bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Ezekiel 31
Ezekiel 31
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 30
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 32 →
1
پِھر گیارھویں برس کے تِیسرے مہِینے کی پہلی تارِیخ کو خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا
2
کہ اَے آدمؔ زاد شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ اور اُس کے لوگوں سے کہہ تُم اپنی بزُرگی میں کِس کی مانِند ہو؟
3
دیکھ اسُور لُبناؔن کا بُلند دیودار تھا جِس کی ڈالِیاں خُوب صُورت تِھیں اور پتِّیوں کی کثرت سے وہ خُوب سایہ دار تھا اور اُس کا قد بُلند تھا اور اُس کی چوٹی گھنی شاخوں کے درمِیان تھی۔
4
پانی نے اُس کی پرورِش کی۔ گہراؤ نے اُسے بڑھایا۔ اُس کی نہریں چاروں طرف جاری تِھیں اور اُس نے اپنی نالِیوں کو مَیدان کے سب درختوں تک پُہنچایا۔
5
اِس لِئے پانی کی کثرت سے اُس کا قد مَیدان کے سب درختوں سے بُلند ہُؤا اور جب وہ لہلہانے لگا تو اُس کی شاخیں فراوان اور اُس کی ڈالِیاں دراز ہُوئِیں۔
6
ہوا کے سب پرِندے اُس کی شاخوں پر اپنے گھونسلے بناتے تھے اور اُس کی ڈالِیوں کے نِیچے سب دشتی حَیوان بچّے دیتے تھے اور سب بڑی بڑی قَومیں اُس کے سایہ میں بستی تِھیں۔
7
یُوں وہ اپنی بزُرگی میں اپنی ڈالِیوں کی درازی کے سبب سے خُوش نُما تھا کیونکہ اُس کی جڑوں کے پاس پانی کی کثرت تھی۔
8
خُدا کے باغ کے دیودار اُسے چِھپا نہ سکے۔ سرو اُس کی شاخوں اور چنار اُس کی ڈالِیوں کے برابر نہ تھے اور خُدا کے باغ کا کوئی درخت خُوب صُورتی میں اُس کی مانِند نہ تھا۔
9
مَیں نے اُس کی ڈالِیوں کی فراوانی سے اُسے حُسن بخشا یہاں تک کہ عدن کے سب درختوں کو جو خُدا کے باغ میں تھے اُس پر رشک آتا تھا۔
10
اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ چُونکہ اُس نے آپ کو بُلند اور اپنی چوٹی کو گھنی شاخوں کے درمِیان اُونچا کِیا اور اُس کے دِل میں اُس کی بُلندی پر غرُور سمایا۔
11
اِس لِئے مَیں اُس کو قَوموں میں سے ایک زبردست کے حوالہ کر دُوں گا۔ یقِیناً وہ اُس کا فَیصلہ کرے گا۔ مَیں نے اُسے اُس کی شرارت کے سبب سے نِکال دِیا۔
12
اور اجنبی لوگ جو قَوموں میں سے ہَیبت ناک ہیں اُسے کاٹ ڈالیں گے اور پھینک دیں گے۔ پہاڑوں اور سب وادِیوں پر اُس کی شاخیں گِر پڑیں گی اور زمِین کی سب نہروں کے آس پاس اُس کی ڈالِیاں توڑی جائیں گی اور رُویِ زمِین کے سب لوگ اُس کے سایہ سے نِکل جائیں گے اور اُسے چھوڑ دیں گے۔
13
ہَوا کے سب پرِندے اُس کے ٹُوٹے تنہ میں بسیں گے اور تمام دشتی جانور اُس کی شاخوں پر ہوں گے۔
14
تاکہ لبِ آب کے سب درختوں میں سے کوئی اپنی بُلندی پر مغرُور نہ ہو اور اپنی چوٹی گھنی شاخوں کے درمِیان اُونچی نہ کرے اور اُن میں سے بڑے بڑے اور پانی جذب کرنے والے سِیدھے کھڑے نہ ہوں کیونکہ وہ سب کے سب مَوت کے حوالہ کِئے جائیں گے یعنی زمِین کے اسفل میں بنی آدمؔ کے درمِیان جو پاتال میں اُترتے ہیں۔
15
خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جِس روز وہ پاتال میں اُترے مَیں ماتم کراؤُں گا۔ مَیں اُس کے سبب سے گہراؤ کو چِھپا دُوں گا اور اُس کی نہروں کو روک دُوں گا اور بڑے سَیلاب تھم جائیں گے ہاں مَیں لُبناؔن کو اُس کے لِئے سِیاہ پوش کراؤُں گا اور اُس کے لِئے مَیدان کے سب درخت غشی میں آئیں گے۔
16
جِس وقت مَیں اُسے اُن سب کے ساتھ جو گڑھے میں گِرتے ہیں پاتال میں ڈالُوں گا تو اُس کے گِرنے کے شور سے تمام اقوام لرزان ہوں گی اور عدؔن کے سب درخت۔ لُبناؔن کے چِیدہ اور نفِیس۔ وہ سب جو پانی جذب کرتے ہیں زمِین کے اسفل میں تسلّی پائیں گے۔
17
وہ بھی اُس کے ساتھ اُن تک جو تلوار سے مارے گئے پاتال میں اُتر جائیں گے اور وہ بھی جو اُس کے بازُو تھے اور قَوموں کے درمِیان اُس کے سایہ میں بستے تھے وہِیں ہوں گے۔
18
تُو شان و شَوکت میں عدؔن کے درختوں میں سے کِس کی مانِند ہے؟ لیکن تُو عدؔن کے درختوں کے ساتھ زمِین کے اسفل میں ڈالا جائے گا۔ تُو اُن کے ساتھ جو تلوار سے قتل ہُوئے نامختُونوں کے درمِیان پڑا رہے گا۔ یِہی فرِعونؔ اور اُس کے سب لوگ ہیں خُداوند خُدا فرماتا ہے۔
← Chapter 30
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 32 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48