bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Ezekiel 21
Ezekiel 21
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 20
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 22 →
1
یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا:
2
”اَے آدمؔ زاد، اَپنا رُخ یروشلیمؔ کی طرف کر اَور پاک مَقدِس کے خِلاف کلام سُنا۔ اِسرائیل کے مُلک کے خِلاف نبُوّت کر
3
اَور اُس سے کہہ، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: اَے اِسرائیل دیکھ مَیں تیرے خِلاف ہُوں۔ میں اَپنی تلوار مِیان میں سے نکالُوں گا اَور تُجھ میں سے راستبازوں اَور بدکاروں دونوں کو ختم کر دُوں گا۔
4
چونکہ میں راستبازوں اَور بدکاروں کو ختم کرنے والا ہُوں اِس لیٔے میری تلوار جُنوب سے لے کر شمال تک ہر شخص کے خِلاف مِیان سے نکلی جائے گی۔
5
تَب تمام لوگ جان لیں گے کہ میں یَاہوِہ نے مِیان میں سے اَپنی تلوار کھینچی ہے اَور وہ اُس میں واپس نہ رکھی جائے گی۔‘
6
”اِس لیٔے اَے آدمؔ زاد، تُو آہیں بھر! اُن کے سامنے شکستہ دِل اَور شدید غم سے آہیں بھر
7
اَور جَب وہ تُجھ سے پوچھیں: ’تُو کیوں آہیں بھرتاہے؟‘ تو کہنا، ’آنے والی خبر کے سبب سے ہر دِل پگھل جائے گا اَور ہر ہاتھ ڈھیلا پڑ جائے گا۔ ہر رُوح ناتواں ہو جائے گی اَور ہر گھٹنا پانی کی مانند کمزور ہو جائے گا۔‘ وہ آ رہی ہے! وہ یقیناً وقوع میں آئے گی۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔“
8
یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا:
9
”اَے آدمؔ زاد، نبُوّت کر اَور کہہ، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’ایک تلوار، ایک تلوار، جو تیز کی گئی اَور چمکائی گئی ہے۔
10
جو قتل کرنے کے لیٔے تیز کی گئی ہے، اَور بجلی کی طرح چمکنے کے لیٔے چمکائی کی گئی ہے! ” ’کیا ہم اَپنے بیٹے یہُوداہؔ کے قبیلہ سے عصائے شاہی کے لیٔے شادمان ہوں جَب کہ تلوار ہر اَیسی چھڑی کی تحقیر کرتی ہے؟
11
” ’تلوار جھلکانے کے لیٔے دی گئی ہے، تاکہ ہاتھ میں پکڑی جائے؛ وہ تیز کی گئی اَور چمکائی گئی، اَور قاتل کے ہاتھ میں دینے کے لیٔے تیّار کی گئی۔
12
اَے آدمؔ زاد، چِلّا اَور ماتم کر، کیونکہ وہ میرے لوگوں پر چلے گی؛ وہ اِسرائیل کے تمام اُمرا پر اُٹھے گی۔ وہ میرے لوگوں سمیت تلوار کے حوالہ کئے جایٔیں گے۔ اِس لیٔے تُو اَپنی چھاتی پیٹ۔
13
” ’جانچ یقیناً ہوگی اَور اگر یہُوداہؔ کا عصا جِس کی تلوار تحقیر کرتی ہے نہ رہا تو کیا؟ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔‘
14
”چنانچہ آدمؔ زاد، نبُوّت کر، اَور تالی بجا۔ تلوار کو دو بار چلنے دے، بَلکہ تین بار۔ وہ تلوار تو خُونریزی کے لیٔے ہے۔ بہت ہی بڑی خُونریزی کے لیٔے وہ تلوار ہے، جو ہر طرف سے اُن پر آ پڑےگی۔
15
مَیں نے اُس تلوار کی نوک کو خُونریزی کے لیٔے اُن کے تمام پھاٹکوں کی طرف کر دیا ہے۔ تاکہ اُن کے دِل پگھل جایٔیں، اَور زِیادہ لاشیں گریں۔ وہ بجلی کی طرح چمکنے کے لیٔے بنائی گئی ہے، اَور قتل کرنے کے لیٔے گرفت میں لی گئی ہے۔
16
اَے تلوار، داہنی طرف چل، پھر بائیں طرف، یعنی جِس طرف بھی تُجھے گھُمایا جائے۔
17
میں بھی تالی بجاؤں گا، اَور میرا قہر ٹھنڈا ہو جائے گا۔ مَیں یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے۔“
18
یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا:
19
”اَے آدمؔ زاد، شاہِ بابیل کی تلوار کے لیٔے دو راستوں پر نِشان لگاؤ۔ دونوں ایک ہی مُلک سے نکلتے ہُوں۔ جہاں سے راستہ شہر کی طرف نکلتا ہے وہاں نِشان کھڑا کر۔
20
ایک راستہ اَیسا مُنتخب کر کہ تلوار عمُّونیوں کے ربّہؔ شہر پر آئے اَور دُوسرا اَیسا کہ تلوار یہُودیؔہ اَور قلعہ بند کے یروشلیمؔ کے شہر پر آئے۔
21
شاہِ بابیل راستہ کے اُس مقام پر رُکے گا جہاں سے یہ دو راہیں نکلتی ہُوں، یعنی دونوں راہوں کے اتصال پر تاکہ شگون نکالے۔ وہ تیروں سے قُرعہ ڈال کر اَپنے بُتوں سے مشورہ کرےگا اَور جگر کا مُعائنہ کرےگا۔
22
اُس کے داہنے ہاتھ میں یروشلیمؔ کا قُرعہ نکلے گا جہاں وہ سنگ باری کا سازوسامان نصب کرےگا تاکہ خُونریزی کا حُکم دیا جائے، لڑائی کی للکار بُلند ہو، پھاٹکوں کے مقابل سنگ باری کا سازوسامان نصب کرے، دمدمہ باندھے اَور محاصرہ کے لیٔے ضروُری اقدام کرے۔
23
جنہوں نے اُس کی اِطاعت کا حلف اُٹھایا اُن کی نظر میں تُو یہ جھُوٹا شگون ہے لیکن وہ اُنہیں اُن کا گُناہ جتا کر اسیر کر لے گا۔
24
”اِس لیٔے یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ’چونکہ تُم نے اَپنی سرکشی سے جو صَاف عیاں ہے اَپنا گُناہ یاد کیا اَور اَپنے ہر فعل سے اَپنے گُناہوں کا اِظہار کیا اِس لیٔے یہ سَب کرنے کے سبب سے تُم قَیدی بنا لیٔے جاؤگے۔
25
” ’اَے اِسرائیل کے ذلیل اَور بدکار شہزادے، جِس کا دِن آ چُکاہے، جِس کی سزا کا وقت اِس کی اِنتہا کو پہُنچ چُکاہے۔
26
یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے عمامہ اُتار اَور تاج بھی الگ کر دے۔ وہ جَیسا پہلے تھا وَیسا نہ رہے گا۔ جو پست ہے اُسے بُلند کیا جائے گا اَورجو بُلند ہے اُسے پست کیا جائے گا۔
27
تباہی! تباہی! میں اُسے تباہ کر دُوں گا! وہ اُس وقت تک بحال نہ کیا جائے گا جَب تک کہ اُس کا حقیقی مالک نہ آ جائے۔ میں اِسے اُسی کو دے دُوں گا۔‘
28
”اَور تُو اَے آدمؔ زاد، نبُوّت کر اَور کہہ، ’یَاہوِہ قادر، عمُّونیوں اَور اُن کی طَعنہ زنی کے متعلّق یُوں فرماتے ہیں: ” ’ایک تلوار، ایک تلوار، جو خُونریزی کے لیٔے کھینچی گئی ہے، اَور قتل کرنے کے لیٔے، اَور بجلی کی طرح چمکنے کے لیٔے صَاف کی گئی ہے!
29
تیرے خِلاف باطِل رُویتیں پانے، اَور تیرے حق میں جھُوٹی پیشن گوئیاں کرنے کے باوُجُود، وہ اُن بدکاروں کی گردنوں پر پڑےگی، جنہیں قتل کیا جاناہے، اُن کے قتل کا دِن آ گیا ہے، اَور اُن کی سزا کا وقت اَپنی اِنتہا کو پہُنچ چُکاہے۔
30
” ’تلوار کو مِیان میں ڈال دو۔ جِس جگہ تُو تخلیق ہُوئی، اَورجو تیرے آباؤاَجداد کا مُلک ہے، وہاں میں تیرا اِنصاف کروں گا۔
31
مَیں اَپنا غضب تُجھ پر اُنڈیل دُوں گا، اَور اَپنے قہر کی آگ سے تُجھے پھُونک ڈالوں گا۔ مَیں تُجھے وحشی لوگوں کے حوالہ کروں گا، جو تباہ کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
32
تُو آگ کے لیٔے ایندھن بنے گی، تیرا خُون تیرے مُلک میں بہایا جائے گا، اَور تُو پھر کبھی یاد نہ کی جائے گی؛ کیونکہ مَیں نے یعنی یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے۔‘ “
← Chapter 20
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 22 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48