bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
1 Chronicles 17
1 Chronicles 17
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 16
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 18 →
1
جَب داویؔد محل میں رہنے لگے تو اُنہُوں نے ناتنؔ نبی سے فرمایا، ”میں تو دیودار کے محل میں رہتا ہُوں۔ جَب کہ یَاہوِہ کا عہد کا صندُوق خیمہ میں ہے۔“
2
ناتنؔ نے داویؔد سے کہا، ”جو کچھ آپ کے دِل میں ہے اُسے کریں کیونکہ خُدا آپ کے ساتھ ہیں۔“
3
اَور اُسی رات خُدا کا کلام ناتنؔ پر نازل ہُوا:
4
”جاؤ اَور میرے خادِم داویؔد کو بتاؤ، ’جو کچھ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: میرے رہنے کے لیٔے تُم میرے لیٔے ایک گھر نہ بنانا۔
5
کیونکہ جَب سے مَیں بنی اِسرائیل کو مِصر سے نکال لایا ہُوں، تَب سے آج کے دِن تک میں کسی گھر میں نہیں رہا بَلکہ ایک خیمہ سے دُوسرے خیمہ میں اَور ایک قِیام گاہ سے دُوسری قِیام گاہ میں مُنتقل ہوتا رہا ہُوں۔
6
جہاں کہیں مَیں تمام بنی اِسرائیل کے ساتھ گیا کیا مَیں نے اُن کے سرداروں میں سے جِن کو مَیں نے اَپنی قوم اِسرائیل کی گلّہ بانی کرنے کا حُکم دیا تھا مَیں نے اُن میں سے کسی سے بھی کبھی کہا، ”تُم نے میرے لیٔے دیودار کی لکڑی کا گھر کیوں نہیں بنایا؟“ ‘
7
”پس تُم میرے خادِم داویؔد کو بتاؤ، قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’مَیں نے تُمہیں چراگاہ میں سے جَب تُم بھیڑ بکریوں کے پیچھے پیچھے چلتے تھے تاکہ تُم میری قوم اِسرائیل کے حاکم ہو۔
8
جہاں کہیں تُم گئے مَیں تمہارے ساتھ رہا اَور مَیں نے تمہارے سارے دُشمنوں کو تمہارے سامنے سے فنا کر دیا۔ اَب مَیں تمہارے نام کو رُوئے زمین کے عظیم آدمیوں کے ناموں کی مانند عظمت بخشوں گا۔
9
اَور مَیں اَپنی قوم اِسرائیل کو ایک اَیسی سرزمین میں قائِم کروں گا جو اُن کا وطن ہوگا اَور اُنہیں وہاں سے کبھی نہ ہٹایا جا سکےگا۔ اَور بدکار لوگ اُنہیں دُکھ نہ دے سکیں گے جَیسا کہ وہ پہلے کیا کرتے تھے۔
10
اَور جَیسا کہ وہ اُس وقت سے کرتے آ رہے ہیں جَب مَیں نے اَپنی قوم اِسرائیل پر قاضی مُقرّر کرنے کا حُکم دیا تھا اَور مَیں تُمہیں تمہارے سَب دُشمنوں پر غلبہ بخشوں گا۔ ” ’اَور مَیں تُمہیں یہ بھی بتاتا ہُوں کہ یَاہوِہ تمہارے خاندان کو قائِم رکھیں گے اَور تُمہیں ایک شاہی خاندان کے طور پر قائِم کریں گے۔
11
اَور جَب تمہارے دِن پُورے ہو جایٔیں گے تَب تُم دُنیا سے رخصت ہوکر اَپنے آباؤاَجداد سے جا مِلوگے۔ تَب مَیں تمہاری نَسل کو تمہارا جانشین بناؤں گا یعنی تمہارے بیٹوں میں سے ایک کو اَور مَیں اُس کی سلطنت کو استحکام بخشوں گا۔
12
اَور وُہی میرے لیٔے گھر بنائے گا اَور مَیں اُس کے تخت کو اَبد تک قائِم رکھوں گا۔
13
مَیں اُس کا باپ ہُوں گا اَور وہ میرا بیٹا ہوگا اَور میری رحمت اُس کے سَر سے کبھی نہیں جُدا ہوگی جَیسے مَیں نے اُن پر سے ہٹا لی تھی جو تُم سے پہلے حُکمران تھا۔
