bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Ezekiel 10
Ezekiel 10
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 9
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 11 →
1
مَیں نے نگاہ کی اَور دیکھا کہ کروبیوں کے سَروں کے اُوپر جو فِضا تھی اُس کے اُوپر نیلم کے تخت کی مانند کویٔی شَے نظر آ رہی ہے۔
2
یَاہوِہ نے کتان کے کپڑے پہنے ہُوئے شخص سے کہا، ”کروبیوں کے نیچے والے پہیّوں میں چلا جا اَور اَپنی دونوں مُٹھّیوں کو کروبیوں کے درمیان سے جلتے ہُوئے اَنگارے اُٹھاکر بھر لے اَور اُنہیں شہر کے اُوپر بِکھیر دے۔“ میرے دیکھتے دیکھتے وہ اُن کے درمیان چلا گیا۔
3
جَب وہ شخص اَندر گیا تَب کروبی بیت المُقدّس کی جُنوب کی طرف کھڑے تھے اَور اَندرونی صحن پر بادل چھایا ہُوا تھا۔
4
تَب یَاہوِہ کا جلال کروبیوں کے اُوپر سے اُٹھ کر بیت المُقدّس کی دہلیز کی طرف بڑھا۔ بیت المُقدّس بادل سے بھر گئی اَور صحن یَاہوِہ کے جلال کے نُور سے معموُر ہو گیا۔
5
کروبیوں کے پروں کی آواز بیرونی صحن تک سُنایٔی دیتی تھی جو قادرمُطلق خُدا کے کلام کی آواز کی مانند تھی۔
6
جَب یَاہوِہ نے کتان کا لباس پہنے ہُوئے شخص کو حُکم دیا، ”وہ پہیّوں کے اَندر سے کروبیوں کے درمیان سے آگ لے،“ تَب وہ شخص اَندر گیا اَور ایک پہیّا کے پاس جا کھڑا ہُوا۔
7
تَب اُن کروبیوں میں سے ایک نے اَپنا ہاتھ آگ کی طرف بڑھایا جو اُن کے درمیان تھی۔ اُس نے اُس میں سے کچھ آگ لے کر کتان کا لباس پہنے ہُوئے شخص کے ہاتھوں پر رکھ دی اَور وہ اُسے لے کر باہر چلا گیا۔
8
(کروبیوں کے پروں کے نیچے کویٔی اَیسی چیز دیکھی جا سکتی تھی جو اِنسان کے ہاتھ کی مانند تھی۔)
9
مَیں نے نگاہ کی اَور کروبیوں کے پاس چار پہیّے دیکھے۔ ہر کروبی کے پاس ایک پہیّا تھا اَور وہ پہیّے پکھراج کے مانند چمکتے تھے۔
10
شکل و صورت سے وہ چاروں ایک ہی طرح کے تھے۔ ہر ایک پہیّا یُوں نظر آتا تھا گویا ایک پہیّا دُوسرے کے اَندر ہے۔
11
جَب وہ حرکت کرتے تو اُن چاروں سمتوں میں سے جدھر کروبیوں کا رُخ ہوتا تھا کسی ایک جانِب چل پڑتے۔ جَب کروبی چلنے لگتے تھے تو پہیّے مُڑتے نہ تھے۔ کروبی اُسی سمت چل پڑتے تھے جِس طرف اُن کے سَروں کا رُخ ہوتا تھا اَور وہ چلتے وقت مُڑتے نہ تھے۔
12
اُن کی پیٹھ، اُن کے ہاتھوں اَور اُن کے پروں اَور اُن کے چار پہیّوں سمیت اُن کے تمام بَدن پر آنکھیں ہی آنکھیں تھیں۔
13
مَیں نے اُن، ”پہیّوں کو چرخ کہلاتے ہُوئے سُنا۔“
14
ہر کروبی کے چار چہرے تھے۔ ایک چہرہ تو کروبی کا تھا، دُوسرا اِنسان کا، تیسرا شیرببر کا اَور چوتھا عُقاب کا تھا۔
15
پھر کروبی اُوپر کو اُٹھے۔ یہ وُہی جاندار تھے جنہیں مَیں نے نہر کِبارؔ کے کنارے دیکھا تھا۔
16
جَب کروبی حرکت کرتے تو اُن کے پاس کے پہیّے بھی حرکت کرتے اَور جَب کروبی زمین سے اُٹھنے کے لیٔے اَپنے پر پھیلاتے تَب بھی پہیّے اُن سے جُدا نہ ہوتے تھے۔
17
جَب کروبی رُک جاتے تو وہ بھی رُک جاتے اَور جَب کروبی اُٹھتے تُو یہ بھی اُن کے ساتھ اُٹھ جاتے کیونکہ جاندار کی رُوح اُن میں تھی۔
18
تَب یَاہوِہ کا جلال بیت المُقدّس کی دہلیز سے ہٹ کر کروبیوں کے اُوپر آکر ٹھہرگیا۔
19
میں دیکھ ہی رہاتھا کہ کروبیوں نے اَپنے پر پھیلائے اَور زمین پر سے اُٹھ گیٔے اَور جوں ہی وہ چلے گیٔے پہیّے بھی اُن کے ساتھ چلے گیٔے۔ وہ یَاہوِہ کے گھر کے مشرقی پھاٹک کے دروازے پر رُکے اَور اِسرائیل کے خُدا کا جلال اُن کے اُوپر جلوہ گِر تھا۔
20
یہ وُہی جاندار ہیں جنہیں مَیں نے اِسرائیل کے خُدا کے نیچے نہر کِبارؔ کے کنارے دیکھا تھا اَور مَیں نے جان لیا کہ وہ کروبی تھے۔
21
ہر ایک کے چار چہرے اَور چار پر تھے اَور اُن کے پروں کے نیچے اِنسان کے سے ہاتھ تھے۔
22
اُن کے چہروں کی شکل و صورت وَیسی ہی تھی جَیسی مَیں نے نہر کِبارؔ کے کنارے دیکھی تھی۔ ہر ایک سیدھا آگے ہی کو چلتا تھا۔
← Chapter 9
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 11 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48