bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
2 Chronicles 35
2 Chronicles 35
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 34
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 36 →
1
اور یُوسیاؔہ نے یروشلیِم میں خُداوند کے لِئے عِیدِ فَسح کی اور اُنہوں نے فَسح کو پہلے مہِینے کی چَودھوِیں تارِیخ کو ذبح کِیا۔
2
اور اُس نے کاہِنوں کو اُن کی خِدمت پر مُقرّر کِیا اور اُن کو خُداوند کے گھر کی خِدمت کی ترغِیب دی۔
3
اور اُن لاویوں سے جو خُداوند کے لِئے مُقدّس ہو کر تمام اِسرائیل کو تعلِیم دیتے تھے کہا کہ پاک صندُوق کو اُس گھر میں جِسے شاہِ اِسرائیل سُلیماؔن بِن داؤُد نے بنایا تھا رکھّو۔ آگے کو تُمہارے کندھوں پر کوئی بوجھ نہ ہو گا۔ سو اب تُم خُداوند اپنے خُدا کی اور اُس کی قَوم اِسرائیل کی خِدمت کرو۔
4
اور اپنے آبائی خاندانوں اور فرِیقوں کے مُطابِق جَیسا شاہِ اِسرائیل داؤُد نے لِکھا اور جَیسا اُس کے بیٹے سُلیماؔن نے لِکھا ہے اپنے آپ کو تیّار کر لو۔
5
اور تُم مَقدِس میں اپنے بھائیوں یعنی قَوم کے فرزندوں کے آبائی خاندانوں کی تقسِیم کے مُطابِق کھڑے ہو تاکہ اُن میں سے ہر ایک کے لِئے لاویوں کے کِسی نہ کِسی آبائی خاندان کی کوئی شاخ ہو۔
6
اور فَسح کو ذبح کرو اور خُداوند کے کلام کے مُطابِق جو مُوسیٰ کی معرفت مِلا عمل کرنے کے لِئے اپنے آپ کو پاک کر کے اپنے بھائیوں کے لِئے تیّار ہو۔
7
اور یُوسیاؔہ نے لوگوں کے لِئے جِتنے وہاں مَوجُود تھے ریوڑوں میں سے برّے اور حلوان سب کے سب فَسح کی قُربانیوں کے لِئے دِئے جو گِنتی میں تِیس ہزار تھے اور تِین ہزار بچھڑے تھے۔ یہ سب بادشاہی مال میں سے دِئے گئے۔
8
اور اُس کے سرداروں نے رضا کی قُربانی کے طَور پر لوگوں کو اور کاہِنوں کو اور لاویوں کو دِیا۔ خِلقیاہ اور زکریاہ اور یحیئیل نے جو خُدا کے گھر کے ناظِم تھے کاہِنوں کو فَسح کی قُربانی کے لِئے دو ہزار چھ سَو بھیڑ بکری اور تِین سَو بَیل دِئے۔
9
اور کنعنیاؔہ نے بھی اور اُس کے بھائیوں سمعیاؔہ اور نتنیئیل نے اور حسبیاؔہ اور یعی اؔیل اور یُوزبد نے جو لاویوں کے سردار تھے لاویوں کو فَسح کی قُربانی کے لِئے پانچ ہزار بھیڑ بکری اور پانچ سَو بَیل دِئے۔
10
یُوں عِبادت کی تیّاری ہُوئی اور بادشاہ کے حُکم کے مُطابِق کاہِن اپنی اپنی جگہ پر اور لاوی اپنے اپنے فرِیق کے مُطابِق کھڑے ہُوئے۔
11
اُنہوں نے فَسح کو ذبح کِیا اور کاہِنوں نے اُن کے ہاتھ سے خُون لے کر چِھڑکا اور لاوی کھال کھینچتے گئے۔
12
پِھر اُنہوں نے سوختنی قُربانِیاں الگ کِیں تاکہ وہ لوگوں کے آبائی خاندانوں کی تقسِیم کے مُطابِق خُداوند کے حضُور چڑھانے کو اُن کو دیں جَیسا مُوسیٰ کی کِتاب میں لِکھا ہے اور بَیلوں سے بھی اُنہوں نے اَیسا ہی کِیا۔
13
اور اُنہوں نے دستُور کے مُوافِق فَسح کو آگ پر بُھونا اور پاک ہڈِّیوں کو دیگوں اور ہنڈوں اور کڑاہِیوں میں پکایا اور اُن کو جلد لوگوں کو پُہنچا دِیا۔
14
