bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Ezekiel 41
Ezekiel 41
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 40
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 42 →
1
پھر وہ آدمی مُجھے بیت المُقدّس کے بیرونی پاک مُقدّس میں لایا اَور اُس نے دہلیزوں کو ناپا۔ اُن دونوں طرف کے سُتونوں کی چوڑائی چھ چھ ہاتھ تھی۔
2
دروازہ دس ہاتھ چوڑا تھا اَور اُس کے دونوں طرف کی اُبھری ہُوئی دیواریں پانچ پانچ ہاتھ چوڑی تھیں۔ اُس نے بیرونی پاک مُقدّس کی پیمائش بھی کی۔ وہ چالیس ہاتھ لمبا اَور بیس ہاتھ چوڑا تھا۔
3
تَب وہ اَندرونی پاک مَقدِس میں گیا اَور دروازہ کے سُتونوں کو ناپا۔ اُن میں سے ہر ایک دو ہاتھ چوڑا تھا۔ دروازہ چھ ہاتھ چوڑا تھا اَور اُس کے دونوں طرف کی اُبھری ہُوئی دیواریں سات سات ہاتھ چوڑی تھیں۔
4
اَور اُس نے اَندرونی مَقدِس کی لمبائی ناپی جو بیس ہاتھ تھی۔ اَور اُس کی چوڑائی بیرونی مُقدّس کے سِرے تک بیس ہاتھ تھی۔ اُس نے مُجھ سے کہا، ”یہ نہایت ہی پاک ترین مقام ہے۔“
5
پھر اُس نے بیت المُقدّس کی دیوار ناپی۔ وہ چھ ہاتھ موٹی تھی اَور بیت المُقدّس کے اطراف کے پہلو کا ہر کمرہ چار ہاتھ چوڑا تھا۔
6
پہلو کے کمرے ایک کے اُوپر ایک، تین منزلہ تھے اَور ہر مَنزل میں تیس کمرے تھے۔ بیت المُقدّس کی دیوار کے چاروں طرف پہلو کے کمروں کو سہارا دینے کے لیٔے چھجّے بنے ہُوئے تھے۔ تاکہ یہ سہارا دینے والے حِصّے بیت المُقدّس کی دیوار میں بنائے جایٔیں۔
7
بیت المُقدّس کے چاروں طرف پہلو کے کمرے ہر مَنزل پر وسیع تر ہوتے جاتے تھے کیونکہ بیت المُقدّس کی چاروں طرف جو کچھ تعمیر کیا گیا تھا، جَیسے جَیسے اُس کی اُونچائی بڑھی وہ چوڑا ہوتا گیا۔ اِس لیٔے اُوپر کی مَنزل کے کمرے نِچلی مَنزل کی بہ نِسبت زِیادہ وسیع ہوتے گیٔے۔ نِچلی مَنزل سے ایک زینہ درمیانی مَنزل سے ہوتا ہُوا اُوپر کی مَنزل کو جاتا تھا۔
8
مَیں نے بیت المُقدّس کی چاروں طرف ایک اُونچا چبوترہ دیکھا جِس پر پہلو کے کمروں کی بُنیاد رکھی گئی تھی۔ یہ پیمائش کے سَرکنڈے کی لمبائی کا یعنی چھ بڑے ہاتھوں کے برابر تھا۔
9
پہلو کے کمروں کی بیرونی دیوار کی موٹائی پانچ ہاتھ تھی۔ بیت المُقدّس کے پہلو کے کمروں
10
اَور کاہِنوں کے کمروں کے درمیان کی کھُلی جگہ جو بیت المُقدّس کے چاروں طرف پھیلی ہُوئی تھی بیس ہاتھ چوڑی تھی۔
11
پہلو کے کمروں کے دروازے اُس کھُلی جگہ کی طرف سے تھے؛ ایک دروازہ شمال کی جانِب اَور دُوسرا جُنوب کی جانِب تھا۔ اُس کھُلی جگہ سے ملحقہ خالی جگہ چاروں طرف سے پانچ ہاتھ چوڑی تھی۔
12
