bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
1 Chronicles 15
1 Chronicles 15
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 14
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 16 →
1
جَب داویؔد، شہر داویؔد میں اَپنے لیٔے عمارتیں بنا چُکے تو اُس کے بعد اُنہُوں نے معبُود کے صندُوق کے لیٔے ایک جگہ تیّار کی اَور وہاں خیمہ کھڑا کیا۔
2
تَب داویؔد نے کہا، ”لیویوں کے سِوا اَور کویٔی خُدا کے صندُوق کو ہاتھ نہ لگائے کیونکہ خُدا نے اُن کو ہی چُناہے کہ وہ خُدا کے صندُوق کو اُٹھایا کریں اَور ہمیشہ یَاہوِہ کے حُضُور خدمت اَنجام دیتے رہیں۔“
3
اَور داویؔد نے سارے اِسرائیل کو یروشلیمؔ میں جمع کیا تاکہ یَاہوِہ کے صندُوق کو اُس جگہ لے آئیں جو اُنہُوں نے اُس کے لیٔے تیّار کی تھی۔
4
اَور داویؔد نے بنی اَہرونؔ اَور بنی لیوی کو جمع کیا۔
5
جِن میں بنی قُہات میں سے اوری ایل سردار اَور اُس کے ایک سَو بیس رشتہ دار؛
6
بنی مِراریؔ میں سے عسایاہؔ سردار اَور اُس کے دو سَو بیس رشتہ دار؛
7
بنی گیرشوم میں سے یُوایلؔ سردار اَور اُس کے ایک سَو تیس رشتہ دار؛
8
اِلیضفنؔ میں سے شمعیاہؔ سردار اَور اُس کے دو سَو رشتہ دار؛
9
بنی حِبرونؔ میں سے الی ایل سردار اَور اُس کے اسّی رشتہ دار؛
10
بنی عُزّی ايل میں سے عَمّیندابؔ سردار اَور اُس کے ایک سَو بَارہ رشتہ دار تھے۔
11
اَور داویؔد نے صدُوقؔ اَور ابیاترؔ کاہِنوں کو اَور اوری ایل، عسایاہؔ، یُوایلؔ، شمعیاہؔ، الی ایل اَور عَمّیندابؔ لیویوں کو بُلایا
12
اَور اُن سے فرمایا، ”تُم لیویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار ہو؛ تُمہیں اَور تمہارے ہم خدمت لیوی ساتھیوں کو اَپنے آپ کو پاک کرناہے اَور یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے صندُوق کو اُس جگہ لانا ہے جو مَیں نے اُن کے لیٔے تیّار کی ہے۔
13
کیونکہ جَب تُم لیویوں نے پہلی بار اُسے نہ اُٹھایا تو یَاہوِہ ہمارے خُدا کا قہر ہمارے خِلاف یَکایک بھڑک اُٹھا کیونکہ ہم نے اُن سے یہ نہ پُوچھا تھا کہ مُقرّرہ طریقہ کے مُطابق ہمیں یہ کام کس طرح اَنجام دینا چاہئے۔“
14
تَب کاہِنوں اَور لیویوں نے اَپنے آپ کو پاک کیا تاکہ وہ یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے صندُوق کو لا سکیں۔
15
اَور بنی لیوی نے خُدا کے صندُوق کو بَلّیوں سے اَپنے کندھوں پر اُٹھالیا جَیسا کہ مَوشہ نے یَاہوِہ کے کلام کے مُطابق حُکم دیا تھا۔
16
اَور داویؔد نے لیویوں کے سرداروں کو فرمایا کہ اَپنے بھائیوں میں سے گانے والوں کو مُقرّر کریں تاکہ موسیقی کے ساز یعنی سِتار، بربط اَور جھانجھ بجاتے ہُوئے زور زور سے خُوشی کے نغمہ گائیں۔
17
