bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
2 Chronicles 17
2 Chronicles 17
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 16
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 18 →
1
اور اُس کا بیٹا یہُوسفط اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا اور اُس نے اِسرائیل کے مُقابِل اپنے آپ کو قوی کِیا۔
2
اور اُس نے یہُوداؔہ کے سب فصِیل دار شہروں میں فَوجیں رکھّیں اور یہُوداؔہ کے مُلک میں اور اِفرائِیم کے اُن شہروں میں جِن کو اُس کے باپ آسا نے لے لِیا تھا چَوکِیاں بِٹھائِیں۔
3
اور خُداوند یہُوسفط کے ساتھ تھا کیونکہ اُس کی روِش اُس کے باپ داؤُد کے پہلے طرِیقوں پر تھی اور وہ بعلِیم کا طالِب نہ ہُؤا۔
4
بلکہ اپنے باپ دادا کے خُدا کا طالِب ہُؤا اور اُس کے حُکموں پر چلتا رہا اور اِسرائیل کے سے کام نہ کِئے۔
5
اِس لِئے خُداوند نے اُس کے ہاتھ میں سلطنت کو مُستحکم کِیا اور سارا یہُوداؔہ یہُوسفط کے پاس ہدئے لایا اور اُس کی دَولت اور عِزّت بُہت فراوان ہُوئی۔
6
اور اُس کا دِل خُداوند کی راہوں میں بُہت مسرُور تھا اور اُس نے اُونچے مقاموں اور یسِیرتوں کو یہُوداؔہ میں سے دُور کر دِیا۔
7
اور اپنی سلطنت کے تِیسرے برس اُس نے بِن خیل اور عبدؔیاہ اور زکرؔیاہ اور نتنئیل اور مِیکاؔیاہ کو جو اُس کے اُمرا تھے یہُوداؔہ کے شہروں میں تعلِیم دینے کو بھیجا۔
8
اور اُن کے ساتھ یہ لاوی تھے یعنی سمعیاؔہ اور نتنیاؔہ اور زبدیاؔہ اور عساؔہیل اور سمِیرا موت اور یہُوؔنتن اور ادُوؔنیاہ اور طُوبیاؔہ اور طُوؔب ادُونیاہ لاویوں میں سے اور اِن کے ساتھ الِیسمع اور یہُوراؔم کاہِنوں میں سے تھے۔
9
سو اُنہوں نے خُداوند کی شرِیعت کی کِتاب ساتھ رکھ کر یہُوداؔہ کو تعلِیم دی اور وہ یہُوداؔہ کے سب شہروں میں گئے اور لوگوں کو تعلِیم دی۔
10
اور خُداوند کا خَوف یہُوداؔہ کے گِرداگِرد کے مُمالِک کی سب سلطنتوں پر چھا گیا یہاں تک کہ اُنہوں نے یہُوسفط سے کبھی جنگ نہ کی۔
11
اور بعض فِلستی یہُوسفط کے پاس ہدئے اور خِراج میں چاندی لائے اور عرب کے لوگ بھی اُس کے پاس ریوڑ لائے یعنی سات ہزار سات سَو مینڈھے اور سات ہزار سات سَو بکرے۔
12
اور یہُوسفط بُہت ہی بڑھا اور اُس نے یہُوداؔہ میں قلعے اور ذخِیرہ کے شہر بنائے۔
13
اور یہُوداؔہ کے شہروں میں اُس کے بُہت سے کاروبار اور یروشلیِم میں اُس کے جنگی مَرد یعنی زبردست سُورما تھے۔
14
اور اُن کا شُمار اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُوافِق یہ تھا۔ یہُوداؔہ میں سے ہزاروں کے سردار یہ تھے۔ سردار عدنہ اور اُس کے ساتھ تِین لاکھ زبردست سُورما۔
15
اور اُس سے دُوسرے درجہ پر سردار یہُوحناؔن اور اُس کے ساتھ دو لاکھ اسّی ہزار۔
16
اور اُس سے نِیچے عمسیاؔہ بِن زِکرؔی تھا جِس نے اپنے کو بخُوشی خُداوند کے لِئے پیش کِیا تھا اور اُس کے ساتھ دو لاکھ زبردست سُورما تھے۔
17
اور بِنیمِین میں سے الِیدؔع ایک زبردست سُورما تھا اور اُس کے ساتھ کمان اور سِپر سے مُسلّح دو لاکھ تھے۔
18
اور اُس سے نِیچے یہُوزؔبد تھا اور اُس کے ساتھ ایک لاکھ اسّی ہزار تھے جو جنگ کے لِئے تیّار رہتے تھے۔
19
یہ بادشاہ کے خِدمت گُذار تھے اور اُن سے الگ تھے جِن کو بادشاہ نے تمام یہُوداؔہ کے فصِیل دار شہروں میں رکھّا تھا۔
← Chapter 16
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 18 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36