جِس عمارت کا رُخ بیت المُقدّس کے صحن کے مغرب کی جانِب تھا وہ ستّر ہاتھ چوڑی تھی۔ اُس عمارت کی دیوار چاروں طرف سے پانچ ہاتھ موٹی تھی اَور اُس کی لمبائی نوّے ہاتھ تھی۔
13
پھر اُس نے بیت المُقدّس کی پیمائش کی۔ وہ سَو ہاتھ لمبی تھی۔ اَور بیت المُقدّس کے صحن اَور دیواروں سمیت وہ عمارت بھی سَو ہاتھ لمبی تھی۔
14
بیت المُقدّس کے مشرقی صحن کی چوڑائی اُس کے سامنے کے حِصّے کے ساتھ سَو ہاتھ تھی۔
15
پھر اُس نے اُس عمارت کی لمبائی مع اُس کے دونوں طرف کے برامدوں کے ناپی جِس کا رُخ صحن کی طرف ہے اَورجو بیت المُقدّس کے پیچھے ہے۔ یہ سَو ہاتھ نکلی۔ بیرونی پاک مَقدِس، اَندرونی پاک مَقدِس اَور صحن کی طرف رُخ کی ہویٔی دہلیز؛
16
ساتھ ہی ساتھ، آستانے، جھروکے اَور اُن تینوں کے اطراف کے برامدے۔ الغرض ہر شَے جو آستانے سے پرے تھی خُود آستانے کے ساتھ لکڑی سے ڈھانکی گئی تھی۔ فرش، کھڑکیوں تک کی دیوار اَور کھڑکیاں بھی ڈھکی ہُوئی تھیں۔
17
اَندرونی پاک مَقدِس داخلی دروازہ کے باہر کے حِصّہ میں اُوپر کی جانِب جہاں خالی جگہ تھی اَور اَندرونی اَور بیرونی پاک مَقدِس کی چاروں طرف کی تمام دیواروں پر برابر برابر فاصلہ پر
18
کروبی اَور کھجور کے درخت اَیسے نقش کئے گیٔے تھے کہ دو کھجور کے درختوں کے درمیان ایک کروبی تھا۔ ہر کروبی کے دو چہرے تھے:
19
اِنسان کا چہرہ ایک طرف کے کھجور کے درخت کی جانِب اَور شیرببر کا چہرہ دُوسری طرف کے کھجور کے درخت کی جانِب تھا۔ ساری بیت المُقدّس کی چاروں طرف یہ نقش کاری کی گئی تھی۔
20
بیرونی مُقدّس کی دیوار پر بھی فرش سے لے کر دروازہ کی اُوپر کی جگہ تک کروبی اَور کھجور کے درخت نقش کئے گیٔے تھے۔
21
بیرونی مُقدّس کے دروازہ کی چوکھٹ مستطیل تھی اَور پاک ترین مقام کے سامنے بھی اَیسی ہی چوکھٹ تھی۔
22
وہاں لکڑی کا مذبح تھا جِس کی اُونچائی تین ہاتھ اَور لمبائی اَور چوڑائی دو دو ہاتھ تھی۔ اُس کے کونے، اُس کا پیندا اَور اُس کے بازو لکڑی کے تھے۔ اُس آدمی نے مُجھ سے کہا، ”یہ وہ میز ہے جو یَاہوِہ کے سامنے رہتی ہے۔“
23
بیت المُقدّس کے بیرونی حِصّہ اَور پاک ترین مقام دونوں کے دو دو دروازے تھے۔
24
اَور ہر دروازے کے دو دو پَلّے تھے یعنی ہر دروازہ کے لیٔے دو دو کواڑوں والے پَلّے تھے۔
25
بیت المُقدّس کے بیرونی حِصّہ کے دروازہ پر دیواروں کی طرح ہی کروبی اَور کھجور کے درخت نقش کئے گیٔے تھے اَور دہلیز کے سامنے کی طرف لکڑی کا چھجّہ تھا۔
26
دہلیز کی اطراف کی دیواروں میں جھروکے تھے جِن کے دونوں طرف کھجور کے درخت نقش کئے گیٔے تھے۔ بیت المُقدّس کے پہلو کے کمروں کے لیٔے بھی لکڑی کے چھجّے تھے۔
← Chapter 40
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 42 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48