bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Ezekiel 3
Ezekiel 3
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 2
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 4 →
1
اَور اُنہُوں نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدَمزاد، تیرے سامنے جو کچھ ہے اُسے کھالے۔ اُس طُومار کو کھالے؛ تَب جا کر بنی اِسرائیل کو بتا۔“
2
چنانچہ مَیں نے اَپنا مُنہ کھولا اَور اُنہُوں نے مُجھے وہ طُومار کھانے کے لیٔے دیا۔
3
تَب اُنہُوں نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدَمزاد، یہ طُومار جو مَیں تُجھے دے رہا ہُوں اِسے کھالے اَور اُس سے اَپنا پیٹ بھر لے۔“ چنانچہ مَیں نے اُسے کھا لیا اَور وہ میرے مُنہ میں شہد کی مانند میٹھا لگا۔
4
پھر اُنہُوں نے مُجھ سے کہا: ”اَے آدمؔ زاد، اَب بنی اِسرائیل کے پاس جا اَور اُنہیں میرا کلام سُنا۔
5
کیونکہ تُو کسی انوکھی بولی یا مُشکل زبان بولنے والی قوم کی طرف نہیں بھیجا جا رہا بَلکہ بنی اِسرائیل ہی کی طرف بھیجا جا رہاہے
6
تُو مُختلف قوموں کی طرف نہیں بھیجا جا رہاہے جِن کی بولی انوکھی اَور زبان مُشکل ہے جسے تُو سمجھ نہیں سَکتا۔ اگر مَیں تُجھے اُن کے پاس بھیجتا تو یقیناً وہ تیری باتیں سُنتے۔
7
لیکن بنی اِسرائیل تیری نہ سُنیں گے کیونکہ وہ میری باتیں سُننا ہی نہیں چاہتے کیونکہ تمام بنی اِسرائیلی سخت دِل اَور ضِدّی ہو گئے ہیں۔
8
لیکن مَیں تُجھے اُن ہی کی طرح نہ جھُکنے والا اَور سخت مِزاج بنا دُوں گا۔
9
میں تیری پیشانی کو ہیرے سے بھی زِیادہ سخت کر دُوں گا جو چقماق سے بھی سخت تر ہوتاہے۔ لہٰذا تُو اُن سے ڈر مت اَور نہ گھبرا حالانکہ وہ ایک سرکش قوم ہے۔“
10
اَور اُنہُوں نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدَمزاد، غور سے سُن اَورجو کچھ مَیں تُجھ سے کہُوں اُسے دِل میں رکھ لے۔
11
اَب اَپنی قوم کے جَلاوطن لوگوں کے پاس جا اَور اُنہیں بتا۔ اُن سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں،‘ خواہ وہ سُنیں یا نہ سُنیں۔“
12
تَب رُوح نے مُجھے اُٹھالیا اَور مَیں نے اَپنے پیچھے ایک نہایت گرج دار آواز سُنی کہ یَاہوِہ کے مَسکن میں اُن کے جلال کی تمجید ہو۔
13
یہ جانداروں کے پروں کے ایک دُوسرے سے ٹکرانے کی اَور اُن کے پاس کے پہیّوں کی آواز تھی جو نہایت زور کی گڑگڑاہٹ تھی۔
14
تَب رُوح مُجھے اُٹھاکر لے گئی اَور مَیں تلخ دِل اَور آگ بگُولہ ہوکر چلا گیا اَور یَاہوِہ کا مضبُوط ہاتھ مُجھ پر بھاری تھا۔
15
اَور مَیں اُن جَلاوطنوں کے پاس آیا جو کِبارؔ نہر کے کنارے تل ابیبؔ میں رہتے تھے اَور وہاں مَیں اُن کی رہائش گاہ میں سات دِن تک اُن کے درمیان پریشان بیٹھا رہا۔
16
سات دِن کے اِختتام پر یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا:
17
”اَے آدمؔ زاد، مَیں نے تُجھے بنی اِسرائیل کا نگہبان مُقرّر کیا ہے اِس لیٔے میرا کلام سُن اَور میری جانِب سے اُنہیں آگاہ کر۔
18
جَب مَیں کسی بدکار شخص سے کہُوں، ’تُو یقیناً مَر جائے گا،‘ اَور تُو اُسے آگاہ نہ کرے یا اُسے اَپنی بُری روِش سے باز آنے کو نہ کہے تاکہ وہ اَپنی جان بچا سکے تَب وہ بدکار تو اَپنے گُناہ کے باعث مَر جائے گا اَور مَیں تُجھے اُس کے خُون کا ذمّہ دار ٹھہراؤں گا۔
19
لیکن اگر تُو اُس بدکار کو مُتنبّہ کرے اَور وہ اَپنی شرارت یا بدکاری سے باز نہ آئے تو وہ اَپنے گُناہ میں مَرے گا لیکن تُو اَپنی جان بچالے گا۔
20
”اَور اگر ایک راستباز اِنسان اَپنی راستبازی چھوڑکر بدکاری پر اُتر آئے اَور مَیں اُس کے راستے میں اُس کی ٹھوکر کا پتّھر رکھ دُوں تو وہ گِر کے مَر جائے گا۔ چونکہ تُونے اُسے آگاہ نہ کیا اِس لیٔے وہ اَپنے گُناہ میں مَر جائے گا اَور اُس کی راستبازی حِساب میں نہ لائی جائے گی اَور مَیں تُجھے اُس کے خُون کا ذمّہ دار ٹھہراؤں گا۔
21
لیکن اگر تُو اُس راستباز شخص کو گُناہ کرنے سے منع کرے اَور وہ گُناہ نہ کرے تَب وہ یقیناً جئے گا کیونکہ اُس نے نصیحت کو مان لیا اَور تُونے اَپنی جان بچا لی۔“
22
یَاہوِہ کا ہاتھ وہاں مُجھ پر تھا اَور اُس نے مُجھ سے کہا، ”اُٹھ اَور میدان میں چلا جا جہاں مَیں تُجھ سے کلام کروں گا۔“
23
چنانچہ میں اُٹھا اَور میدان میں چلا گیا اَور وہاں مَیں نے یَاہوِہ کے جلال کا نظارہ کیا۔ ٹھیک اُسی طرح جَیسا مَیں نے کِبارؔ نہر کے کنارے دیکھا تھا اَور مَیں مُنہ کے بَل گِر پڑا۔
24
تَب رُوح مُجھ میں سما گئی اَور مُجھے پاؤں کے بَل کھڑا کرکے مُجھ سے ہم کلام ہُوئی اَور کہا: ”جا اَور اَپنے گھر کے اَندر دروازہ بند کرکے بیٹھا رہ۔
25
اَور اَے آدَمزاد، وہ لوگ تُجھے رسّیوں سے جکڑ کر باندھ دیں گے اَور تُو نکل کر اُن کے درمیان جانے نہ پایٔےگا۔
26
اَور مَیں تیری زبان کو تیرے تالُو سے چپکا دُوں گا تاکہ تُو خاموش رہے اَور اُنہیں ڈانٹنے نہ پایٔے، حالانکہ وہ سرکش خاندان ہے۔
27
لیکن جَب مَیں تُجھ سے بات کروں گا تَب میں تیرا مُنہ کھول دُوں گا اَور تُو اُن سے کہے گا، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں۔‘ جو سُنتا ہے وہ سُن لے اَورجو نہیں سُنتا وہ نہ سُنے، کیونکہ وہ سرکش قوم ہے۔
← Chapter 2
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 4 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48