bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
1 Chronicles 24
1 Chronicles 24
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 23
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 25 →
1
اَور بنی اَہرونؔ کے فریق یہ تھے: اَہرونؔ کی اَولاد نادابؔ، اَبِیہُو، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ۔
2
لیکن نادابؔ اَور اَبِیہُو اَپنے باپ کے سامنے ہی مَر گیٔے اَور اُن کی اَولاد نہ تھی۔ لہٰذا الیعزرؔ اَور اِتمارؔ نے کہانت کے فرائض اَنجام دئیے۔
3
الیعزرؔ کی اَولاد میں سے صدُوقؔ اَور اِتمارؔ کی اَولاد میں سے احِیملکؔ کی مدد سے داویؔد نے کاہِنوں کو اُن کی خدمت کی ترتیب کے مُطابق تقسیم کیا۔
4
اَور اِتمارؔ کی اَولاد کی بہ نِسبت الیعزرؔ کی اَولاد میں قائد زِیادہ پایٔے گیٔے لہٰذا اُن کی تقسیم بھی اُسی نِسبت سے ہُوئی یعنی الیعزرؔ کی اَولاد میں سے آبائی خاندانوں کے سربراہ سولہ تھے اَور اِتمارؔ کی اَولاد میں سے آبائی خاندانوں کے سربراہ آٹھ تھے۔
5
اَور اُنہُوں نے غَیر جانِبداری سے قُرعہ ڈال کر اُنہیں تقسیم کیا کیونکہ پاک مَقدِس کے اہلکاروں اَور خُدا کے سرداروں کی زِیادہ تعداد الیعزرؔ اَور اِتمارؔ دونوں کی اَولاد میں سے تھی۔
6
اَور نتنی ایل مُنشی کے بیٹے شمعیاہؔ نے جو لیویوں میں سے تھا بادشاہ اَور منصبداروں، صدُوقؔ کاہِنؔ، احِیملکؔ بِن ابیاترؔ اَور کاہِنوں اَور لیویوں کے آبائی خاندانوں کے سربراہوں کی مَوجُودگی میں اُن کے نام لکھے یعنی جَب الیعزرؔ کے ایک آبائی خاندان میں سے کویٔی نام لِکھّا جاتا تھا تو اِتمارؔ کے ایک آبائی خاندان سے بھی ایک نام لِکھّا جاتا تھا۔
7
پہلا قُرعہ یہُویرِیبؔ کے نام کا نِکلا، دُوسرا یدعیاہؔ کے نام کا،
8
تیسرا حارِمؔ کا، چوتھا سعوریمؔ کا،
9
پانچواں ملکیاہؔ کا، چھٹا مِیامِینؔ کا،
10
ساتواں حقوضؔ کا، آٹھواں ابیّاہؔ کا،
11
نواں یہوشُعؔ کا، دسواں شِکنیاہؔ کا،
12
گیارہواں اِلیاشبؔ کا، بارہواں یاقیمؔ کا،
13
تیرہواں حُپّاہؔ کا، چودہواں یشِبیابؔ کا،
14
پندرہواں بِلگاہؔ کا، سولہواں اِمّیرؔ کا،
15
سترہواں حزیرؔ کا، اٹھّارہواں حَفّضِیض کا،
16
اُنّیسواں پِتھائیاہؔ کا، بیسواں حزقی ایل کا،
17
اِکیّسواں یاکِن کا، بائیسواں گمولؔ کا،
18
تئیسواں دِلائیاہؔ کا، چوبیسواں معزیاہؔ کا۔
19
وہ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں خدمت کے لیٔے اُس ترتیب کے مُطابق داخل ہوتے تھے جو اُن قوانین پر مَبنی تھی جنہیں اُن کے آباؤاَجداد اَہرونؔ نے اُن کے لیٔے مُقرّر کیا تھا ہُوبہو جَیسا کہ یَاہوِہ، اِسرائیل کے خُدا نے اُنہیں حُکم دیا تھا۔
20
بقیّہ بنی لیوی کی تقسیم: عمرامؔ کے بیٹوں میں سے شُوبائیلؔ؛ شُوبائیلؔ کے بیٹوں میں سے یہدِیاہؔ۔
21
رحابیّاہؔ کے بیٹوں میں پہلوٹھا یشیاہؔ تھا۔
22
اِضہاریوں میں شلُوموتھؔ؛ اَور شلُوموتھؔ کے بیٹوں میں سے یاحاتؔھ۔
23
اَور بنی حِبرونؔ میں سے: یرِیاہؔ پہلا تھا، امریاہؔ دُوسرا، یحزی ایل تیسرا اَور یُقمعامؔ چوتھا تھا۔
24
بنی عُزّی ايل میں سے: میکاہؔ؛ بنی میکاہؔ میں سے: شمیرؔ۔
25
میکاہؔ کا بھایٔی: یشیاہؔ؛ بنی یشیاہؔ میں سے زکریاؔہ۔
26
مِراریؔ کے بیٹے: محلیؔ اَور مُوشیؔ؛ یعزیاہؔ کا بیٹا: بِنُوؔ۔
27
بنی مِراریؔ: یعزیاہؔ سے: بِنُوؔ، شوہامؔ، زکُورؔ اَور عِبری۔
28
محلیؔ سے: الیعزرؔ، جِس کا کویٔی بیٹا نہ تھا۔
29
قیشؔ سے: قیشؔ کا بیٹا: یرحمئیلؔ۔
30
اَور مُوشیؔ کے بیٹے: محلیؔ، عیدرؔ اَور یریموتؔ۔ اَور بنی لیوی اَپنے آبائی خاندانوں کے مُطابق یہی تھے۔
31
اُنہُوں نے بھی اَپنے بھائیوں بنی اَہرونؔ کی طرح داویؔد بادشاہ اَور صدُوقؔ، احِیملکؔ اَور کاہِنوں اَور لیویوں کے آبائی خاندانوں کے سربراہوں کی مَوجُودگی میں اَپنا اَپنا قُرعہ ڈالا اَورجو حق آبائی خاندانوں کے سرداروں کا تھا وُہی حق اُن کے سَب سے چُھوٹے بھائیوں کے خاندانوں کا بھی تھا۔
← Chapter 23
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 25 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29