bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Proverbs 27
Proverbs 27
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 28 →
1
آنے والے کل پر گھمنڈ نہ کرو، کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ اُس دِن کیا ہوگا۔
2
بہتر یہ ہے کہ غَیر تمہاری تعریف کریں، نہ کہ تمہارا اَپنا مُنہ؛ کویٔی بیگانہ کرے، نہ کہ تمہارے اَپنے ہونٹ۔
3
پتّھر بھاری ہوتاہے، اَور ریت وزنی، لیکن احمق کا غُصّہ اُن دونوں سے بھاری ہے۔
4
غُصّہ سخت بے رحمی اَور غضب، سیلاب ہے، لیکن حَسد کے سامنے کون ٹِک سَکتا ہے؟
5
چھپی مَحَبّت سے کھُلی ملامت بہتر ہے۔
6
جو زخم عزیز دوست کے ہاتھ سے لگیں، اُن پر بھروسا کیا جا سَکتا ہے، لیکن دُشمن کے بوسے شُمار میں زِیادہ ہوتے ہیں۔
7
جو آدمی سیر ہو چُکاہے، اُسے شہد بھی اَچھّا نہیں لگتا، لیکن بھُوکے اِنسان کے لیٔے کڑوی شَے بھی میٹھی ہوتی ہے۔
8
جو آدمی اَپنا گھر چھوڑ دیتاہے وہ اُس پرندے کی مانند ہے جو اَپنے گھونسلے سے بھٹک گیا ہو۔
9
عطر اَور لوبان دِل کو فرحت بخشتے ہیں، اِسی طرح دوست کی سچّی مشورت سے جان راحت پاتی ہے۔
10
اَپنے دوست اَور اَپنے باپ کے دوست کو ترک نہ کرو، اَور جَب تُم پر مُصیبت آ پڑے تو اَپنے بھایٔی کے گھر نہ جاؤ۔ قریب رہنے والا ہمسایہ دُور رہنے والے بھایٔی سے بہتر ہے۔
11
اَے میرے بیٹے! دانشمند بنو اَور میرے دِل کو شاد کرو؛ تاکہ میں اَپنے ملامت کرنے والے کو جَواب دے سکوں۔
12
ہوشیار آدمی خطرہ دیکھ کر پناہ ڈھونڈ لیتا ہے، لیکن نادان آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اَور نُقصان اُٹھاتے ہیں۔
13
جو کسی بیگانہ کا ضامن ہو، اُس کا کپڑا چھین کر رکھ لو؛ اَور اگر اُس نے کسی اجنبی عورت کی ضمانت دی ہو تو اُس کے کپڑے کو گروی رکھ لو۔
14
اگر کویٔی آدمی صُبح سویرے اُٹھ کر اَپنے ہمسایہ کے لیٔے بُلند آواز سے دُعائے خیر کرتا ہے، تو اُسے لعنت گِنا جائے گا۔
15
جھگڑالو عورت اَور جھڑی کے دِن کا مُتواتر ٹپکا یکساں ہوتے ہیں؛
16
اُسے روکنا، ہَوا کو روکنے کی طرح ہے یا تیل کو ہاتھ سے پکڑنے کی کوشش کرنا۔
17
جِس طرح لوہا لوہے کو تیز کرتا ہے، وَیسے ہی ایک آدمی دُوسرے آدمی کی ذہانت کو تیز کرنے کا باعث بنتا ہے۔
18
جو اَنجیر کے درخت کی حِفاظت کرتا ہے، وہ اُس کا پھل کھائے گا، اَورجو اَپنے آقا کا خیال رکھتا ہے، عزّت پایٔےگا۔
19
جِس طرح پانی میں آدمی کا اَور اُس کے چہرہ کا عکس ایک سا دِکھائی دیتاہے، اُسی طرح آدمی کا عکس آدمی کے دِل سے ظاہر ہوتاہے۔
20
جِس طرح موت اَور ہلاکت کا بھر جانا ممکن نہیں، اُسی طرح اِنسان کی آنکھیں سیر نہیں ہوتیں۔
21
چاندی کے لیٔے کُٹھالی اَور سونے کے لیٔے بھٹّی ہوتی ہے، وَیسے ہی اِنسان اَپنی تعریف سے آزمایا جاتا ہے۔
22
چاہے تُم احمق کو اوکھلی میں ڈال کر کُوٹو، جَیسے اناج کو موسل سے کُوٹتے ہیں، تو بھی اُس کی حماقت اُس سے دُور نہ ہوگی۔
23
اَپنے مویشیوں کی حالت اَچھّی دیکھ کر مطمئن ہو، اَور اَپنے گلّوں کا اَچھّی طرح سے خیال رکھو؛
24
کیونکہ دولت سدا نہیں رہتی، اَور نہ تاج پُشت در پُشت محفوظ رہتاہے۔
25
جَب سُوکھی گھاس جمع کرلی جاتی ہے، تو نئی پیدا ہو جاتی ہے اَور پہاڑیوں پر سے چارہ کاٹ کر جمع کر لیا جاتا ہے،
26
برّے تُمہیں لباس مُہیّا کریں گے، اَور بکریاں کھیتوں کی قیمت اَدا کریں گی۔
27
تمہارے پاس بکریوں کا دُودھ کثرت سے ہوگا جو تمہارے اَور تمہارے خاندان کے پینے کے لیٔے اَور تمہاری خادِماؤں کے گذارے کے لیٔے کافی ہوگا۔
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 28 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31