bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
2 Chronicles 4
2 Chronicles 4
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 3
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 5 →
1
اور اُس نے پِیتل کا ایک مذبح بنایا۔ اُس کی لمبائی بِیس ہاتھ اور چَوڑائی بِیس ہاتھ اور اُونچائی دس ہاتھ تھی۔
2
اور اُس نے ایک ڈھالا ہُؤا بڑا حَوض بنایا جو ایک کنارہ سے دُوسرے کنارہ تک دس ہاتھ تھا۔ وہ گول تھا اور اُس کی اُونچائی پانچ ہاتھ تھی اور اُس کا گھیر تِیس ہاتھ کے ناپ کا تھا۔
3
اور اُس کے نِیچے بَیلوں کی صُورتیں اُس کے گِرداگِرد دس دس ہاتھ تک تِھیں اور اُس بڑے حَوض کو چاروں طرف سے گھیرے ہُوئے تِھیں۔ یہ بَیل دو قطاروں میں تھے اور اُسی کے ساتھ ڈھالے گئے تھے۔
4
اور وہ بارہ بَیلوں پر دھرا ہُؤا تھا۔ تِین کا رُخ شِمال کی طرف اور تِین کا رُخ مغرِب کی طرف اور تِین کا رُخ جنُوب کی طرف اور تِین کا رُخ مشرِق کی طرف تھا اور وہ بڑا حَوض اُن کے اُوپر تھا اور اُن سب کے پِچھلے اعضا اندر کے رُخ تھے۔
5
اُس کی موٹائی چار اُنگل کی تھی اور اُس کا کنارہ پِیالے کے کنارے کی طرح اور سوسن کے پُھول سے مُشابِہ تھا۔ اُس میں تِین ہزار بت کی سمائی تھی۔
6
اور اُس نے دس حَوض بھی بنائے اور پانچ دہنی اور پانچ بائِیں طرف رکھّے تاکہ اُن میں سوختنی قُربانی کی چِیزیں دھوئی جائیں۔ اُن میں وہ اُن ہی چِیزوں کو دھوتے تھے پر وہ بڑا حَوض کاہِنوں کے نہانے کے لِئے تھا۔
7
اور اُس نے سونے کے دس شمعدان اُس حُکم کے مُوافِق بنائے جو اُن کے بارے میں مِلا تھا۔ اُس نے اُن کو ہَیکل میں پانچ دہنی اور پانچ بائِیں طرف رکھّا۔
8
اور اُس نے دس میزیں بھی بنائِیں اور اُن کو ہَیکل میں پانچ دہنی اور پانچ بائِیں طرف رکھّا اور اُس نے سونے کے سَو کٹورے بنائے۔
9
اور اُس نے کاہِنوں کا صحن اور بڑا صحن اور اُس صحن کے دروازوں کو بنایا اور اُن کے کِواڑوں کو پِیتل سے منڈھا۔
10
اور اُس نے اُس بڑے حَوض کو مشرِق کی طرف دہنے ہاتھ جنُوبی رُخ پر رکھّا۔
11
اور حُوراؔم نے برتن اور بیلچے اور کٹورے بنائے۔ سو حُوراؔم نے اُس کام کو جِسے وہ سُلیماؔن بادشاہ کے لِئے خُدا کے گھر میں کر رہا تھا تمام کِیا۔
12
یعنی دونوں سُتُون اور کُرے اور دونوں تاج جو اُن دونوں سُتُونوں پر تھے اور سُتُونوں کی چوٹی پر کے تاجوں کے دونوں کُروں کو ڈھانکنے کی دونوں جالِیاں۔
13
اور دونوں جالِیوں کے لِئے چار سَو انار یعنی ہر جالی کے لِئے اناروں کی دو دو قطاریں تاکہ سُتُونوں پر کے تاجوں کے دونوں کُرے ڈھک جائیں۔
14
اور اُس نے کُرسِیاں بھی بنائِیں اور اُن کُرسیوں پر حَوض لگائے۔
15
اور ایک بڑا حَوض اور اُس کے نِیچے بارہ بَیل۔
16
اور دیگیں۔ بیلچے اور کانٹے اور اُس کے سب ظرُوف اُس کے باپ حُوراؔم نے سُلیماؔن بادشاہ کے لِئے خُداوند کے گھر کے لِئے جھلکتے ہُوئے پِیتل کے بنائے۔
17
اور بادشاہ نے اُن سب کو یَردؔن کے مَیدان میں سُکّات اور صرِیدا کے درمِیان کی چِکنی مِٹّی میں ڈھالا۔
18
اور سُلیماؔن نے یہ سب ظرُوف اِس کثرت سے بنائے کہ اُس پِیتل کا وزن معلُوم نہ ہو سکا۔
19
اور سُلیماؔن نے اُن سب ظرُوف کو جو خُدا کے گھر میں تھے بنایا یعنی سونے کی قُربان گاہ اور وہ میزیں بھی جِن پر نذر کی روٹِیاں رکھّی جاتی تِھیں۔
20
اور خالِص سونے کے شمعدان مع چراغوں کے تاکہ وہ دستُور کے مُوافِق اِلہام گاہ کے آگے روشن رہیں۔
21
اور سونے بلکہ کُندن کے پُھول اور چراغ اور چِمٹے۔
22
اور گُلگِیر اور کٹورے اور چمچے اور بخُور دان خالِص سونے کے اور مسکن کا مدخل یعنی اُس کے اندرُونی دروازے پاکترِین مکان کے لِئے اور گھر یعنی ہَیکل کے دروازے سونے کے تھے۔
← Chapter 3
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 5 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36