اِس کے بعد اُنہوں نے اپنے لِئے اور کاہِنوں کے لِئے تیّار کِیا کیونکہ کاہِن یعنی بنی ہارُون سوختنی قُربانیوں اور چربی کے چڑھانے میں رات تک مشغُول رہے۔ سو لاویوں نے اپنے لِئے اور کاہِنوں کے جو بنی ہارُون تھے تیّار کِیا۔
15
اور گانے والے جو بنی آسف تھے داؤُد اور آسف اور ہَیماؔن اور بادشاہ کے غَیب بِین یدُوؔتُون کے حُکم کے مُوافِق اپنی اپنی جگہ میں تھے اور ہر دروازہ پر دربان تھے اُن کو اپنا اپنا کام چھوڑنا نہ پڑا کیونکہ اُن کے بھائی لاویوں نے اُن کے لِئے تیّار کِیا۔
16
سو اُسی دِن یُوسیاؔہ بادشاہ کے حُکم کے مُوافِق فَسح ماننے اور خُداوند کے مذبح پر سوختنی قُربانِیاں چڑھانے کے لِئے خُداوند کی پُوری عِبادت کی تیّاری کی گئی۔
17
اور بنی اِسرائیل نے جو حاضِر تھے فَسح کو اُس وقت اور فطِیری روٹی کی عِید کو سات دِن تک منایا۔
18
اِس کی مانِند کوئی فَسح سموئیل نبی کے دِنوں سے اِسرائیل میں نہیں منایا گیا تھا اور نہ شاہانِ اِسرائیل میں سے کِسی نے اَیسی عِیدِ فَسح کی جَیسی یُوسیاؔہ اور کاہِنوں اور لاویوں اور سارے یہُوداؔہ اور اِسرائیل نے جو حاضِر تھے اور یروشلیِم کے باشِندوں نے کی۔
19
یہ فَسح یُوسیاؔہ کی سلطنت کے اٹھارھویں برس میں منایا گیا۔
20
اِس سب کے بعد جب یُوسیاؔہ ہَیکل کو تیّار کر چُکا تو شاہِ مِصرؔ نِکوؔہ نے کرکمِیس سے جو فراؔت کے کنارے ہے لڑنے کے لِئے چڑھائی کی اور یُوسیاؔہ اُس کے مُقابلہ کو نِکلا۔
21
لیکن اُس نے اُس کے پاس ایلچِیوں سے کہلا بھیجا کہ اَے یہُوداؔہ کے بادشاہ تُجھ سے میرا کیا کام؟ مَیں آج کے دِن تُجھ پر نہیں بلکہ اُس خاندان پر چڑھائی کر رہا ہُوں جِس سے میری جنگ ہے اور خُدا نے مُجھ کو جلدی کرنے کا حُکم دِیا ہے سو تُو خُدا سے جو میرے ساتھ ہے مَزاحِم نہ ہو۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ تُجھے ہلاک کر دے۔
22
لیکن یُوسیاؔہ نے اُس سے مُنہ نہ موڑا بلکہ اُس نے لڑنے کے لِئے اپنا بھیس بدلا اور نِکوہ کی بات جو خُدا کے مُنہ سے نِکلی تھی نہ مانی اور مجِدّو کی وادی میں لڑنے کو گیا۔
23
اور تِیر اندازوں نے یُوسیاؔہ بادشاہ کو تِیر مارا اور بادشاہ نے اپنے نَوکروں سے کہا کہ مُجھے لے چلو کیونکہ مَیں بُہت زخمی ہو گیا ہُوں۔
24
سو اُس کے نَوکروں نے اُسے اُس رتھ پر سے اُتار کر اُس کے دُوسرے رتھ پر چڑھایا اور اُسے یروشلیِم کو لے گئے اور وہ مَر گیا اور اپنے باپ دادا کی قبروں میں دفن ہُؤا اور سارے یہُوداؔہ اور یروشلیِم نے یُوسیاؔہ کے لِئے ماتم کِیا۔
25
اور یِرمیاؔہ نے یُوسیاؔہ پر نَوحہ کِیا اور گانے والے اور گانے والِیاں سب اپنے مرثِیوں میں آج کے دِن تک یُوسیاؔہ کا ذِکر کرتے ہیں۔ یہ اُنہوں نے اِسرائیل مَیں ایک دستُور بنا دِیا اور دیکھو وہ باتیں نَوحوں میں لِکھی ہیں۔
26
اور یُوسیاؔہ کے باقی کام اور جَیسا خُداوند کی شرِیعت میں لِکھا ہے اُس کے مُطابِق اُس کے نیک اعمال۔
27
اور اُس کے کام شرُوع سے آخِر تک اِسرائیل اور یہُوداؔہ کے بادشاہوں کی کِتاب میں قلم بند ہیں۔
← Chapter 34
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 36 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36