bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
1 Chronicles 18
1 Chronicles 18
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 17
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 19 →
1
اِسی کے بعد، داویؔد نے فلسطینیوں کو شِکست دی اَور اُنہیں مغلُوب کیا، اَور گاتؔھ کو اَور اُس کے گِردونواح کے قصبوں کو جو فلسطینیوں کے زیرِ تسلُّط تھے اَپنے ہاتھ میں لے لیا۔
2
داویؔد نے مُوآبیوں کو بھی شِکست دی اَور وہ اُس کے مطیع ہو گئے اَور خراج اَدا کرنے لگے۔
3
اِس کے علاوہ داویؔد نے ضوباہؔ حماتؔ کے بادشاہ ہددعزرؔ کو بھی شِکست دی جَب وہ دریائے فراتؔ تک کے علاقہ کو اَپنے قبضہ میں لینا چاہتا تھا۔
4
اَور داویؔد کے ایک ہزار رتھ، سات ہزار رتھ بان اَور بیس ہزار پیادہ سپاہی پکڑ لئے۔ اُس نے ایک سَو رتھ کے گھوڑوں کے سِوا باقی سَب کی کونچیں کاٹ ڈالیں۔
5
اَور جَب دَمشق کے ارامی ضوباہؔ کے بادشاہ ہددعزرؔ کی مدد کو آئے تو داویؔد نے اُن میں سے بائیس ہزار کو قتل کیا۔
6
اُس نے دَمشق کی ارامی سلطنت میں اَپنے فَوجیوں کی چوکیاں قائِم کیں اَور ارامی اُن کے مطیع ہو گئے اَور خراج اَدا کرنے لگے۔ اَور جہاں کہیں داویؔد گئے یَاہوِہ نے اُنہیں فتح بخشی۔
7
ہددعزرؔ کے فَوجی سرداروں کے پاس سونے کی ڈھالیں تھیں۔ داویؔد نے اُن پر قبضہ کر لیا اَور اُنہیں یروشلیمؔ لے آئے۔
8
اَور داویؔد ہددعزرؔ کے قصبوں طیبحؔ اَور کُونؔ سے بہت سا کانسا لائے جسے شُلومونؔ نے ایک بڑا حوض اَور سُتون اَور برتن بنانے کے لیٔے اِستعمال کیا۔
9
جَب حماتؔ کے بادشاہ توعُوؔ نے سُنا کہ داویؔد نے ضوباہؔ کے بادشاہ ہددعزرؔ کے تمام فَوج کو شِکست دے دی۔
10
تَب توعُوؔ نے اَپنے بیٹے ہَدورامؔ کو داویؔد بادشاہ کے پاس بھیجا تاکہ اُنہیں سلام کرے اَور مُبارکباد دے کیونکہ داویؔد نے جنگ کرکے ہددعزرؔ کو مارا تھا کیونکہ ہددعزرؔ توعُوؔ سے جنگ کیا کرتا تھا، اَور ہَدورامؔ سونے، چاندی اَور کانسے کی ہر قِسم کی اَشیا اَپنے ساتھ نذرانہ کے طور پر لایاتھا۔
11
جنہیں داویؔد بادشاہ نے یَاہوِہ کو نذر کر دیا جَیسا کہ اُنہُوں نے دیگر اَقوام یعنی اِدُوم، مُوآب، بنی عمُّون، فلسطینیوں اَور عمالیقؔ سے حاصل کَردہ چاندی اَور سونا یَاہوِہ کو نذر کیا تھا۔
12
ابیشائی بِن ضرویاہؔ نے وادی شور میں اٹھّارہ ہزار اِدُومیوں کو مارا
13
اَور اُس نے اِدُوم میں مُحافظ فَوجی چوکیاں قائِم کیں اَور تمام اِدُومی داویؔد کے مطیع ہو گئے اَور داویؔد جہاں بھی جاتے تھے یَاہوِہ اُنہیں فتح بخشتے تھے۔
14
داویؔد نے تمام اِسرائیل پر حُکمرانی کی اَور اَپنی ساری رعایا کے ساتھ نہایت ہی اِنصاف اَور راستی سے پیش آتے رہے۔
15
اَور یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ فَوج کا سپہ سالار تھا؛ اَور یہوشافاطؔ بِن احِیلودؔ مورّخ تھا؛
16
اَور صدُوقؔ بِن احِیطوبؔ اَور اَبی ملیخ بِن ابیاترؔ کاہِنؔ تھے اَور شاوساؔ مُنشی تھا۔
17
اَور بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کریتیوں اَور پِلیتھیوں کا اعلیٰ اہلکار تھا اَور داویؔد کے بیٹے بادشاہ کے اعلیٰ حاکم تھے۔
← Chapter 17
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 19 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29