14
اَور مَیں اُسے اَپنے گھر اَور اَپنی مملکت میں ہمیشہ تک قائِم رکھوں گا اَور اُس کا تخت اَبد تک قائِم رہے گا۔‘ “
15
چنانچہ ناتنؔ نے یہ ساری باتیں جسے یَاہوِہ نے رُویا میں دِکھایا تھا اُسے داویؔد کو کہہ سُنایٔیں۔
16
تَب داویؔد بادشاہ اَندر گئے اَور یَاہوِہ کے حُضُور بیٹھ کر کہنے لگے: ”اَے یَاہوِہ خُدا، مَیں کون ہُوں اَور میرا خاندان کیا ہے کہ آپ نے مُجھے یہ مقام عطا کیا۔
17
اَور اَے خُدا آپ کی نظر میں یہ گویا کافی نہ تھا اِس لیٔے آپ نے اَپنے خادِم کے گھر کے مُستقبِل کے متعلّق بہت کچھ فرمایاہے۔ اَور آپ نے اَے یَاہوِہ خُدا، مُجھ پر اَیسی نظر کی ہے گویا مَیں تمام آدمیوں سے زِیادہ سربُلند ہُوں۔
18
”آپ نے اَپنے خادِم کی جو عزّت اَفزائی کی ہے اُس کی نِسبت داویؔد آپ سے اَور زِیادہ کیا کہے؟ کیونکہ آپ اَپنے خادِم کو جانتے ہیں۔
19
اَے یَاہوِہ آپ نے اَپنے خادِم کی خاطِر اَپنی ہی مرضی سے یہ سَب عظیم کام کر دِکھایا ہے اَور اَپنے سارے عظیم وعدے اَپنے خادِم پر ظاہر کئے ہیں۔
20
”اَے یَاہوِہ، آپ کی مانند اَیسا کویٔی نہیں اَور جَیسے ہم نے خُود اَپنے کانوں سے سُنا آپ کے سِوا اَور کویٔی خُدا نہیں ہے۔
21
اَور رُوئے زمین پر آپ کی قوم اِسرائیل کی طرح اَور کون سِی قوم ہے جسے چھُڑانے کے لیٔے خُدا خُود آگے آیا، تاکہ اُسے اَپنی اُمّت بنا لے اَور اُسے مِصر کی غُلامی سے نَجات دِلائے اَور اُس کے سامنے سے دُوسری قوموں کو دُور کرکے بڑے عظیم اَور مُہیب کارنامے اَنجام دے اَور اَپنا نام بُلند کرے؟
22
کیونکہ آپ نے اَپنی قوم اِسرائیل کو ہمیشہ کے لیٔے اَپنی قوم بنا لیا ہے اَور آپ نے اَپنے آپ کو اَے یَاہوِہ اُن کا خُدا مُقرّر کیا ہے۔
23
”اَور اَب اَے یَاہوِہ، اَپنے اُس وعدہ کو جو آپ کے خادِم اَور اُس کے گھرانے سے تعلّق رکھتا ہے اَبد تک قائِم رکھیں اَور جَیسا آپ نے وعدہ کیا وَیسا ہی کریں۔
24
تاکہ ہمیشہ تک آپ کے نام کی عظمت ہو۔ تَب لوگ کہیں گے، ’قادرمُطلق یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا ہیں!‘ اَور آپ کے خادِم داویؔد کا گھرانا آپ کے حُضُور میں ہمیشہ قائِم رہے گا۔
25
”کیونکہ آپ نے اَے میرے خُدا اَپنے خادِم پر ظاہر کیا ہے کہ آپ ایک گھر تعمیر کریں گے۔ لہٰذا آپ کے خادِم نے آپ کے حُضُور دعا کرنے کا حوصلہ پایا۔
26
اَے یَاہوِہ آپ ہی خُدا ہیں! اَور آپ نے اَپنے خادِم سے یہ پُرفضل وعدہ کیا ہے۔
27
اَور آپ کو یہ پسند آیا ہے کہ آپ اَپنے خادِم کے گھرانے کو برکت بخشیں تاکہ وہ اَبد تک آپ کی نظر میں قائِم رہے۔ اَے یَاہوِہ، آپ نے اُسے برکت دی ہے چنانچہ وہ اَبد تک مُبارک ہے۔“
← Chapter 16
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 18 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29