bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
1 Chronicles 27
1 Chronicles 27
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 28 →
1
یہ فہرست اِسرائیلیوں کی ہے یعنی آبائی خاندانوں کے سربراہوں، ہزاروں اَور سینکڑوں کے سپہ سالاروں اَور اُن کے افسران کی ہے جو سال بھر اَپنی ماہانہ باری کے مُطابق آتے جاتے رہتے تھے اَور فَوجی دستوں سے متعلّق تمام اُمور میں بادشاہ کی خدمت کرتے تھے۔ ہر دستہ چوبیس ہزار جَوانوں پر مُشتمل تھا۔
2
یسُوبعامؔ بِن زبدیؔ ایل پہلے دستہ کا سربراہ تھا جسے پہلے مہینے میں خدمت کی ذمّہ داری سُپرد کی گئی تھی، اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
3
وہ بنی پیریزؔ کے خاندان سے تھا اَور پہلے مہینے کے لیٔے تمام فَوج کے افسروں کا اعلیٰ افسر تھا۔
4
احُوحی دودائی دُوسرے مہینے کے لئے مُقرّر فَوجی دستے کا سپہ سالار تھا؛ اَور مِقلوتؔ اُس کے تابع تھا جو اُس کا ایک اہم افسر تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
5
تیسرے مہینے کے لیٔے تیسرا فَوجی سپہ سالار بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کاہِنؔ تھا۔ وہ سپہ سالارِ اعلیٰ تھا اَور اُس کے فَوجی دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
6
یہ وُہی بِنایاہؔ تھا جو تیسوں بہادروں میں سَب سے بڑا بہادر تھا۔ اُس کے بعد اُس کا بیٹا عمّیزابادؔ اُس دستے کے سپہ سالار کے طور پر مُنتخب تھا۔
7
چوتھے مہینے کے لیٔے چوتھا سپہ سالار یُوآبؔ کا بھایٔی عساہیلؔ تھا۔ اُس کے بعد اُس کا بیٹا زبدیاہؔ سپہ سالار تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
8
پانچویں مہینے بنی اِضہارؔ کے خاندان سے پانچواں سپہ سالار شمہُوتؔ تھا اَور اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
9
چھٹے مہینے کے لیٔے تقوعؔ کا باشِندہ عیراؔ بِن عقیشؔ تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
10
ساتویں مہینے کے لیٔے ساتواں سپہ سالار بنی اِفرائیمؔ میں سے پلونی خلصؔ تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
11
آٹھویں مہینے کے لیٔے آٹھواں سپہ سالار بنی زیراحؔ کی نَسل سے حُوشاتی سِبّکائی تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
12
نویں مہینے کے لیٔے نواں سپہ سالار بنی بِنیامین میں سے عناتوت ابیعزیر تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
13
دسویں مہینے کے لیٔے دسواں سپہ سالار بنی زیراحؔ کی نَسل سے نطُوفاتی مہرائی تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
14
گیارھویں مہینے کے لیٔے گیارھواں سپہ سالار بنی اِفرائیمؔ میں سے فِرعاتونی بِنایاہؔ تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
15
بارہویں مہینے کے لیٔے بارھواں سپہ سالار بنی عتنی ایل میں سے نطُوفاتی حلدائی تھا۔ اُس کے دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔
