bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Ezekiel 48
Ezekiel 48
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 47
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
1
”یہ قبیلے ہیں، جِن کے نام درج ہیں: ”شمالی سرحد سے لگا ہُوا دانؔ کا حِصّہ ہوگا جو حتلونؔ کے راستہ کے پاس سے لیبو حماتؔ تک اَور حضار عینانؔ اَور دَمشق کی شمالی سرحد کے پاس سے ہوتا ہُوا حماتؔ تک مشرق سے مغرب تک پھیلا ہوگا۔
2
آشیر کا ایک حِصّہ ہوگا جو دانؔ کی سرحد سے مُتّصل مشرق سے مغرب تک ہوگا۔
3
نفتالی کا ایک حِصّہ ہوگا جو آشیر کی سرحد سے مُتّصل مشرق سے مغرب تک ہوگا۔
4
منشّہ کا ایک حِصّہ ہوگا جو نفتالی کی سرحد سے مُتّصل مشرق سے مغرب تک ہوگا۔
5
اِفرائیمؔ کا ایک حِصّہ ہوگا جو منشّہ کی سرحد سے مُتّصل مشرق سے مغرب تک ہوگا۔
6
رُوبِنؔ کا ایک حِصّہ ہوگا جو اِفرائیمؔ کی سرحد سے مُتّصل مشرق سے مغرب تک ہوگا۔
7
یہُوداہؔ کا ایک حِصّہ ہوگا جو رُوبِنؔ کی سرحد سے مُتّصل مشرق سے مغرب تک ہوگا۔
8
”یہُوداہؔ کی سرحد سے مُتّصل مشرق سے مغرب تک وہ حِصّہ ہوگا جسے تُمہیں خصوصی ہدیہ کے طور پر وقف کرنا ہوگا۔ وہ پچّیس ہزار ہاتھ چوڑا ہوگا اَور اُس کی مشرق سے مغرب تک کی لمبائی کسی ایک قبیلہ کے حِصّہ کے برابر ہوگی؛ اَور اُس کے وَسط میں پاک مَقدِس ہوگا۔
9
”یہ خصوصی حِصّہ جو تُم یَاہوِہ کے لیٔے وقف کروگے پچّیس ہزار ہاتھ لمبا اَور دس ہزار ہاتھ چوڑا ہوگا۔
10
یہ کاہِنوں کے لیٔے مُقدّس حِصّہ ہوگا۔ وہ شمالی جانِب سے پچّیس ہزار ہاتھ لمبا ہوگا اَور دس ہزار ہاتھ چوڑا مغرب کی جانِب ہوگا۔ دس ہزار ہاتھ چوڑا مشرق کی جانِب اَور پچّیس ہزار ہاتھ لمبا جُنوب کی جانِب ہوگا اَور اُس کے وَسط میں یَاہوِہ کا پاک مَقدِس ہوگا۔
11
یہ صدُوقؔ کی نَسل میں سے مُقدّس کئے گیٔے اُن کاہِنوں کے لیٔے ہوگا جنہوں نے ایمانداری سے میری خدمت کی اَور بنی اِسرائیل کے گُمراہ ہونے کے وقت لیویوں کی طرح گُمراہ نہ ہُوئے۔
12
یہ مُلک کے مُقدّس حِصّہ میں سے اُن کے لیٔے خصوصی ہدیہ ہوگا جو لیویوں کی سرحد سے مُتّصل کا نہایت مُقدّس حِصّہ ہوگا۔
13
”کاہِنوں کی سرحد سے ملحق لیویوں کا حِصّہ ہوگا جو پچّیس ہزار ہاتھ لمبا اَور دس ہزار ہاتھ چوڑا ہوگا۔ اُس کی کل لمبائی پچّیس ہزار ہاتھ اَور اُس کی چوڑائی دس ہزار ہاتھ ہوگی۔
14
وہ اُس کا کویٔی حِصّہ نہ بیچیں نہ بدلیں۔ یہ زمین کا بہترین حِصّہ ہے جو کسی اَور کے ہاتھوں میں نہ پڑے کیونکہ یہ یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس ہے۔
15
”پانچ ہزار ہاتھ چوڑا اَور پچّیس ہزار ہاتھ لمبا باقی کا حِصّہ شہر اَور مکانات اَور چراگاہ کے عام اِستعمال کے لیٔے ہوگا۔ شہر اُس کے وَسط میں ہوگا۔
16
اَور اُس کی پیمائش یُوں ہوگی: شمالی بازو چار ہزار پانچ سَو ہاتھ، جُنوبی بازو چار ہزار پانچ سَو ہاتھ، مشرقی بازو چار ہزار پانچ سَو ہاتھ اَور مغربی بازو چار ہزار پانچ سَو ہاتھ۔
17
شہر کے لیٔے چراگاہ شمال کی جانِب دو سَو پچاس ہاتھ، جُنوب کی جانِب دو سَو پچاس ہاتھ، مشرق کی جانِب دو سَو پچاس ہاتھ اَور مغرب کی جانِب دو سَو پچاس ہاتھ ہوگی۔
18
