bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Ezekiel 27
Ezekiel 27
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 28 →
1
یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا:
2
”اَے آدَمزاد، صُورؔ کے متعلّق نوحہ تیّار کر۔
3
صُورؔ سے کہہ، جو سمُندر کے پھاٹک پر مُقیم ہے اَور بیشتر ساحِلی لوگوں کے لیٔے تِجارت کا مقام ہے، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’اَے صُورؔ، تُو کہتاہے، ”کہ میرا حُسن کامل ہے۔“
4
تیرا علاقہ سمُندر کے درمیان تھا؛ اَور تیرے مِعماروں نے تیرے حُسن کو کمال تک پہُنچا دیا۔
5
اُنہُوں نے تیرے تمام تختے سنیرؔ کے صنوبر کی لکڑی سے بنائے؛ اَور لبانونؔ سے دیودار لے کر تیرے لیٔے مستُول بنایا۔
6
اَور باشانؔ کے بلُوط سے اُنہُوں نے تیرے چپّو بنائے؛ اَور کِتّیمؔ کے ساحِلوں سے لکڑی حاصل کرکے اُس میں ہاتھی دانت جڑ کر اُنہُوں نے تیرے لیٔے چھتری بنائی۔
7
مِصر کے مہین اَور نفیس کتان سے کشیدہ تیرا بادبان بنا جِس نے تیرے لیٔے پرچم کا کام دیا؛ تیرا نیلا اَور اَرغوانی شامیانہ اِلیشہؔ کے ساحِلوں سے لایٔے ہُوئے کپڑے کا بنا۔
8
صیدونؔ اَور اَرودؔ کے باشِندے تیرے ملّاح تھے؛ اَے صُورؔ، تیرے ہی اَپنے ماہر فنکار تیرے جہاز ران تھے۔
9
گیبلؔ کے تجربہ کار فنکار جو تُجھ پر سوار تھے تیرے جہاز ساز تھے جو رخنہ بندی میں ماہر تھے۔ سمُندر کے تمام جہاز اَور اُن کے ملّاح تیرے پاس آ گئے تاکہ تیری اَشیا کی تِجارت کریں۔
10
” ’فارسؔ، لُودؔ اَور فُوطؔ کے مَرد تیری فَوج میں سپاہی تھے۔ اُنہُوں نے تیری دیواروں پر اَپنی ڈھالیں اَور خُود ٹانگے، اَور تیری شان میں اِضافہ کیا۔
11
اَرودؔ اَور حِلقؔ کے لوگوں نے ہر طرف سے تیری شہرپناہ کی حِفاظت کی؛ اَور گمّادؔ کے لوگ تیرے بُرجوں میں مَوجُود تھے۔ اُنہُوں نے اَپنی ڈھالیں تیری دیواروں پر ٹانگیں؛ اَور تیرے حُسن کو کمال تک پہُنچایا۔
12
” ’تیرے مال کی بہتات کے باعث ترشیشؔ نے تیرے ساتھ تِجارت کی اَور اُنہُوں نے چاندی، لوہا، رانگا اَور سیسہ تیرے تجارتی اَسباب کے مُعاوضہ میں دیا۔
13
” ’یاوانؔ، تُوبل اَور میشکؔ نے تیرے ساتھ تِجارت کی؛ اُنہُوں نے تیرے تجارتی لوگ اَسباب کے عوض غُلام اَور کانسے کی چیزیں دیں۔
14
” ’بیت توغرمہؔ کے لوگوں نے گھوڑوں، جنگی گھوڑوں اَور خچّروں کے عوض تیری تجارتی اَشیا خریدیں۔
15
” ’دِدانؔ نے تیرے ساتھ تِجارت کی اَور بہت سے ساحِلی مُلک تیرے گاہک تھے۔ وہ ہاتھی دانت اَور آبنوس کے بدلے تُجھ سے اَشیا خریدتے تھے۔
16
” ’تیری متعدّد مصنوعات کے باعث ارامی بھی تُجھ سے تِجارت کرتے تھے اَور نیلا فیروزہ، اَرغوانی پارچہ، کشیدہ کاری، نفیس کتان، مونگا اَور لعل مُعاوضہ میں دیتے تھے۔
17
” ’یہُوداہؔ اَور اِسرائیل بھی تیرے ساتھ تِجارت کرتے تھے اَور وہ مِنّیتؔ کا گیہُوں، مٹھائیاں، شہد، زَیتُون کا تیل اَور روغن بلسان دے کر تُجھ سے اَشیا خریدتے تھے۔
18
” ’دَمشق بھی تیری مُختلف مصنوعات اَور کثرت اَسباب کے باعث تُجھ سے حلبونؔ کی مَے اَور زہر سفید اُون کی تِجارت کرتا تھا۔
19
