bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
/
Ezekiel 48
Ezekiel 48
Urdu URD (کِتابِ مُقادّس)
← Chapter 47
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
1
اور قبِیلوں کے نام یہ ہیں۔ اِنتہایِ شِمال پر حتلُون کے راستہ کے ساتھ ساتھ حمات کے مدخل سے ہوتے ہُوئے حصرعیناؔن تک جو دمِشق کی شِمالی سرحد پر حمات کے پاس ہے مشرِق سے مغرِب تک دان کے لِئے ایک حِصّہ۔
2
اور دان کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک آشر کے لِئے ایک حِصّہ۔
3
اور آشر کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک نفتالی کے لِئے ایک حِصّہ۔
4
اور نفتالی کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک منسّی کے لِئے ایک حِصّہ۔
5
اور منسّی کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک اِفراؔئِیم کے لِئے ایک حِصّہ۔
6
اور اِفراؔئِیم کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک رُوبِن کے لِئے ایک حِصّہ۔
7
اور رُوبِن کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک یہُوداؔہ کے لِئے ایک حِصّہ۔
8
اور یہُوداؔہ کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک ہدیہ کا حِصّہ ہو گا جو تُم وقف کرو گے۔ اُس کی چَوڑائی پچّیِس ہزار اور لمبائی باقی حِصّوں میں سے ایک کے برابر مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک اور مَقدِس اُس کے وسط میں ہو گا۔
9
ہدیہ کا حِصّہ جو تُم خُداوند کے لِئے وقف کرو گے پچِیّس ہزار لمبا اور دس ہزار چَوڑا ہو گا۔
10
اور یہ مُقدّس ہدیہ کا حِصّہ اُن کے لِئے ہاں کاہِنوں کے لِئے ہو گا۔ شِمال کی طرف پچِیّس ہزار اُس کی لمبائی ہو گی اور دس ہزار اُس کی چَوڑائی مغرِب کی طرف اور دس ہزار اُس کی چَوڑائی مشرِق کی طرف اور پچِیّس ہزار اُس کی لمبائی جنُوب کی طرف اور خُداوند کا مَقدِس اُس کے وسط میں ہو گا۔
11
یہ اُن کاہِنوں کے لِئے ہو گا جو صدُوؔق کے بیٹوں میں سے مُقدّس کِئے گئے ہیں۔ جِنہوں نے میری امانت داری کی اور گُمراہ نہ ہُوئے جب بنی اِسرائیل گُمراہ ہو گئے جَیسے بنی لاوی گُمراہ ہُوئے۔
12
اور زمِین کے ہدیہ میں سے بنی لاوی کے حِصّہ سے مُتّصِل۔ یہ اُن کے لِئے ہدیہ ہو گا جو نِہایت مُقدّس ٹھہرے گا۔
13
اور کاہِنوں کی سرحد کے مُقابِل بنی لاوی کے لِئے ایک حِصّہ ہو گا پچِیّس ہزار لمبا اور دس ہزار چَوڑا۔ اُس کی کُل لمبائی پچِیّس ہزار اور چَوڑائی دس ہزار ہو گی۔
14
اور وہ اُس میں سے نہ بیچیں اور نہ بدلیں اور نہ زمِین کا پہلا پَھل اپنے قبضہ سے نِکلنے دیں کیونکہ وہ خُداوند کے لِئے مُقدّس ہے۔
15
اور وہ پانچ ہزار کی چَوڑائی کا باقی حِصّہ اُس پچِیّس ہزار کے مُقابِل بستی اور اُس کی نواحی کے لِئے عام جگہ ہو گی اور شہر اُس کے وسط میں ہو گا۔
16
اور اُس کی پَیمایش یہ ہو گی شِمال کی طرف چار ہزار پانچ سَو اور جنُوب کی طرف چار ہزار پانچ سَو اور مشرِق کی طرف چار ہزار پانچ سَو اور مغرِب کی طرف چار ہزار پانچ سَو۔
17
