bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Ezekiel 27
Ezekiel 27
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 28 →
1
پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا
2
کہ اَے آدمؔ زاد تُو صُور پر نَوحہ شرُوع کر۔
3
اور صُور سے کہہ تُجھے جِس نے سمُندر کے مدخل میں جگہ پائی اور بُہت سے بحری مُمالِک کے لوگوں کے لِئے تِجارت گاہ ہے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اَے صُور تُو کہتا ہے میرا حُسن کامِل ہے۔
4
تیری سرحدّیں سمُندر کے درمِیان ہیں۔ تیرے مِعماروں نے تیری خُوش نُمائی کو کامِل کِیا ہے۔
5
اُنہوں نے سنِیر کے سرووں سے تیرے جہازوں کے تختے بنائے اور لُبناؔن سے دیودار کاٹ کر تیرے لِئے مستُول بنائے۔
6
بسن کے بلُوط سے ڈانڈ بنائے اور تیرے تختے جزائرِ کتِّیِم کے صنوبر سے ہاتھی دانت جڑ کر تیّار کِئے گئے۔
7
تیرا بادبان مِصری مُنقّش کتان کا تھا تاکہ تیرے لِئے جھنڈے کا کام دے۔ تیرا شامیانہ جزائرِ الِیسہ کے کبُودی و ارغوانی رنگ کا تھا۔
8
صَیدا اور اروَد کے رہنے والے تیرے ملاّح تھے اور اَے صُور تیرے دانِش مند تُجھ میں تیرے ناخُدا تھے۔
9
جبل کے بزُرگ اور دانِش مند تُجھ میں تھے کہ رخنہ بندی کریں۔ سمُندر کے سب جہاز اور اُن کے ملاّح تُجھ میں حاضِر تھے کہ تیرے لِئے تِجارت کا کام کریں۔
10
فارؔس اور لُود اور فُوط کے لوگ تیرے لشکر کے جنگی بہادُر تھے۔ وہ تُجھ میں سِپر اور خود کو لٹکاتے اور تُجھے رَونق بخشتے تھے۔
11
اروَد کے مَرد تیری ہی فَوج کے ساتھ چاروں طرف تیری شہر پناہ پر مَوجُود تھے اور بہادُر تیرے بُرجوں پر حاضِر تھے۔ اُنہوں نے اپنی سِپریں چاروں طرف تیری دِیواروں پر لٹکائِیں اور تیرے جمال کو کامِل کِیا۔
12
ترسِیس نے ہر طرح کے مال کی کثرت کے سبب سے تیرے ساتھ تِجارت کی۔ وہ چاندی اور لوہا اور رانگا اور سِیسا لا کر تیرے بازاروں میں سَوداگری کرتے تھے۔
13
یاواؔن تُوبل اور مسک تیرے تاجِر تھے۔ وہ تیرے بازاروں میں غُلاموں اور پِیتل کے برتنوں کی سَوداگری کرتے تھے۔
14
اہلِ تُجرؔمہ نے تیرے بازاروں میں گھوڑوں۔ جنگی گھوڑوں اور خچّروں کی تِجارت کی۔
15
اہلِ دواؔن تیرے تاجِر تھے۔ بُہت سے بحری مُمالِک تِجارت کے لِئے تیرے اِختیار میں تھے۔ وہ ہاتھی دانت اور آبنُوس مُبادلہ کے لِئے تیرے پاس لاتے تھے۔
16
ارامی تیری دست کاری کی کثرت کے سبب سے تیرے ساتھ تِجارت کرتے تھے۔ وہ گوہرِ شب چراغ اور ارغوانی رنگ اور چِکن دوزی اور کتان اور مُونگا اور لَعل لا کر تُجھ سے خرِید و فروخت کرتے تھے۔
17
یہُوداؔہ اور اِسرائیل کا مُلک تیرے تاجِر تھے۔ وہ مِنِّیت اور پنّگ کا گیہُوں اور شہد اور روغن اور بلسان لا کر تیرے ساتھ تِجارت کرتے تھے۔
18
اہلِ دمِشق تیری دست کاری کی کثرت کے سبب سے اور قِسم قِسم کے مال کی فراوانی کے باعِث حلبُوؔن کی مَے اور سفید اُون کی تِجارت تیرے یہاں کرتے تھے۔
