bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
1 Chronicles 14
1 Chronicles 14
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 13
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 15 →
1
اَور شاہِ صُورؔ حِیرامؔ نے اَپنے قاصِدوں کے ہمراہ دیودار کی لکڑی، مِعمار اَور بڑھئی داویؔد کے پاس بھیجے تاکہ وہ اُن کے لیٔے محل بنائیں۔
2
اَور داویؔد کو مَعلُوم ہو گیا کہ یَاہوِہ نے اُسے اِسرائیل کے بادشاہ کے طور پر قِیام بخشا ہے اَور اَپنی قوم اِسرائیل کی خاطِر اُس کی بادشاہی کو بڑا ممتاز کیا ہے۔
3
یروشلیمؔ میں داویؔد نے اَور بیویاں بیاہ لیں اَور اِس طرح وہ کیٔی بیٹوں اَور بیٹیوں کا باپ بَن گئے۔
4
وہاں یروشلیمؔ میں اُن کے جو بچّے پیدا ہُوئے اُن کے نام یہ ہیں: شَمّوعؔ، شوبابؔ، ناتنؔ اَور شُلومونؔ،
5
اِبحارؔ، الِیشُوعؔ، الیپلطؔ،
6
نوگاہؔ، نِفیگ، یافیعؔ،
7
اِلیشمعؔ، بیعلیادعؔ اَور الیفلطؔ۔
8
جَب فلسطینیوں نے سُنا کہ داویؔد کو مَسح کرکے اِسرائیل کا بادشاہ بنایا گیا ہے تو وہ سَب لشکر کے ساتھ اِکٹھّے ہوکر اُنہیں تلاش کرنے نکل پڑے لیکن جَب داویؔد نے یہ سُنا تو وہ اُن کے مُقابلہ کو نکلے
9
اَور فلسطینی آئے اَور رفائیمؔ کی وادی میں پھیل گیٔے۔
10
تَب داویؔد نے خُدا سے پُوچھا، ”کیا میں جا کر فلسطینیوں پر حملہ کر دُوں؟ کیا آپ اُنہیں میرے حوالے کر دیں گے؟“ یَاہوِہ نے داویؔد کو جَواب دیا، ”جاؤ مَیں اُنہیں تمہارے حوالے کر دُوں گا۔“
11
اِس لئے داویؔد اَور اُس کے جَوان بَعل پراضیمؔ کو گئے اَور وہاں اُس نے اُنہیں شِکست دی اَور کہا، ”جَیسے اَچانک سیلاب کا پانی پھوٹ کر بہہ نکلتا ہے، وَیسے ہی خُدا نے میرے ہاتھ سے میرے دُشمنوں کو پھاڑ ڈالا ہے۔“ اِس لیٔے وہ جگہ بَعل پراضیمؔ کہلائی۔
12
فلسطینی اَپنے معبُود وہاں چھوڑ گیٔے تھے جنہیں داویؔد کے حُکم سے آگ کے سُپرد کیا گیا۔
13
فلسطینی ایک دفعہ پھر آئے اَور اُس وادی میں داخل ہو گئے۔
14
داویؔد نے خُدا سے پھر پُوچھا اَور خُدا نے اُسے جَواب دیا، ”تُم اُن کا پیچھا کرنے کے بجائے کَترا کر آگے نکل جانا اَور بید کے درختوں کے سامنے سے اُن پر حملہ کرنا۔
15
اَور جُوں ہی تُم بید کے درختوں کی پھُنگیوں میں قدموں کی آواز سُنو تو جلدی سے حرکت میں آجانا تاکہ وہ سمجھ لیں کہ یَاہوِہ فلسطینیوں کی فَوج کو مارنے کے لیٔے تمہارے آگے گئے ہیں۔“
16
اَور داویؔد نے جَیسا خُدا نے اُسے فرمایا تھا کیا اَور وہ اَور اُس کے جَوان فلسطینیوں کی فَوج کو گِبعونؔ سے گِزرؔ تک قتل کرتے چلے گیٔے۔
17
داویؔد کی شہرت سَب مُلکوں میں پھیل گئی اَور یَاہوِہ نے سَب قوموں پر اُس کا خوف بِٹھا دیا۔
← Chapter 13
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 15 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29