bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Proverbs 5
Proverbs 5
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 4
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 6 →
1
اَے میرے بیٹے! میری حِکمت پر توجّہ کرو، میرے فہم کی باتوں کو خُوب اَچھّی طرح سُنو،
2
تاکہ تُم نیکی اَور بدی میں تمیز کر سکو اَور تمہارے لب علم کی حِفاظت کر سکیں۔
3
کیونکہ زانیہ کے لبوں سے شہد ٹپکتا ہے، اَور اُس کی باتیں تیل سے بھی زِیادہ چکنی ہوتی ہیں؛
4
لیکن آخِر میں اُن کا مزا پِت کی مانند کڑوا ثابت ہوتاہے، اَور دو دھاری تلوار کی مانند تیز۔
5
اُس کے پاؤں موت کی طرف بڑھتے ہیں؛ اَور اُس کے قدم پاتال تک لے جاتے ہیں۔
6
وہ راہِ زندگی کا کویٔی خیال نہیں کرتی؛ اُسے خبر تک نہیں کہ اُس کے راستے ٹیڑھے ہیں۔
7
اِس لیٔے اَے میرے بیٹو! میری سُنو؛ اَور مَیں جو کہُوں اُس سے برگشتہ نہ ہو۔
8
اَیسی راہ پر چلو جو اَیسی عورت سے دُورہو، اَور اُس کے گھر کے دروازہ کے پاس بھی نہ جانا،
9
کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم اَپنی عزّت دُوسروں کے حوالہ کر دو اَور اَپنے سال کسی ظالِم کو دے دو،
10
اَیسا نہ ہو کہ بیگانہ تمہاری دولت سے عید منائیں اَور تمہاری محنت کی کمائی کسی اجنبی کے گھر جائے۔
11
اَپنی زندگی کے آخِر میں، جَب تمہارا گوشت اَور تمہارا جِسم گھُل جایٔیں گے تَب تُم نوحہ کروگے۔
12
اَور تَب وہ شکوہ کرےگا، ”مَیں نے تربّیت سے کیسی عداوت رکھی! اَور میرے دِل نے ملامت کو کیسے ٹھکرایا!
13
مَیں نے اَپنے اُستادوں کا کہا نہ مانا، اَور اَپنی تربّیت کرنے والوں کی نہ سُنی۔
14
یہاں تک کہ میں ساری جماعت کے سامنے، تقریباً ہر بُرائی میں مُبتلا کھڑا ہوں۔“
15
تُم اَپنے ہی حوض کا پانی پینا، اَور اَپنے ہی کوئیں سے بہتا ہُوا پانی اِستعمال میں لانا۔
16
کیا تمہارے چشمے گلی کوچوں میں، اَور پانی کی ندیاں چوراہوں میں بہہ جایٔیں؟
17
وہ صِرف تمہارے ہی لیٔے ہُوں، تمہارے ساتھ اَور بیگانوں کے لیٔے نہیں۔
18
تمہارا سوتا مُبارک ہو، اَور تُم اَپنی جَوانی کی بیوی کے ساتھ مسرُور رہو۔
19
جو ایک پیاری سِی ہِرنی اَور دلربا غزال کی مانند ہے۔ اُس کی چھاتِیاں تُمہیں ہمیشہ راحت بخشیں، اَور اُس کی مَحَبّت کے تُم ہمیشہ فریفتہ رہو۔
20
اَے میرے بیٹے! تُم کسی زانیہ پر کیوں فریفتہ ہو؟ اَور کسی دُوسرے کی بیوی کو آغوش میں کیوں لو؟
21
کیونکہ اِنسان کی راہیں یَاہوِہ کی نگاہ میں ہیں، اَور وہ اُس کی تمام راہوں کو جانچتے ہیں۔
22
بدکار کی بدکاریاں اُسے پھندے میں پھنسا لیتی ہیں؛ اُس کے گُناہوں کی رسّیاں اُسے مضبُوطی سے جکڑ لیتی ہیں۔
23
وہ تربّیت نہ پانے کے سبب، اَور اَپنی حماقت کی کثرت کے باعث گُمراہ ہوکر ہلاک ہو جائے گا۔
← Chapter 4
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 6 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31