19
وِدان اور یاوان اُوزال سے تج اور آب دار فُولاد اور اگر تیرے بازاروں میں لاتے تھے۔
20
ددان تیرا تاجِر تھا جو سواری کے چار جامے تیرے ہاتھ بیچتا تھا۔
21
عرب اور قِیدار کے سب امِیرتِجارت کی راہ سے تیرے ہاتھ میں تھے۔ وہ برّے اور مینڈھے اور بکرِیاں لا کر تیرے ساتھ تِجارت کرتے تھے۔
22
سبا اور رعماؔہ کے سَوداگر تیرے ساتھ سَوداگری کرتے تھے۔ وہ ہر قِسم کے نفِیس مصالِح اور ہر طرح کے قِیمتی پتّھر اور سونا تیرے بازاروں میں لا کر خرِید و فروخت کرتے تھے۔
23
حرّان اور کنّہ اور عدؔن اور سبا کے سَوداگر اور اسُور اور کِلمد کے باشِندے تیرے ساتھ سَوداگری کرتے تھے۔
24
یِہی تیرے سَوداگر تھے جو لاجوردی کپڑے اور کم خواب اور نفِیس پوشاکوں سے بھرے دیودار کے صندُوق ڈوری سے کَسے ہُوئے تیری تِجارت گاہ میں بیچنے کو لاتے تھے۔
25
ترسِیس کے جہاز تیری تِجارت کے کاروان تھے۔ تُو معمُور اور وسطِ بحر میں نِہایت شان و شَوکت رکھتا تھا۔
26
تیرے ملاّح تُجھے گہرے پانی میں لائے۔ مشرِقی ہَوا نے تُجھ کو وسطِ بحر میں توڑا ہے۔
27
تیرا مال و اسباب اور تیری اجناسِ تِجارت اور تیرے اہلِ جہاز و ناخُدا۔ تیرے رخنہ بندی کرنے والے اور تیرے کاروبار کے گُماشتے اور سب جنگی مَرد جو تُجھ میں ہیں اُس تمام جماعت کے ساتھ جو تُجھ میں ہے تیری تباہی کے دِن سمُندر کے وسط میں گِریں گے۔
28
تیرے ناخُداؤں کے چِلاّنے کے شور سے تمام نواحی تھرّا جائے گی۔
29
اور تمام ملاّح اور اہلِ جہاز اور سمُندر کے سب ناخُدا اپنے جہازوں پر سے اُتر آئیں گے۔ وہ خُشکی پر کھڑے ہوں گے۔
30
اور اپنی آواز بُلند کر کے تیرے سبب سے چِلاّئیں گے اور زار زار روئیں گے اور اپنے سروں پر خاک ڈالیں گے اور راکھ میں لوٹیں گے۔
31
وہ تیرے سبب سے سر مُنڈائیں گے اور ٹاٹ اوڑھیں گے۔ وہ تیرے لِئے دِل شِکستہ ہو کر روئیں گے اور جان گُداز نَوحہ کریں گے۔
32
اور نَوحہ کرتے ہُوئے تُجھ پر مرثِیہ خوانی کریں گے اور تُجھ پر یُوں روئیں گے کہ کَون صُور کی مانِند ہے جو سمُندر کے درمِیان میں تباہ ہُؤا؟
33
جب تیرا مالِ تِجارت سمُندر پر سے جاتا تھا تب تُجھ سے بُہت سی قَومیں مالا مال ہوتی تِھیں تُو اپنی دَولت اور اجناسِ تِجارت کی کثرت سے رُویِ زمِین کے بادشاہوں کو دَولت مند بناتا تھا۔
34
پر اب تُو سمُندر کی گہرائی میں پانی کے زور سے ٹُوٹ گیا ہے۔ تیری اجناسِ تِجارت اور تیرے اندر کی تمام جماعت گِر گئی۔
35
بحری مُمالِک کے سب رہنے والے تیری بابت حَیرت زدہ ہوں گے اور اُن کے بادشاہ نِہایت ترسان ہوں گے اور اُن کا چِہرہ زرد ہو جائے گا۔
36
قَوموں کے سَوداگر تیرا ذِکر سُن کر سُسکاریں گے۔ تُو جایِ عِبرت ہو گا اور باقی نہ رہے گا۔
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 28 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48