bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Ezekiel 24
Ezekiel 24
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 23
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 25 →
1
پِھر نویں برس کے دسویں مہِینے کی دسوِیں تارِیخ کو خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا
2
کہ اَے آدمؔ زاد آج کے دِن ہاں اِسی دِن کا نام لِکھ رکھ۔ شاہِ بابل نے عَین اِسی دِن یروشلیِم پر خرُوج کِیا۔
3
اور اِس باغی خاندان کے لِئے ایک تمثِیل بیان کر اور اِن سے کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ ایک دیگ چڑھا دے ہاں اُسے چڑھا اور اُس میں پانی بھر دے۔
4
ٹُکڑے اُس میں اِکٹّھے کر۔ ہر ایک اچّھا ٹُکڑا یعنی ران اور شانہ اور اچھّی اچھّی ہڈِّیاں اُس میں بھر دے۔
5
اور گلّہ میں سے چُن چُن کر لے اور اُس کے نِیچے لکڑیوں کا ڈھیر لگا دے اور خُوب جوش دے تاکہ اُس کی ہڈِّیاں اُس میں خُوب اُبل جائیں۔
6
اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اُس خُونی شہر پر افسوس اور اُس دیگ پر جِس میں زنگ لگا ہے اور اُس کا زنگ اُس پر سے اُتارا نہیں گیا! ایک ایک ٹُکڑا کر کے اُس میں سے نِکال اور اُس پر قُرعہ نہ پڑے۔
7
کیونکہ اُس کا خُون اُس کے درمِیان ہے۔ اُس نے اُسے صاف چٹان پر رکھّا۔ زمِین پر نہیں گِرایا تاکہ خاک میں چِھپ جائے۔
8
اِس لِئے کہ غضب نازِل ہو اور اِنتِقام لِیا جائے مَیں نے اُس کا خُون صاف چٹان پر رکھّا تاکہ وہ چِھپ نہ جائے۔
9
اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ خُونی شہر پر افسوس! مَیں بھی بڑا ڈھیر لگاؤُں گا۔
10
لکڑِیاں خُوب جھونک۔ آگ سُلگا۔ گوشت کو خُوب اُبال اور شوربا گاڑھا کر اور ہڈِّیاں بھی جلا دے۔
11
تب اُسے خالی کر کے اَنگاروں پر رکھ تاکہ اُس کا پِیتل گرم ہو اور جل جائے اور اُس میں کی ناپاکی گل جائے اور اُس کا زنگ دُور ہو۔
12
وہ سخت مِحنت سے ہار گئی لیکن اُس کا بڑا زنگ اُس سے دُور نہیں ہُؤا۔ آگ سے بھی اُس کا زنگ دُور نہیں ہوتا۔
13
تیری ناپاکی میں خباثت ہے کیونکہ مَیں تُجھے پاک کِیا چاہتا ہُوں پر تُو پاک ہونا نہیں چاہتی۔ تُو اپنی ناپاکی سے پِھر پاک نہ ہو گی جب تک مَیں اپنا قہر تُجھ پر پُورا نہ کر چکُوں۔
14
مَیں خُداوند نے یہ فرمایا ہے۔ یُوں ہی ہو گا اور مَیں کر دِکھاؤُں گا۔ نہ دست بردار ہُوں گا نہ رحم کرُوں گا نہ باز آؤُں گا۔ تیری روِش اور تیرے کاموں کے مُطابِق وہ تیری عدالت کریں گے خُداوند خُدا فرماتا ہے۔
15
پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا
16
کہ اَے آدمؔ زاد دیکھ مَیں تیری منظُورِ نظر کو ایک ہی ضرب میں تُجھ سے جُدا کرُوں گا لیکن تُو نہ ماتم کرنا نہ رونا اور نہ آنسُو بہانا۔
17
چُپکے چُپکے آہیں بھرنا۔ مُردہ پر نَوحہ نہ کرنا۔ سر پر اپنی پگڑی باندھنا اور پاؤں میں جُوتی پہننا اور اپنے ہونٹوں کو نہ ڈھانپنا اور لوگوں کی روٹی نہ کھانا۔
18
سو مَیں نے صُبح کو لوگوں سے کلام کِیا اور شام کو میری بِیوی مَر گئی اور صُبح کو مَیں نے وُہی کِیا جِس کا مُجھے حُکم مِلا تھا۔
19
پس لوگوں نے مُجھ سے پُوچھا کیا تُو ہمیں نہ بتائے گا کہ جو تُو کرتا ہے اُس کو ہم سے کیا نِسبت ہے؟
20
سو مَیں نے اُن سے کہا کہ خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا
21
کہ اِسرائیل کے گھرانے سے کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں اپنے مَقدِس کو جو تُمہارے زور کا فخر اور تُمہارا منظُورِ نظر ہے جِس کے لِئے تُمہارے دِل ترستے ہیں ناپاک کرُوں گا اور تُمہارے بیٹے اور تُمہاری بیٹِیاں جِن کو تُم پِیچھے چھوڑ آئے ہو تلوار سے مارے جائیں گے۔
22
اور تُم اَیسا ہی کرو گے جَیسا مَیں نے کِیا۔ تُم اپنے ہونٹوں کو نہ ڈھانپو گے اور لوگوں کی روٹی نہ کھاؤ گے۔
23
اور تُمہاری پگڑیاں تُمہارے سروں پر اور تُمہاری جُوتِیاں تُمہارے پاؤں میں ہوں گی اور تُم نَوحہ اور زاری نہ کرو گے پر اپنی شرارت کے سبب سے گُھلو گے اور ایک دُوسرے کو دیکھ دیکھ کر ٹھنڈی سانس بھرو گے۔
24
چُنانچہ حِزقی ایل تُمہارے لِئے نِشان ہے۔ سب کُچھ جو اُس نے کِیا تُم بھی کرو گے اور جب یہ وقُوع میں آئے گا تو تُم جانو گے کہ خُداوند خُدا مَیں ہُوں۔
25
اور تُو اَے آدمؔ زاد دیکھ کہ جِس دِن مَیں اُن سے اُن کا زور اور اُن کی شان و شَوکت اور اُن کے منظُورِ نظر کو اور اُن کے مرغُوبِ خاطِر اُن کے بیٹے اور اُن کی بیٹِیاں لے لُوں گا۔
26
اُس دِن وہ جو بھاگ نِکلے تیرے پاس آئے گا کہ تیرے کان میں کہے۔
27
اُس دِن تیرا مُنہ اُس کے سامنے جو بچ نِکلا ہے کُھل جائے گا اور تُو بولے گا اور پِھر گُونگا نہ رہے گا۔ سو تُو اُن کے لِئے ایک نِشان ہو گا اور وہ جانیں گے کہ خُداوند مَیں ہُوں۔
← Chapter 23
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 25 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48