bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
2 Chronicles 3
2 Chronicles 3
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 2
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 4 →
1
اور سُلیماؔن یروشلیِم میں کوہِ موریاؔہ پر جہاں اُس کے باپ داؤُد نے رویت دیکھی اُسی جگہ جِسیداؤُد نے تیّاری کر کے مُقرّر کِیا یعنی اُرنان یبُوسی کے کھلِیہان میں خُداوند کا گھر بنانے لگا۔
2
اور اُس نے اپنی سلطنت کے چَوتھے برس کے دُوسرے مہِینے کی دُوسری تارِیخ کو بنانا شرُوع کِیا۔
3
اور جو بُنیاد سُلیماؔن نے خُدا کے گھر کی تعمِیر کے لِئے ڈالی وہ یہ ہے۔ اُس کا طُول ہاتھوں کے حِساب سے پہلے ناپ کے مُوافِق ساٹھ ہاتھ اور عرض بِیس ہاتھ تھا۔
4
اور گھر کے سامنے کے اُسارے کی لمبائی گھر کی چَوڑائی کے مُطابِق بِیس ہاتھ اور اُونچائی ایک سَو بِیس ہاتھ تھی اور اُس نے اُسے اندر سے خالِص سونے سے منڈھا۔
5
اور اُس نے بڑے گھر کی چھت صنوبر کے تختوں سے پٹوائی جِن پر چوکھا سونا منڈھا تھا اور اُس کے اُوپر کھجُور کے درخت اور زنجِیریں بنائِیں۔
6
اور خُوب صُورتی کے لِئے اُس نے اُس گھر کو بیش قِیمت جواہِر سے آراستہ کِیا اور سونا پرواؔئِم کا سونا تھا۔
7
اور اُس نے گھر کو یعنی اُس کے شہتِیروں۔ چَوکھٹوں۔ دِیواروں اور کِواڑوں کو سونے سے منڈھا اور دِیواروں پر کرُوبیوں کی صُورت کندہ کی۔
8
اور اُس نے پاکترِین مکان بنایا جِس کی لمبائی گھر کی چَوڑائی کے مُطابِق بِیس ہاتھ اور اُس کی چَوڑائی بِیس ہاتھ تھی اور اُس نے اُسے چھ سَو قِنطار چوکھے سونے سے منڈھا۔
9
اور کِیلوں کا وزن پچاس مِثقال سونے کا تھا اور اُس نے اُوپر کی کوٹھرِیاں بھی سونے سے منڈھِیں۔
10
اور اُس نے پاکترِین مکان میں دو کرُّوبیوں کو تراش کر بنایا اور اُنہوں نے اُن کو سونے سے منڈھا۔
11
اور کرُّوبیوں کے بازُو بِیس ہاتھ لمبے تھے۔ ایک کرُّوبی کا ایک بازُو پانچ ہاتھ کا گھر کی دِیوار تک پُہنچا ہُؤا اور دُوسرا بازُو بھی پانچ ہاتھ کا دُوسرے کرُّوبی کے بازُو تک پُہنچا ہُؤا تھا۔
12
اور دُوسرے کرُّوبی کا ایک بازُو پانچ ہاتھ کا گھر کی دِیوار تک پُہنچا ہُؤا اور دُوسرا بازُو بھی پانچ ہاتھ کا دُوسرے کرُّوبی کے بازُو سے مِلا ہُؤا تھا۔
13
اِن کرُّوبیوں کے پر بِیس ہاتھ تک پَھیلے ہُوئے تھے اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑے تھے اور اُن کے مُنہ اُس گھر کی طرف تھے۔
14
اور اُس نے پردہ آسمانی اور ارغوانی اور قِرمزی کپڑے اور مہِین کتان سے بنایا اور اُس پر کرُّوبیوں کو کڑھوایا۔
15
اور اُس نے گھر کے سامنے پَینتِیس پَینتِیس ہاتھ اُونچے دو سُتُون بنائے اور ہر ایک کے سِرے پر پانچ ہاتھ کا تاج تھا۔
16
اور اُس نے اِلہام گاہ میں زنجِیریں بنا کر سُتُونوں کے سِروں پر لگائِیں اور ایک سَو انار بنا کر زنجِیروں میں لگا دِئے۔
17
اور اُس نے ہَیکل کے آگے اُن سُتُونوں کو ایک کو دہنی اور دُوسرے کو بائِیں طرف کھڑا کِیا اور جو دہنے تھا اُس کا نام یاکِین اور جو بائِیں تھا اُس کا نام بوعز رکھّا۔
← Chapter 2
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 4 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36