bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Proverbs 4
Proverbs 4
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 3
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 5 →
1
اَے میرے بیٹو! باپ کی تربّیت پر کان لگاؤ؛ متّوجہ ہو اَور فہم حاصل کرو۔
2
میں تُمہیں اَچھّی باتیں سِکھا رہا ہُوں، لہٰذا میری تعلیم کو ترک نہ کرنا۔
3
میں بھی کبھی اَپنے باپ کے گھر میں بیٹا تھا، اَور ابھی نازک اندام اَور اَپنی ماں کا لاڈلا تھا،
4
تَب باپ نے مُجھے تعلیم دی اَور کہا: ”اَپنے سارے دِل سے میری باتوں کو اَپنالو؛ اَور میرے اَحکام بجا لاؤ اَور زندہ رہو۔
5
حِکمت حاصل کرو، فہم کو اَپنالو؛ میری باتوں کو فراموش نہ کرو اَور نہ اُن سے منحرف ہونا۔
6
حِکمت کو ترک نہ کرو اَور وہ تمہاری حِفاظت کرےگی؛ اُس سے مَحَبّت رکھو اَور وہ تمہاری نگہبانی کرےگی۔
7
حِکمت اعلیٰ ترین شَے ہے اِس لیٔے حِکمت حاصل کرو۔ خواہ تمہاری ساری پُونجی خرچ ہو جائے تو بھی فہم حاصل کرو۔
8
حِکمت کی قدر کرو، تو وہ تُمہیں سرفراز کرےگی؛ اُسے گلے لگا لو اَور وہ تُمہیں عزّت بخشے گی۔
9
وہ تمہارے سَر پر فضیلت کا سِہرا باندھے گی اَور تُمہیں جلالی تاج عطا کرےگی۔“
10
اَے میرے بیٹے! سُنو اَور مَیں جو کچھ کہتا ہُوں اُسے قبُول کر لو، اَور تمہاری عمر دراز ہوگی۔
11
مَیں نے تُمہیں حِکمت کی راہ بتایٔی ہے، اَور راہ راست پر تمہاری رہنمائی کی ہے۔
12
جَب تُم چلوگے تو تمہارے قدموں میں رُکاوٹ پیش نہ آئے گی؛ اَور جَب تُم دَوڑوگے تو ٹھوکر نہ کھاؤگے۔
13
تربّیت کو پکڑے رہو؛ اُسے جانے نہ دو؛ اُس کی اَچھّی طرح حِفاظت کرو کیونکہ وہ تمہاری زندگی ہے۔
14
بدکاروں کے راستہ پر قدم نہ رکھنا، نہ بدکرداروں کی راہ میں چلنا۔
15
اُس سے بچنا۔ اُن راہوں پر بھی مت جانا؛ اُس سے مُڑ کر اَپنی راہ الگ لینا۔
16
کیونکہ بدکار بُرائی کئے بغیر سو نہیں سکتے؛ اَور جَب تک وہ کسی کو گرا نہ دیں، اُنہیں نیند نہیں آتی۔
17
وہ بدی کی روٹی کھاتے ہیں اَور ظُلم کا انگوری شِیرہ پیتے ہیں۔
18
راستبازوں کی راہ صُبح کی پہلی کِرن کی مانند ہوتی ہے، جِس کی رَوشنی دوپہر تک بڑھتی ہی جاتی ہے۔
19
لیکن بدکاروں کی راہ گہری تاریکی کی مانند ہوتی ہے؛ وہ نہیں جانتے کہ وہ کِن چیزوں سے ٹھوکر کھا جایٔیں گے۔
20
اَے میرے بیٹے! میں جو کچھ کہتا ہُوں اُس پر توجّہ کرو؛ میرے کلام پر کان لگاؤ۔
21
اُسے اَپنی آنکھوں سے اوجھل نہ ہونے دینا، بَلکہ اُنہیں اَپنے دِل میں رکھنا؛
22
کیونکہ جو اُسے پا لیتے ہیں، اُن کے لیٔے وہ زندگی ہے اَور اِنسان کے سارے جِسم کے لیٔے صحت۔
23
سَب سے بڑھ کر اَپنے دِل کی حِفاظت کرنا، کیونکہ وہ زندگی کا سرچشمہ ہے۔
24
اَپنے مُنہ کو کَج گوئی سے دُور رکھنا؛ اَور بدگوئی کو اَپنے لبوں کے پاس تک نہ آنے دینا۔
25
تمہاری آنکھیں سامنے ہی دیکھیں، اَور تمہاری نگاہ آگے کی طرف جمی رہے۔
26
اَپنے پاؤں کے لیٔے ہموار راہیں تیّار کرو اَور اُن ہی پُختہ راہوں پر قدم بڑھاؤ۔
27
نہ داہنے مُڑو نہ بائیں؛ بَلکہ اَپنے پاؤں کو بدی سے ہٹائے رکھو۔
← Chapter 3
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 5 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31