اور شہر کی نواحی شِمال کی طرف دو سَو پچاس اور جنُوب کی طرف دو سَو پچاس اور مشرِق کی طرف دو سَو پچاس اور مغرِب کی طرف دو سَو پچاس۔
18
اور مُقدّس ہدیہ کے مُقابِل باقی لمبائی مشرِق کی طرف دس ہزار اور مغرِب کی طرف دس ہزار ہوگی اور وہ مُقدّس ہدیہ کے مُقابِل ہو گی اور اُس کا حاصِل اُن کی خُوراک کے لِئے ہو گا جو شہر میں کام کرتے ہیں۔
19
اور شہر میں کام کرنے والے اِسرائیل کے سب قبِیلوں میں سے اُس میں کاشت کاری کریں گے۔
20
ہدیہ کے تمام حِصّہ کی لمبائی پچّیِس ہزار اور چَوڑائی پچِیّس ہزار ہو گی۔ تُم مُقدّس ہدیہ کے حِصّہ کو مُربّع شکل میں شہر کی مِلکِیّت کے ساتھ وقف کرو گے۔
21
اور باقی جو مُقدّس ہدیہ کا حِصّہ اور شہر کی مِلکِیّت کی دونوں طرف جو ہدیہ کے حِصّہ کے پچِیّس ہزار کے مُقابِل مشرِق کی طرف اور پچِیّس ہزار کے مُقابِل مغرِب کی طرف فرمانروا کے حِصّوں کے مُقابِل ہے وہ فرمانروا کے لِئے ہو گا اور وہ مُقدّس ہدیہ کا حِصّہ ہو گا اور مُقدّس مسکن اُس کے وسط میں ہو گا۔
22
اور بنی لاوی کی مِلکِیّت سے اور شہر کی مِلکِیّت سے جو فرمانروا کی مِلکِیّت کے وسط میں ہے یہُوداؔہ کی سرحد اور بِنیمِین کی سرحد کے درمِیان فرمانروا کے لِئے ہو گی۔
23
اور باقی قبائِل کے لِئے یُوں ہو گا کہ مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک بِنیمِین کے لِئے ایک حِصّہ۔
24
اور بِنیمِین کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک شِمعُوؔن کے لِئے ایک حِصّہ۔
25
اور شِمعُوؔن کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک اِشکار کے لِئے ایک حِصّہ۔
26
اور اِشکار کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک زبُولُون کے لِئے ایک حِصّہ۔
27
اور زبُولُون کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک جد کے لِئے ایک حِصّہ۔
28
اور جد کی سرحد سے مُتّصِل جنُوب کی طرف جنُوبی کِنارے کی سرحد تمر سے لے کر مریبوت قاؔدِس کے پانی سے نہرِ مِصرؔ سے ہو کر بڑے سمُندر تک ہو گی۔
29
یہ وہ سرزمِین ہے جِس کو تُم مِیراث کے لِئے قُرعہ ڈال کر قبائِلِ اِسرائیل میں تقسِیم کرو گے اور یہ اُن کے حِصّے ہیں خُداوند خُدا فرماتا ہے۔
30
اور شہر کے مخارِج یہ ہیں۔ شِمال کی طرف کی پَیمایش چار ہزار پانچ سَو۔
31
اور شہر کے پھاٹک قبائِلِ اِسرائیل سے نامزد ہوں گے۔ تِین پھاٹک شِمال کی طرف ایک پھاٹک رُوبِن کا۔ ایک یہُوداؔہ کا۔ ایک لاوؔی کا۔
32
اور مشرِق کی طرف کی پَیمایش چار ہزار پانچ سَو اور تِین پھاٹک۔ ایک یُوسفؔ کا۔ ایک بِنیمِین کا اور ایک دان کا۔
33
اور جنُوب کی طرف کی پَیمایش چار ہزار پانچ سَو اور تِین پھاٹک۔ ایک شمعُوؔن کا۔ ایک اِشکار کا اور ایک زبُولُون کا۔
34
اور مغرِب کی طرف کی پَیمایش چار ہزار پانچ سَو اور تِین پھاٹک۔ ایک جد کا۔ ایک آشر کا اور ایک نفتالی کا۔
35
اُس کا مُحِیط اٹھارہ ہزار اور شہر کا نام اُسی دِن سے یہ ہو گا کہ خُداوند وہاں ہے۔
← Chapter 47
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48