پس لیویوں نے ہیمانؔ بِن یُوایلؔ کو اَور اُس کے بھائیوں میں سے آسفؔ بِن بیرکیاہ کو اَور اُن کے مِراریؔ بھائیوں میں سے ایتھانؔ بِن قُوشیّاہؔ کو مُقرّر کیا۔
18
اَور اُن کے ساتھ اُن کے دُوسرے رشتہ داروں میں سے یہ لوگ تھے: زکریاؔہ، بین، یعزی ایل، شمیراموتؔ، یحی ایل، عُنّیؔ، اِلیابؔ، بِنایاہؔ، معسیاہؔ، متّتیاہؔ، الفِلہُوؔ، مِقنیاہؔ، عوبیدؔ اِدُوم اَور یعی ایل جو دربان تھے۔
19
موسیقار ہیمانؔ، آسفؔ اَور ایتھانؔ کو کانسے کی جھانجھوں کو زور زور سے بجانے کے لیٔے مُقرّر کیا گیا؛
20
اَور زکریاؔہ، یعزی ایل یا عزی ایل، شمیراموتؔ، یحی ایل، عُنّیؔ، اِلیابؔ، معسیاہؔ، اَور بِنایاہؔ کے ذمّہ سِتار کو علاموت سُر کے مُطابق بجانا تھا۔
21
اَور متّتیاہؔ، الفِلہُوؔ، مِقنیاہؔ، عوبیدؔ اِدُوم، یعی ایل اَور عززیاہؔ کے ذمّہ سِتار کو شمینِت سُر کے مُطابق بجانا تھا۔
22
اَور قنانیاہؔ جو لیویوں کا سردار تھا گانے والوں کا ہادی تھا۔ یہ اُس کی ذمّہ داری تھی کیونکہ وہ موسیقی میں ماہر تھا۔
23
اَور بیرکیاہؔ اَور اِلقانہؔ عہد کے صندُوق کے دربان تھے۔
24
اَور شِبنیاہ، یہوشافاطؔ، نتنی ایل، عماسیؔ، زکریاؔہ، بِنایاہؔ اَور الیعزرؔ کاہِنوں کی ذمّہ داری یہ تھی کہ وہ خُدا کے عہد کے صندُوق کے آگے آگے نرسنگے پھُونکتے جایٔیں۔ اَور عوبیدؔ اِدُوم اَور یحیاہؔ بھی عہد کے صندُوق کے دربان تھے۔
25
تَب داویؔد اَور اِسرائیل کے بُزرگ اَور ہزار ہزار کے فَوجی دستوں کے سپہ سالار روانہ ہُوئے کہ یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو عوبیدؔ اِدُوم کے گھر سے ناچتے گاتے ہُوئے لائیں۔
26
چونکہ خُدا نے اُن لیویوں کی جو یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو اُٹھائے ہُوئے تھے مدد کی تو اُنہُوں نے سات بَیل اَور سات مینڈھے قُربان کئے۔
27
داویؔد، اَور سَب لیوی جو صندُوق کو اُٹھائے ہُوئے تھے اَور موسیقار اَور قنانیاہؔ جو گلوکاروں کا نِگراں تھا، کتانی لباس پہنے ہُوئے تھے اَور داویؔد بھی کتان کا افُود پہنے ہُوئے تھے۔
28
یُوں سَب اِسرائیلی نعرے لگاتے، صوفار یعنی مینڈھوں کے سینگوں، تُرہیوں اَور جھانجھوں کی آواز کے ساتھ سِتار اَور بربط بجاتے ہُوئے یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو لایٔے۔
29
اَور جَب یَاہوِہ کا عہد کا صندُوق داویؔد کے شہر میں داخل ہو رہاتھا تو شاؤل کی بیٹی میکلؔ نے ایک کھڑکی سے جھانکا اَور جَب اُس نے داویؔد کو رقص کرتے اَور خُوشی مناتے دیکھا تو اُس کے دِل میں داویؔد بادشاہ کے لیٔے حقارت پیدا ہو گئی۔
← Chapter 14
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 16 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29