bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
2 Chronicles 11
2 Chronicles 11
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 10
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 12 →
1
اور جب رحُبعاؔم یروشلیِم میں آ گیا تو اُس نے اِسرائیل سے لڑنے کے لِئے یہُوداؔہ اور بِنیمِین کے گھرانے میں سے ایک لاکھ اسّی ہزار چُنے ہُوئے جوان جو جنگی مَرد تھے فراہم کِئے تاکہ وہ پِھر مُملکت کو رحُبعاؔم کے قبضہ میں کرا دیں۔
2
لیکن خُداوند کا کلام مَردِ خُدا سمعیاؔہ کو پُہنچا کہ
3
یہُوداؔہ کے بادشاہ سُلیماؔن کے بیٹے رحُبعاؔم سے اور سارے اِسرائیل سے جو یہُوداؔہ اور بِنیمِین میں ہیں کہہ کہ
4
خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُم چڑھائی نہ کرنا اور نہ اپنے بھائِیوں سے لڑنا۔ تُم اپنے اپنے گھر کو لَوٹ جاؤ کیونکہ یہ مُعاملہ میری طرف سے ہے۔ پس اُنہوں نے خُداوند کی باتیں مان لِیں اور یرُبعاؔم پر چڑھائی کِئے بغَیر لَوٹ گئے۔
5
اور رحُبعاؔم یروشلیِم میں رہنے لگا اور اُس نے یہُوداؔہ میں حِفاظت کے لِئے شہر بنائے۔
6
چُنانچہ اُس نے بَیت لحم اور عیطاؔم اور تقُوؔع۔
7
اور بَیت صور اور شوکو اور عدُلاّم۔
8
اور جات اور مریسہ اور زِیف۔
9
اور ادورؔیم اور لکِیس اور عزِیقہ۔
10
اور صُرؔعہ اور ایّالوؔن اور حبرُوؔن کو جو یہُوداؔہ اور بِنیمِین میں ہیں بنا کر قلعہ بند کر دِیا۔
11
اور اُس نے قلعوں کو بُہت مضبُوط کِیا اور اُن میں سرداروں کو مُقرّر کِیا اور رسد اور تیل اور مَے کے ذخِیرہ کو رکھّا۔
12
اور ایک ایک شہر میں ڈھالیں اور بھالے رکھوا کر اُن کو نہایت ہی مضبُوط کر دِیا اور یہُوداؔہ اور بِنیمِین اُسی کے رہے۔
13
اور کاہِن اور لاوی جو سارے اِسرائیل میں تھے اپنی اپنی سرحد سے نِکل کر اُس کے پاس آ گئے۔
14
کیونکہ لاوی اپنی گِرد و نواحوں اور ملکیتوں کو چھوڑ کر یہُوداؔہ اور یرُوشلِیم میں آئے اِس لِئے کہ یرُبعاؔم اور اُس کے بیٹوں نے اُنہیں نِکال دِیا تھا تاکہ وہ خُداوند کے حضُور کہانت کی خِدمت کو انجام نہ دینے پائیں۔
15
اور اُس نے اپنی طرف سے اُونچے مقاموں اور بکروں اور اپنے بنائے ہُوئے بچھڑوں کے لِئے کاہِن مُقرّر کِئے۔
16
اور لاویوں کے پِیچھے اِسرائیل کے سب قبِیلوں میں سے اَیسے لوگ جِنہوں نے خُداوند اِسرائیل کے خُدا کی تلاش میں اپنا دِل لگایا تھا یروشلیِم میں آئے کہ خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کے حضُور قُربانی چڑھائیں۔
17
سو اُنہوں نے یہُوداؔہ کی سلطنت کو طاقتور بنا دِیا اور تِین برس تک سُلیماؔن کے بیٹے رحُبعاؔم کو قوی بنا رکھّا کیونکہ وہ تِین برس تک داؤُد اور سُلیماؔن کی راہ پر چلتے رہے۔
18
اور رحُبعاؔم نے محالات کو جو یریموؔت بِن داؤُد اور الِیاؔب بِن یسّی کی بیٹی ابی خیل کی بیٹی تھی بیاہ لِیا۔
19
اُس کے اُس سے بیٹے پَیدا ہُوئے یعنی یعوؔس اور سمَریاؔہ اور زہم۔
20
اُس کے بعد اُس نے ابی سلوؔم کی بیٹی معکاہ کو بیاہ لِیا جِس کے اُس سے ابیاؔہ اور عتّی اور زِیزا اور سلُومِیت پَیدا ہُوئے۔
21
اور رحُبعاؔم ابی سلوؔم کی بیٹی معکاہ کو اپنی سب بِیویوں اور حرموں سے زیادہ پیار کرتا تھا (کیونکہ اُس کی اٹھارہ بِیویاں اور ساٹھ حرمیں تِھیں اور اُس سے اٹھائِیس بیٹے اور ساٹھ بیٹِیاں پَیدا ہُوئِیں)۔
22
اور رحُبعاؔم نے ابیاؔہ بِن معکاہ کو پیشوا مُقرّر کِیا تاکہ اپنے بھائیوں میں سردار ہو کیونکہ اُس کا اِرادہ تھا کہ اُسے بادشاہ بنائے۔
23
اور اُس نے ہوشیاری کی اور اپنے بیٹوں کو یہُوداؔہ اور بِنیمِین کی ساری مُملکت کے بِیچ ہر فصِیل دار شہر میں الگ الگ کر دِیا اور اُن کو بُہت خُورِش دی اور اُن کے لِئے بُہت سی بِیویاں تلاش کِیں۔
← Chapter 10
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 12 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36