bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Proverbs 21
Proverbs 21
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 20
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 22 →
1
بادشاہ کا دِل یَاہوِہ کے ہاتھ میں ندی کی مانند ہوتاہے؛ وہ اُسے جدھر چاہتاہے پھیر دیتاہے۔
2
اِنسان اَپنی تمام روِشوں کو راست سمجھتا ہے، لیکن یَاہوِہ دِلوں کو جانچتے ہیں۔
3
حق اَور راستی یَاہوِہ کے نزدیک قُربانیوں سے زِیادہ پسندِیدہ ہیں۔
4
آنکھوں کا غُرور اَور دِل کا تکبُّر، بدکاروں کا عروج، گُناہ ہیں۔
5
محنتی آدمی کے منصُوبے منافع بخش ہوتے ہیں، لیکن جلدبازی کا نتیجہ یقیناً مفلسی ہوتاہے۔
6
دروغ گوئی سے حاصل کیا ہُوا خزانہ، بخارات کی طرح اُڑ جاتا ہے اَور مہلک پھندا ثابت ہوتاہے۔
7
بدکاروں کا تشدّد اُنہیں نابود کر دے گا، کیونکہ وہ نیک کام کرنے سے اِنکار کرتے ہیں۔
8
گُنہگار کی راہ ٹیڑھی ہوتی ہے، لیکن راستباز کا عَمل دُرست ہوتاہے۔
9
جھگڑالو بیوی کے ساتھ گھر میں رہنے سے چھت پر کسی کونے میں رہنا بہتر ہے۔
10
بدکار ہمیشہ بدی کی طرف مائل رہتاہے؛ وہ اَپنے ہمسایہ پر رحم نہیں کرتا۔
11
جَب ٹھٹّھےباز کو سزا ملتی ہے تو سادہ دِل عقلمند ہو جاتے ہیں؛ جَب کویٔی دانا تربّیت پاتاہے تو وہ علم حاصل کرتا ہے۔
12
صادق بدکار کے گھر پر نظر رکھتا ہے، اَور بدکار کو برباد کر دیتاہے۔
13
جو کویٔی مسکین کی آہ سُن کر اَپنے کان بند کر لیتا ہے، تو جَب وہ آپ بھی آہ و زاری کرےگا، تَب کویٔی اُس کی نہ سُنے گا۔
14
خُفیہ طور پر دیا ہُوا تحفہ، غُصّہ کو ٹھنڈا کرتا ہے، اَور چوغہ میں چھُپا کر دی ہُوئی رشوت بھی شدید غضب کو ٹھنڈا کرتی ہے۔
15
اِنصاف کرنے سے صادق کو خُوشی ہوتی ہے لیکن بدکردار ہیبت زدہ ہو جاتے ہیں۔
16
جو آدمی حِکمت کی راہ سے بھٹکتا ہے، اُسے مُردوں کی جگہ نصیب ہوتی ہے۔
17
عیش و عشرت کو پسند کرنے والا مُفلس بَن جائے گا؛ اَور مَے اَور روغن کا شوقین دولتمند نہ ہوگا۔
18
بدکار صادق کا فدیہ ہوگا، اَور دغاباز راستبازوں کے بدلہ میں دیا جائے گا۔
19
بیابان میں رہنا جھگڑالو اَور بد مِزاج بیوی کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے۔
20
دانشمند اِنسان کے گھر میں مرغوب خُوراک اَور روغن کے خزانے ہوتے ہیں، لیکن احمق اُنہیں اُڑا دیتاہے۔
21
جو آدمی راستی اَور شفقت کی پیروی کرتا ہے زندگی، اِقبالمندی اَور عزّت پاتاہے۔
22
دانشمند سپاہی زبردستوں کے شہر پر حملہ کرتا ہے اَور جِن فصیلوں پر اُن کا اِعتماد ہوتاہے، اُنہیں ڈھا دیتاہے۔
23
جو اَپنے مُنہ اَور اَپنی زبان پر قابُو رکھتا ہے، وہ اَپنے آپ کو آفت سے بچاتا ہے۔
24
مغروُر اَور متکبّر آدمی جو ”ٹھٹّھےباز“ کہلاتا ہے؛ نہایت تکبُّر سے پیش آتا ہے۔
25
کاہل کی تمنّا اُس کی موت کا باعث بَن جاتی ہے، کیونکہ اُس کے ہاتھ محنت کرنے سے اِنکار کرتے ہیں۔
26
دِن بھر وہ زِیادہ پانے کی تمنّا کرتا رہتاہے، لیکن صادق دیتاہے اَور دریغ نہیں کرتا۔
27
بدکار کی قُربانی خُدا کے لئے بڑی نفرت اَنگیز ہوتی ہے۔ خصوصاً جَب وہ بُری نیّت سے چڑھائی جائے۔
28
جھُوٹا گواہ ہلاک ہو جائے گا، لیکن جو کویٔی سچّائی سے واقف ہے وہ چُپ نہ رہے گا۔
29
بدکار اَپنے مُنہ کو سخت کرتا ہے، لیکن راستکار اَپنی راہ پر غور کرتا ہے۔
30
کویٔی حِکمت، کویٔی بصیرت، اَور کویٔی منصُوبہ اَیسا نہیں جو یَاہوِہ کے مقابل ٹھہر سکے۔
31
جنگ کے دِن کے لیٔے گھوڑا تو تیّار کیا جاتا ہے، البتّہ فتح یَاہوِہ کی طرف سے ملتی ہے۔
← Chapter 20
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 22 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31