bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Ezekiel 14
Ezekiel 14
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 13
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 15 →
1
اِسرائیل کے چند بُزرگ میرے پاس آئے اَور میرے سامنے بیٹھ گیٔے۔
2
تَب یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا:
3
”اَے آدمؔ زاد، اِن لوگوں نے اَپنے دِلوں میں بُت نصب کر لیٔے ہیں اَور ٹھوکر کھِلانے والی بدکاری کو اَپنے سامنے رکھتا ہے۔ کیا میں اَیسے لوگوں کو اِجازت دُوں کہ وہ مُجھ سے سوال کریں؟
4
اِس لیٔے اُن سے بات کر اَور اُن سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں کہ جَب کویٔی اِسرائیلی بُتوں کو اَپنے دِل میں جگہ دیتاہے اَور ٹھوکر کھِلانے والی بدکاری کو اَپنے سامنے رکھتا ہے اَور پھر نبی کے پاس جاتا ہے تَب میں یَاہوِہ خُود اُس کی بُت پرستی کے مُطابق اُسے جَواب دُوں گا۔
5
یہ مَیں تمام بنی اِسرائیل کا دِل جیتنے کے لیٔے کروں گا جنہوں نے اَپنے بُتوں کی خاطِر مُجھے ترک کیا ہے۔‘
6
”اِس لیٔے بنی اِسرائیل سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: تَوبہ کرو! اَپنے بُتوں سے مُنہ موڑ لو اَور اَپنی تمام مکرُوہ حرکتوں سے باز آؤ!
7
” ’جَب کویٔی اِسرائیلی یا کویٔی پردیسی جو اِسرائیل میں رہتا ہو مُجھ سے جُدا ہو جائے اَور بُتوں کو اَپنے دِل میں جگہ دے اَور ٹھوکر کھِلانے والی بدی کو اَپنے سامنے رکھے اَور تَب مُجھ سے کویٔی بات پُوچھنے کے لیٔے نبی کے پاس جائے اُسے میں یَاہوِہ خود ہی جَواب دُوں گا۔
8
میں اُس شخص کی مُخالفت کروں گا اَور اُسے ایک ضرب المثل اَور نِشان عِبرت بنا دُوں گا اَور اُسے اَپنے لوگوں میں سے ختم کر دُوں گا۔ تَب تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔
9
” ’اگر کسی نبی نے دھوکا کھا کر نبُوّت کی ہو تُو یہ جانو کہ میں یَاہوِہ نے اُس نبی کو دھوکا کھانے دیا ہے اَور مَیں اَپنا ہاتھ اُس کے خِلاف بڑھا کر اُسے اَپنے اِسرائیلی لوگوں میں سے نابود کروں گا۔
10
وہ اَپنے گُناہ کا بوجھ اُٹھائیں گے۔ نبی بھی اِسی قدر گُنہگار ٹھہرے گا جِس قدر کہ اُس سے سوال کرنے والا گُنہگار ہوگا۔
11
تَب بنی اِسرائیل پھر مُجھ سے نہیں بھٹکیں گے۔ نہ وہ اَپنے آپ کو اَپنے تمام گُناہوں سے ناپاک ہی کریں گے۔ وہ میرے لوگ ہوں گے اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔‘ “
12
یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا:
13
”اَے آدمؔ زاد، اگر کویٔی مُلک بےوفائی کرکے میرے خِلاف گُناہ کرے اَور مَیں اَپنا ہاتھ اُس کی طرف بڑھا کر اُس کی اشیائے خوردنی کی رسد کاٹ دُوں اَور اُس پر قحط نازل کروں اَور اُس کے لوگوں کو اَور اُن کے جانوروں کو ہلاک کر دُوں
14
اَور اگر اُن میں نُوح، دانی ایل اَور ایُّوب، یہ تینوں اَشخاص بھی مَوجُود ہوں تو وہ اَپنی راستبازی کے باعث صِرف اَپنی ہی جان بچا سکیں گے۔ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔
15
”یا اگر مَیں اُس مُلک میں جنگلی درندے بھیج دُوں جو اُسے غَیر آباد کر دیں اَور وہ ویران ہو جائے، یہاں تک کہ اُن درندوں کے سبب سے کویٔی اُس میں سے گزر نہ پایٔے۔
16
اَور اگر یہ تین شخص اُس میں ہوتے تو بھی یَاہوِہ قادر نے یہ فرمایاہے کہ مُجھے اَپنی حیات کی قَسم، وہ اَپنے بیٹوں یا بیٹیوں کو بچا نہ سکتے تھے۔ صِرف اَپنے آپ کو بچا پاتے لیکن مُلک ویران ہو جاتا۔
17
”اَور اگر مَیں اُس مُلک پر تلوار اُٹھا لُوں اَور کہُوں، ’سارے مُلک پر وہ تلوار چلائی جائے،‘ اَور اگر مَیں اُس کے لوگوں کو اَور اُن کے جانوروں کو ہلاک ہو جانے دُوں
18
اَور اگر یہ تین شخص اُس میں ہوتے تو بھی یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں کہ مُجھے اَپنی حیات کی قَسم وہ اَپنے بیٹوں یا بیٹیوں کو بچا نہ سکتے تھے۔ صِرف وہ خُود کو بچائے رکھتے!
19
”اَور اگر مَیں اُس مُلک میں وَبا نازل کرتا اَور خُونریزی کے ذریعہ اَپنا قہر اُس پر نازل کرتا تاکہ اُس کے لوگ اَور اُن کے جانور مارے جاتے،
20
اَور اگر نُوح، دانی ایل اَور ایُّوب اُس میں ہوتے تو بھی یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں کہ مُجھے اَپنی حیات کی قَسم کہ وہ بیٹے کو اَور نہ ہی بیٹی کو بچا پاتے۔ وہ اَپنی راستبازی کے سبب باعث صِرف اَپنی جان بچا پاتے۔
21
”یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: وہ کس قدر خوفناک حادثہ ہوگا جَب مَیں یروشلیمؔ پر اَپنی چار خوفناک سزائیں نازل کروں گا یعنی تلوار اَور قحط اَور جنگلی درندے اَور وَبا۔ تاکہ اُس کے لوگ اَور اُن کے جانور مارے جایٔیں!
22
لیکن کچھ لوگ بچ جایٔیں گے۔ اُن بیٹوں اَور بیٹیوں کو وہاں سے نکال لیا جائے گا اَور وہ تیرے پاس آئیں گے۔ اَور جَب تُو اُن کے چال چلن اَور اُن کے کاموں کو دیکھ لے گا تَب تُجھے یروشلیمؔ پر لائی ہُوئی آفت کے متعلّق تسلّی ہوگی۔ ہاں ہر اُس آفت کے متعلّق جو مَیں نے اُس پر آنے دی۔
23
جَب تُو اُن کے اَخلاق اَور اُن کے اعمال دیکھ لے گا تَب تُجھے تسلّی ہوگی کیونکہ تُو جان لے گا کہ مَیں نے اُس میں کویٔی کام بلاوجہ نہیں کیا، یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔“
← Chapter 13
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 15 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48