bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Proverbs 2
Proverbs 2
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 3 →
1
اَے میرے بیٹے! اگر تُم میری باتیں قبُول کرو اَور میرے اَحکام اَپنے دِل میں رکھو،
2
اَور حِکمت کی طرف کان لگاؤ اَور فہم سے اَپنا دِل لگائے رکھو،
3
اَور اگر تُم بصیرت کے لیٔے پُکارو اَور فہم کے لیٔے آواز بُلند کرو،
4
اَور تُم اُسے چاندی کی مانند ڈھونڈو اَور کسی پوشیدہ خزانہ کی مانند اُس کی تلاش کرو،
5
تَب تُم یَاہوِہ کے خوف کو سمجھ پاؤگے اَور یَاہوِہ کا علم حاصل کروگے۔
6
کیونکہ یَاہوِہ حِکمت بخشتے ہیں؛ اَور علم اَور فہم اُن ہی کے مُنہ سے نکلتے ہیں۔
7
وہ راستبازوں کے لیٔے مدد تیّار رکھتے ہیں، اَور راست رَو کے لیٔے ڈھال ثابت ہوتے ہیں،
8
کیونکہ وہ اِنصاف کے راستوں کی نگہبانی کرتے ہیں اَور اَپنے وفاداروں کی راہ کی حِفاظت کرتے ہیں۔
9
تَب تُم حق اَور راستی اَور صحیح، الغرض ہر اَچھّی راہ کو سمجھ پاؤگے۔
10
کیونکہ حِکمت تمہارے دِل میں داخل ہوگی، اَور علم تمہاری جان کو فرحت بخشےگا۔
11
شعور تمہارا نگہبان ہوگا، اَور فہم تمہاری حِفاظت کرےگا۔
12
حِکمت تُمہیں بدکار لوگوں کی راہوں سے، اَور کَج گو کی باتوں سے بچائے گی،
13
جو راہ راست کو چھوڑ دیتے ہیں تاکہ تاریک راہوں پر چلیں،
14
جو بدکاری سے خُوش ہوتے ہیں اَور شرارت کے کام کرکے مسرُور ہوتے ہیں،
15
جِن کی راہیں ٹیڑھی ہیں اَور جِن کی روِشیں پُر فریب ہیں۔
16
وہ تُمہیں فاحِشہ عورت سے، اَور اُس بدچلن بیوی کی دلفریب باتوں سے بھی بچائے گی،
17
جِس نے اَپنی جَوانی کے ساتھی کو چھوڑ دیا اَور اُس عہد کو بھُول گئی جو اُس نے خُدا کے سامنے باندھا تھا۔
18
کیونکہ اُس فاحِشہ کا گھر موت کی طرف کھینچتا ہے اَور اُس کی راہیں پاتال کو جاتی ہیں۔
19
جو بھی اُس کے پاس جاتا ہے لَوٹ کر نہیں آتا اَور نہ عتّئیؔ کبھی زندگی کی راہیں پاتاہے۔
20
حِکمت سے تُم نیک لوگوں کی راہوں پر چلوگے اَور راستبازوں کے راہوں پر قائِم رہوگے۔
21
کیونکہ راستباز مُلک میں آباد رہیں گے، اَور کامل اُس میں بسے رہیں گے؛
22
لیکن بدکار زمین پر سے کاٹ ڈالے جایٔیں گے، اَور بدکار اُس مُلک میں سے اُکھاڑ پھینکے جایٔیں گے۔
← Chapter 1
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 3 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31