دِدانؔ کے لوگ اَور اُوزالؔ کے یُونانی بھی تُجھ سے مال خریدتے تھے۔ وہ تیری اَشیا کے مُعاوضہ میں کُوٹا ہُوا لوہا، تج اَور اگر دیتے تھے۔
20
” ’دِدانؔ شہر تیرے ساتھ گھوڑوں کی کاٹھی کے کمبل کی تِجارت کرتے تھے۔
21
” ’عربستان اَور قیدارؔ کے تمام شہزادے تیرے گاہک تھے۔ وہ تیرے ساتھ برّوں، مینڈھوں اَور بکروں کی تِجارت کرتے تھے۔
22
” ’شیبا اَور رعماہؔ کے سوداگر بھی تیرے ساتھ تِجارت کرتے تھے اَور تیرے سامان کے عوض ہر قِسم کے نفیس مَسالے، قیمتی پتّھر اَور سونا دیتے تھے۔
23
” ’حارانؔ، کنّہؔ اَور عدنؔ اَور شیبا، اشُور اَور کِلمدؔ کے سوداگر تیرے ساتھ تِجارت کرتے تھے۔
24
وہ تیرے بازاروں میں تِجارت کے لیٔے خُوبصورت کپڑوں، نیلے رنگ کی نفیس پوشاکوں، کشیدہ کاری اَور نفیس بٹی ہوئی ڈوریوں کے ساتھ رنگین غالیچوں سے بھرے ہُوئے صندُوق لے کر آتے تھے جنہیں مضبُوط رسّیوں سے کس کر باندھا جاتا تھا۔
25
” ’ترشیشؔ کے جہاز تیرے لیٔے مال برداری کرتے تھے۔ جَب آپ سمُندری سفر پر جاتے ہیں تو جہاز بھاری سامان جہاز میں بھرجاتا ہے۔
26
تیرے ملّاح تُجھے گہرے سمُندر میں لے جاتے ہیں۔ لیکن بادِ مشرق سمُندر کے درمیان تیرے ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی۔
27
جِس دِن تُو تباہ ہوگی، اُس دِن تیری دولت، تیرا تجارتی اَسباب اَور مصنوعات، تیرے ملّاح، جہاز ران اَور جہاز ساز، تیرے سوداگر اَور تیرے تمام جنگی سپاہی، اَور اُن کے علاوہ ہر شخص جو جہاز پر سوار ہوگا سَب سمُندر کے درمیان غرق ہوں گے۔
28
جَب تیرے ملّاح چِلّائیں گے تَب اُن کے شور سے تیرے گِردونواح کے ساحِل لرز جایٔیں گے۔
29
تمام چپّو چلانے والے ملّاح اَپنے اَپنے جہازوں کو خیرباد کہیں گے؛ ملّاح اَور تمام جہاز ران ساحِلوں پر کھڑے ہوں گے۔
30
اَور وہ اَپنی آواز بُلند کریں گے اَور تیری خاطِر زار زار روئیں گے؛ وہ اَپنے سَروں پر خاک ڈالیں گے اَور راکھ میں لوٹیں گے۔
31
وہ تیری خاطِر اَپنے سَر مُنڈائیں گے اَور ٹاٹ پہن لیں گے۔ اَور وہ تیرے لیٔے شدید جِسمانی کوفت اَور شِدّت غم سے روئیں گے۔
32
جَیسے جَیسے وہ تیرے لیٔے واویلا اَور ماتم کریں گے، وَیسے ہی مرثیہ خوانی کرتے ہُوئے کہیں گے: ”سمُندر سے گھرے ہُوئے صُورؔ کی مانند، کب کسی کا مُنہ بند کیا گیا؟“
33
جَب تیرا تجارتی اَسباب سمُندر کی راہ جاتا تھا، تَب تُونے کیٔی قوموں کی حاجتیں رفع کیں؛ تُونے اَپنی دولت اَور اَپنی مصنوعات سے دُنیا کے بادشاہوں کو مالا مال کر دیا۔
34
اَب تُجھے سمُندر نے توڑ پھوڑ کے اَپنی گہرائی میں غرق کر دیا ہے؛ اَور تیرا تجارتی مال اَور تیرے تمام ساتھی تیرے ساتھ غرق ہو گئے۔
35
ساحِلی مُلکوں میں رہنے والے تمام لوگ تیری وجہ سے حیرت زدہ ہو گئے؛ اُن کے بادشاہوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے اَور خوف سے اُن کے چہروں کا رنگ پیلا پڑ گیا۔
36
مُختلف قوموں کے سوداگر تُجھ پر اِظہار نفرت کرتے ہیں؛ تیرا اَنجام نہایت ہولناک ہُوا اَور تُو اَب باقی نہ رہے گا۔‘ “
← Chapter 26
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 28 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48