اُس حِصّہ میں سے بچا ہُوا علاقہ جو مُقدّس حِصّہ کی سرحد سے مُتّصل اَور اُس کی لمبائی سے ملحق ہوگا وہ دس ہزار ہاتھ مشرق کے بازو کو اَور دس ہزار ہاتھ مغرب کے بازو کا ہوگا۔ اُس کی پیداوار شہر کے مزدُوروں کے لیٔے خُوراک بہم پہُنچائے گی۔
19
شہر کے مزدُور جو اُس میں کاشت کریں گے اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے ہوں گے۔
20
یہ سارا حِصّہ مُربّع نُما ہوگا جو ہر طرف سے پچّیس ہزار ہاتھ کا ہوگا۔ تُم اُس مُقدّس حِصّہ کو شہر کی جائداد کے ساتھ ساتھ ایک خصوصی ہدیہ کے طور پر وقف کر دوگے۔
21
”مُقدّس حِصّہ اَور شہر کی جائداد کے مُشتَرکہ علاقہ کے دونوں طرف کا بچا ہُوا علاقہ شہزادے کا ہوگا۔ وہ مُقدّس حِصّہ کے پچّیس ہزار ہاتھ سے مشرق کی طرف مشرقی سرحد تک اَور مغرب کی طرف پچّیس ہزار ہاتھ سے مغربی سرحد تک پھیلا ہوگا۔ یہ دونوں علاقے جو قبائلی علاقوں کی لمبائی سے لگ کر ہیں، شہزادے کے ہوں گے۔ اَور مُقدّس حِصّہ بیت المُقدّس کے پاک مَقدِس کے ساتھ اُن کے وَسط میں ہوگا۔
22
چنانچہ لیویوں کی جائداد اَور شہر کی جائداد اُس علاقہ کے وَسط میں ہوگی جو شہزادے کا ہے۔ شہزادے کا علاقہ یہُوداہؔ اَور بِنیامین کی سرحدوں کے درمیان ہوگا۔
23
”جہاں تک بقیّہ قبیلوں کا تعلّق ہے: ”بِنیامین کا ایک حِصّہ ہوگا جو مشرق سے مغرب تک پھیلا ہوگا۔
24
بِنیامین کے حِصّہ کی سرحد سے لگ کر شمعُونؔ کا ایک حِصّہ ہوگا جو مشرق سے مغرب تک کا ہوگا۔
25
یِسَّکاؔر کا ایک حِصّہ ہوگا جو مشرق سے مغرب تک شمعُونؔ کے حِصّہ کی سرحد سے لگ کر ہوگا۔
26
زبُولُون کا ایک حِصّہ ہوگا جو مشرق سے مغرب تک یِسَّکاؔر کے حِصّہ کی سرحد سے ملحق ہوگا۔
27
گادؔ کا ایک حِصّہ ہوگا جو مشرق سے مغرب تک زبُولُون کے حِصّہ کی سرحد سے ملحق ہوگا۔
28
گادؔ کی جُنوبی سرحد تامارؔ سے جُنوب کی طرف مریبہؔ قادِسؔ کے چشمے تک جاتی ہُوئی وادی مِصر سے لگ کر بحرِ رُوم تک پہُنچے گی۔
29
”یہ وہ مُلک ہے جو تُم اِسرائیل کے قبائل میں مِیراث کے طور پر تقسیم کروگے اَور یہ اُن کے حِصّے ہوں گے۔“ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔
30
”شہر کے مخارج یہ ہوں گے: ”شمال کی طرف سے شروع کرتے ہُوئے جِس کی لمبائی چار ہزار پانچ سَو ہاتھ ہوگی۔
31
شہر کے پھاٹک قبائل اِسرائیل سے نامزد ہوں گے۔ شمال کی بازو کے تین پھاٹک، رُوبِنؔ کا پھاٹک، یہُوداہؔ کا پھاٹک اَور لیوی کا پھاٹک کہلایٔیں گے۔
32
مشرق کی طرف جِس کی لمبائی چار ہزار پانچ سَو ہاتھ ہے، تین پھاٹک ہوں گے جو یُوسیفؔ کا پھاٹک، بِنیامین کا پھاٹک اَور دانؔ کا پھاٹک کہلایٔیں گے۔
33
جُنوب کی طرف جو لمبائی میں چار ہزار پانچ سَو ہاتھ ہے، تین پھاٹک ہوں گے جو شمعُونؔ کا پھاٹک، یِسَّکاؔر کا پھاٹک اَور زبُولُون کا پھاٹک کہلایٔیں گے۔
34
مشرق کی طرف جِس کی لمبائی چار ہزار پانچ سَو ہاتھ ہے، تین پھاٹک ہوں گے جو گادؔ کا پھاٹک، آشیر کا پھاٹک اَور نفتالی کا پھاٹک کہلایٔیں گے۔
35
”چاروں طرف کا گھیرا اٹھّارہ ہزار ہاتھ ہوگا۔ ”اَور اُس دِن سے شہر کا نام یہ ہوگا، ’یَاہوِہ شمّہ ۔‘ “
← Chapter 47
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48