bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
2 Chronicles 26
2 Chronicles 26
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 25
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 27 →
1
تب یہُوداؔہ کے سب لوگوں نے عُزّیاہ کو جو سولہ برس کا تھا لے کر اُسے اُس کے باپ امصیاؔہ کی جگہ بادشاہ بنایا۔
2
اُس نے بادشاہ کے اپنے باپ دادا کے ساتھ سو جانے کے بعد ایلُوؔت کو تعمِیر کِیا اور اُسے پِھر یہُوداؔہ میں شامِل کر دِیا۔
3
عُزّیاہ سولہ برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس نے یروشلیِم میں باون برس سلطنت کی۔ اُس کی ماں کا نام یکُولِیاؔہ تھا جو یروشلیِم کی تھی۔
4
اُس نے وُہی جو خُداوند کی نظر میں درُست ہے ٹِھیک اُسی کے مُطابِق کِیا جو اُس کے باپ امصیاؔہ نے کِیا تھا۔
5
اور وہ زکرؔیاہ کے دِنوں میں جو خُدا کی رویتوں میں ماہِر تھا خُدا کا طالِب رہا اور جب تک وہ خُداوند کا طالِب رہا خُدا نے اُس کو کامیاب رکھّا۔
6
اور وہ نِکلا اور فِلستیوں سے لڑا اور جات کی دِیوار کو اور یبنہ کی دِیوار کو اور اشدُود کی دِیوار کوڈھا دِیا اور اشدُود کے مُلک میں اور فِلستیوں کے درمِیان شہر تعمِیر کِئے۔
7
اور خُدا نے فِلستیوں اور جُور بعل کے رہنے والے عربوں اور معُونیوں کے مُقابلہ میں اُس کی مدد کی۔
8
اور عمُّونی عُزّیاہ کو نذرانے دینے لگے اور اُس کا نام مِصرؔ کی سرحد تک پَھیل گیا کیونکہ وہ نِہایت زورآور ہو گیا تھا۔
9
اور عُزّیاہ نے یروشلیِم میں کونے کے پھاٹک اور وادی کے پھاٹک اور دِیوار کے موڑ پر بُرج بنوائے اور اُن کو مُحکم کِیا۔
10
اور اُس نے بیابان میں بُرج بنوائے اور بُہت سے حَوض کُھدوائے کیونکہ نشیب کی زمِین میں بھی اور مَیدان میں اُس کے بُہت چَوپائے تھے اور پہاڑوں اور زرخیز کھیتوں میں اُس کے کِسان اور تاکِستانوں کے مالی تھے کیونکہ کاشت کاری اُسے بُہت پسند تھی۔
11
اِس کے سِوا عُزّیاہ کے پاس جنگی مَردوں کا لشکر تھا جو یعیِئیل مُنشی اور معسیاؔہ ناظِم کے شُمار کے مُطابِق غول غول ہو کر بادشاہ کے ایک سردار حنانیاؔہ کے ماتحت لڑائی پر جاتا تھا۔
12
اور آبائی خاندانوں کے سرداروں یعنی زبردست سُورماؤں کا کُل شُمار دو ہزار چھ سَو تھا۔
13
اور اُن کے ماتحت تِین لاکھ ساڑھے سات ہزار کا زبردست لشکر تھا جو دُشمن کے مُقابلہ میں بادشاہ کی مدد کرنے کو بڑے زور سے لڑتا تھا۔
14
اور عُزّیاہ نے اُن کے لِئے یعنی سارے لشکر کے لِئے ڈھالیں اور برچھے اور خود اور بکتر اور کمانیں اور فلاخن کے لِئے پتّھر تیّار کِئے۔
15
اور اُس نے یروشلیِم میں ہُنرمند لوگوں کی اِیجاد کی ہُوئی کلیں بنوائِیں تاکہ وہ تِیر چلانے اور بڑے بڑے پتّھر پھینکنے کے لِئے بُرجوں اور فصِیلوں پر ہوں۔ سو اُس کا نام دُور تک پَھیل گیا کیونکہ اُس کی مدد اَیسی عجِیب طرح سے ہُوئی کہ وہ زورآور ہو گیا۔
16
لیکن جب وہ زورآور ہو گیا تو اُس کا دِل اِس قدر پُھول گیا کہ وہ خراب ہو گیا اور خُداوند اپنے خُدا کی نافرمانی کرنے لگا چُنانچہ وہ خُداوند کی ہَیکل میں گیا تاکہ بخُور کی قُربان گاہ پر بخُور جلائے۔
17
تب عزریاؔہ کاہِن اُس کے پِیچھے پِیچھے گیا اور اُس کے ساتھ خُداوند کے اسّی کاہِن اَور تھے جو بہادُر آدمی تھے۔
18
اور اُنہوں نے عُزّیاہ بادشاہ کا سامنا کِیا اور اُس سے کہنے لگے اَے عُزّیاہ خُداوند کے لِئے بخُور جلانا تیرا کام نہیں بلکہ کاہِنوں یعنی ہارُونؔ کے بیٹوں کا کام ہے جو بخُور جلانے کے لِئے مُقدّس کِئے گئے ہیں۔ سو مَقدِس سے باہر جا کیونکہ تُو نے خطا کی ہے اور خُداوند خُدا کی طرف سے یہ تیری عِزّت کا باعِث نہ ہو گا۔
19
تب عُزّیاہ غُصّہ ہُؤا اور خُوشبُو جلانے کو بخُور دان اپنے ہاتھ میں لِئے ہُوئے تھا اور جب وہ کاہِنوں پر جُھنجھلا رہا تھا تو کاہِنوں کے سامنے ہی خُداوند کے گھر کے اندر بخُور کی قُربان گاہ کے پاس اُس کی پیشانی پر کوڑھ پُھوٹ نِکلا۔
20
اور سردار کاہِن عزریاؔہ اور سب کاہِنوں نے اُس پر نظر کی اور کیا دیکھا کہ اُس کی پیشانی پر کوڑھ نِکلا ہے۔ سو اُنہوں نے اُسے جلد وہاں سے نِکالا بلکہ اُس نے خُود بھی باہر جانے میں جلدی کی کیونکہ خُداوند کی مار اُس پر پڑی تھی۔
21
چُنانچہ عُزّیاہ بادشاہ اپنے مرنے کے دِن تک کوڑھی رہا اور کوڑھی ہونے کی وجہ سے ایک الگ گھر میں رہتا تھا کیونکہ وہ خُداوند کے گھر سے کاٹ ڈالا گیا تھا اور اُس کا بیٹا یُوتام بادشاہ کے گھر کا مُختار تھا اور مُلک کے لوگوں کا اِنصاف کرتا تھا۔
22
اور عُزّیاہ کے باقی کام شرُوع سے آخِر تک آمُوص کے بیٹے یسعیاہ نبی نے لِکھے۔
23
سو عُزّیاہ اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے قبرِستان کے مَیدان میں جو بادشاہوں کا تھا اُس کے باپ دادا کے ساتھ اُسے دفن کِیا کیونکہ وہ کہنے لگے کہ وہ کوڑھی ہے اور اُس کا بیٹا یُوتام اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔
← Chapter 25
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 27 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36