bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Proverbs 24
Proverbs 24
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 23
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 25 →
1
بدکاروں پر رشک نہ کرنا، اَور نہ اُن کی صحبت کی خواہش رکھنا؛
2
کیونکہ اُن کے دِل تشدّد کے منصُوبے بناتے ہیں، اَور اُن کے ہونٹوں پر شرارت کا ذِکر رہتاہے۔
3
حِکمت سے گھر تعمیر کیا جاتا ہے، اَور فہم سے اُسے قائِم کیا جاتا ہے؛
4
اَور علم کے وسیلہ سے اُس کے کمرے نادر اَور نفیس مال سے بھر دئیے جاتے ہیں۔
5
دانشمند اِنسان نہایت زورآور ہوتاہے، اَور صاحبِ علم کا زور بڑھتا رہتاہے؛
6
جنگ کرنے کے لیٔے رہنمائی کی ضروُرت ہوتی ہے، اَور مُشیروں کی کثرت فتحیابی کا باعث بنتی ہے۔
7
حِکمت احمق کے لیٔے بہت بُلند ہے؛ وہ پھاٹک پر مجمع میں مُنہ نہیں کھول سَکتا۔
8
جو کوئی بُرے منصُوبے باندھتا ہے وہ فتنہ اَنگیز کہلائے گا۔
9
حماقت کے منصُوبے گُناہ ہوتے ہیں، اَور لوگ ٹھٹّھےباز سے نفرت کرتے ہیں۔
10
اگر تُم مُصیبت کے ایّام میں ڈگمگانے لگتے ہو، تو تمہاری قُوّت کتنی کم ہے!
11
جو قتل کے لیٔے لے جائے جا رہے ہیں اُنہیں چھُڑاؤ؛ اَورجو ذبح کئے جانے کے لیٔے گھسیٹے جا رہے ہیں اُنہیں بچاؤ۔
12
اگر تُم یُوں کہو، ”ہمیں اُس کا بالکُل علم نہ تھا۔“ تو کیا خُدا جو تمہارے دِلوں کو جانچنے والے یہ نہیں سمجھتے؟ اَور کیا تمہاری جان کے نگہبان یہ نہیں جانتے؟ کیا وہ ہر آدمی کو اُس کے اعمال کے مُطابق بدلہ نہ دیں گے؟
13
اَے میرے بیٹے! شہد کھاؤ کیونکہ وہ اَچھّا ہوتاہے؛ اَور شہد کا چھتّا بھی جو تالُو کو میٹھا لگتا ہے۔
14
یہ بھی جان لو کہ حِکمت تمہاری جان کے لیٔے میٹھی ہوگی: اگر تُم اُسے حاصل کروگے، تو تمہارا اَنجام بھلا ہوگا، اَور تمہاری اُمّید نہ ٹُوٹے گی۔
15
اَے بدکار! تُو راستباز کے گھر کی گھات میں نہ بیٹھنا، اَور اُن کی قِیام گاہ کو مت ڈھانا؛
16
کیونکہ راستباز سات بار گِرے تو بھی اُٹھ کھڑا ہوتاہے، لیکن بدکار آفت میں مُبتلا ہوکر پڑے ہی رہتے ہیں۔
17
جَب تمہارا دُشمن گِر جائے تو خُوشی نہ منانا؛ اَور جَب وہ ٹھوکر کھائے تو تمہارا دِل شادمان نہ ہو،
18
ممکن ہے کہ یَاہوِہ تمہارے رویّہ کو نا پسند فرمایٔے اَور اَپنا غضب اَپنے دُشمنوں پر سے ہٹا لے۔
19
بدکرداروں کے باعث پریشان نہ ہو اَور بدکاروں پر رشک نہ کرو،
20
کیونکہ بدکردار کے لیٔے کویٔی اُمّید باقی نہیں، اَور بدکاروں کا چراغ بُجھا دیا جائے گا۔
21
اَے میرے بیٹے! یَاہوِہ کا اَور بادشاہ کا خوف مانو، اَور باغی اہلکاروں کی صحبت میں نہ رہنا،
22
کیونکہ اُن دونوں کی طرف سے ناگہاں مُصیبت نازل ہوتی ہے، اَور اُس مُصیبت کا اَندازہ کون لگا سَکتا ہے؟
23
یہ بھی دانشمندوں کے اقوال ہیں: اِنصاف کرتے وقت جانِبداری سے کام لینا اَچھّا نہیں:
24
جو خطاکار سے کہے، ”تُم بے قُصُور ہو،“ لوگ اُس پر لعنت کریں گے اَور قومیں اُس سے نفرت کریں گی۔
25
لیکن جو لوگ خطاکاروں کو سزا دیتے ہیں اُن کے حق میں بھلا ہوگا، اَور اُن پر بڑی برکت نازل ہوگی۔
26
سچّا جَواب لبوں پر بوسہ دینے کی مانند ہے۔
27
پہلے اَپنا باہر کا کام پُورا کر لو اَور کھیتوں کا کام بھی ختم کر لو، اَور اُس کے بعد اَپنے لیٔے گھر تعمیر کرنا۔
28
اَپنے ہمسایہ کے خِلاف بلاوجہ گواہی نہ دینا، اَور نہ اَپنے ہونٹ دغابازی کے لیٔے اِستعمال کرنا۔
29
یہ نہ کہہ، ”میں اُس کے ساتھ وَیسا ہی کروں گا جَیسا اُس نے میرے ساتھ کیا؛ میں اُس آدمی کو اُس کے کئے کا بدلہ دُوں گا۔“
30
ایک کاہل آدمی کے کھیت کے پاس سے، اَور ایک بے عقل کے تاکستان کے پاس سے میرا گزر ہُوا؛
31
وہاں ہر جگہ کانٹے اُگے ہُوئے تھے، اَور زمین بِچھُّو بُوٹی سے ڈھکی پڑی تھی، اَور اُس کی پتھّروں کی دیوار گِر چُکی تھی۔
32
مَیں نے جو کچھ دیکھا اُس پر نہایت سنجِیدگی سے غور کیا، اَورجو کچھ دیکھا اُس سے یہ عِبرت حاصل کی؛
33
تھوڑی سِی نیند، ذرا سِی جھپکی، تھوڑی دیر ہاتھ پر ہاتھ دھرے پڑے رہنا۔
34
تَب تُم پر راہزن کی مانند مفلسی اَور مُسلّح آدمی کی مانند تنگ دستی آ پڑےگی۔
← Chapter 23
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 25 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31