16
بنی اِسرائیل کے قبیلوں کے سردار یہ تھے: بنی رُوبِنؔ پر الیعزرؔ بِن زکریؔ؛ بنی شمعُونی پر شفطیاہؔ بِن معکہؔ؛
17
بنی لیوی پر حشبیاہؔ بِن قمُوایلؔ؛ بنی اَہرونؔ پر صدُوقؔ؛
18
یہُوداہؔ پر، داویؔد کا ایک بھایٔی اِلیہُوؔ؛ یِسَّکاؔر پر عُمریؔ بِن مِیکاایلؔ؛
19
زبُولُون پر اِشماعیاہؔ بِن عبدیاہؔ؛ نفتالی پر یریموتؔ بِن عزری ایل؛
20
بنی اِفرائیمؔ پر ہوشِیعؔ بِن عززیاہؔ؛ منشّہ کے آدھے قبیلہ پر یُوایلؔ بِن پِدائیاہؔ؛
21
گِلعادؔ میں منشّہ کے آدھے قبیلہ پر عِدّوؔ بِن زکریاؔہ؛ بِنیامین پر یعسی ایل بِن ابنیرؔ؛
22
دانؔ پر عزرایلؔ بِن یروحامؔ؛ یہ بنی اِسرائیل کے قبیلوں کے سردار تھے۔
23
داویؔد نے بیس بَرس یا اُس سے کم عمر کے مَردوں کا شُمار نہ کیا کیونکہ یَاہوِہ کا وعدہ تھا کہ میں بنی اِسرائیل کو آسمان کے تاروں کی مانند بڑھاؤں گا۔
24
یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ نے مَردوں کی گِنتی کا کام شروع کیا لیکن اُسے ختم نہ کر پایا۔ وجہ یہ تھی کہ اُس گِنتی کے باعث اِسرائیل پر قہر نازل ہُوا اَور باقیوں کی تعداد داویؔد بادشاہ کی تاریخ کی کتابوں میں درج نہ ہُوئی۔
25
عزماوتؔ بِن عدی ایل شاہی مخزن پر مُقرّر تھا۔ اَور یُوناتانؔ بِن عُزّیاہؔ نواحی علاقوں، قصبوں، دیہات اَور چوکیوں کے گوداموں پر نِگران تھا۔
26
عزری بِن کلُوبؔ کاشتکاری کے لیٔے کھیتوں میں کام کرنے والوں پر مُقرّر تھا۔
27
راماتی شِمعیؔ انگوری باغات پر مُقرّر تھا۔ اَور شِفامی زبدیؔ انگوری باغ کی کاشتکاری کے لیٔے انگوری باغات کی پیداوار پر مُقرّر تھا۔
28
اَور بَعل حنانؔ گِدیری مغربی کوہِ دامن میں زَیتُون کے باغوں اَور گُولر کے درختوں پر مُقرّر تھا۔ اَور یُوآشؔ زَیتُون کا تیل فراہم کرنے پر مُقرّر تھا۔
29
اَور شارونی شطرائی شارونؔ علاقے کے گائے بَیلوں کے گلّوں پر مُقرّر تھا۔ اَور شافاطؔ بِن عدلائی وادیوں کے گلّوں پر مُقرّر تھا۔
30
اَور اوبِلؔ اِشمعیلی اُونٹوں پر مُختار مُقرّر تھا۔ اَور مِرونوتی یہدِیاہؔ گدھوں پر مُقرّر تھا۔
31
اَور ہاگریؔ یازِیزؔ بھیڑ بکریوں کے ریوڑوں پر مُختار مُقرّر تھا۔ یہ تمام وہ اہلکار تھے جو داویؔد بادشاہ کی مِلکیّت پر مُقرّر تھے۔
32
اَور یُوناتانؔ داویؔد بادشاہ کا چچازاد جو کہ ایک دانشمند آدمی تھا بادشاہ کا کاتب اَور مُشیر تھا۔ اَور یحی ایل بِن حکمُونیؔ شہزادوں کا مُصاحب تھا۔
33
اَور اخِیتُفلؔ بادشاہ کا مُشیر تھا۔ اَور ارکی حُوشائی بادشاہ کا ہمراز تھا۔
34
اَور یہُویدعؔ بِن بِنایاہؔ اَور ابیاترؔ اخِیتُفلؔ کے بعد اُن کی جگہ پر مُصاحب مُقرّر ہُوئے۔ اَور یُوآبؔ شاہی فَوج کا سپہ سالارِ اعلیٰ تھا۔
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 28 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29