک مینڈھا اور سات یکسالہ بے عَیب نر برّے سوختنی قُربانی کے طَور پر چڑھانا تاکہ وہ خُداوند کے حضُور راحت انگیز خُوشبُو کی آتِشِین قُربانی ٹھہرے۔
37
اور بچھڑے اور مینڈھے اور برّوں کے ساتھ اُن کے شُمار اور آئِین کے مُطابِق اُن کی نذر کی قُربانی اور تپاون ہوں۔
38
اور ایک بکرا خطا کی قُربانی کے لِئے ہو۔ یہ سب دائِمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور تپاون کے علاوہ چڑھائے جائیں۔
39
تُم اپنی مُقرّرہ عِیدوں میں اپنی مَنّتوں اور رضا کی قُربانیوں کے علاوہ یِہی سوختنی قُربانِیاں اور نذر کی قُربانِیاں اور تپاون اور سلامتی کی قُربانِیاں گُذراننا۔
40
اور جو کُچھ خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دِیا وہ سب مُوسیٰ نے بنی اِسرائیل کو بتا دِیا۔
← Chapter 28
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 30 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36