bible
ra
🌐 Language
English
Español
Français
Deutsch
Português
Italiano
Nederlands
Русский
中文
日本語
한국어
العربية
Türkçe
Tiếng Việt
ไทย
Indonesia
All Languages
Home
/
Urdu
/
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
/
Ezekiel 13
Ezekiel 13
Urdu UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
← Chapter 12
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 14 →
1
یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا:
2
”اَے آدمؔ زاد، اِسرائیل کے اُن نبیوں کے خِلاف نبُوّت کرجو اِس وقت نبُوّت کر رہے ہیں، جو محض آپ نے دِل سے نبُوّت کرتے ہیں۔ اُن سے کہو: ’یَاہوِہ کا کلام سُنو!
3
یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں کہ اُن احمق نبیوں پر افسوس جنہوں نے کچھ نہیں دیکھا اَور محض اَپنی ہی رُوح کے پیچھے بھٹک جاتے ہیں!
4
اَے اِسرائیل، تیرے نبیوں اُن گیدڑوں کی مانند ہیں جو کھنڈروں میں پائی جاتی ہیں۔
5
تُم دیوار کی مرمّت کرتے ہُوئے شگافوں تک نہیں پہُنچے تاکہ وہ بنی اِسرائیل کی خاطِر یَاہوِہ کے دِن جنگ میں قائِم رہے۔
6
اُن کی رُویتیں باطِل ہیں اَور اُن کی پیشن گوئی جھُوٹی ہے۔ وہ کہتے ہیں، ”یَاہوِہ فرماتے ہیں،“ جَب کہ یَاہوِہ نے اُنہیں نہیں بھیجا۔ پھر بھی وہ توقع رکھتے ہیں کہ اُن کے الفاظ صحیح ثابت ہوں گے۔
7
جَب تُم نے یہ کہا، ”یَاہوِہ فرماتے ہیں،“ تَب تُم نے باطِل رُویتیں نہیں دیکھی اَور جھُوٹی پیشن گوئی نہیں کی؟ حالانکہ مَیں نے کلام نہیں کیا۔
8
” ’چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: تمہاری دروغ گوئی اَور باطِل رُویتوں کے باعث میں تمہارا مُخالف ہُوں۔ یہ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔
9
میرا ہاتھ اُن نبیوں کے خِلاف ہوگا جو باطِل رُویتیں دیکھتے ہیں اَور جھُوٹی پیشن گوئی کرتے ہیں۔ وہ میری اُمّت کی مجلس میں نہ ہوں گے، نہ بنی اِسرائیل کے دفتر میں درج ہوں گے اَور نہ ہی وہ اِسرائیل کے مُلک میں داخل ہوں گے۔ تَب تُم جان لوگے کہ میں یَاہوِہ قادر ہُوں۔
10
” ’چونکہ اُنہُوں نے میرے لوگوں کو سلامتی نہ ہوتے ہُوئے بھی یُوں کہہ کر بہکایا، ”سلامتی“ ہے اَور جَب کویٔی دیوار کمزور بنائی جاتی ہے تو اُس پر سفیدی پوت دیتے ہیں،
11
اِس لیٔے اُن سفیدی پوتنے والوں سے کہہ کہ وہ دیوار گِر جائے گی، موسلادھار بارش ہوگی اَور مَیں اولے برساؤں گا اَور زور کی آندھی چلے گی۔
12
جَب دیوار گِر جائے گی تَب لوگ تُم سے یہ نہ پُوچھیں گے، ”وہ سفیدی کہاں ہے جِس سے تُم نے اُسے پوتا تھا؟“
13
” ’چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: میں اَپنے غضب میں زور کی ہَوا چلاؤں گا اَور اَپنے قہر میں اولے اَور موسلادھار اَور شدید و تباہ کُن مینہ برساؤں گا۔
14
جِس دیوار پر تُم نے سفیدی پوت دی ہے میں اُسے توڑ ڈالوں گا اَور گرا دُوں گا جِس سے اُس کی بُنیاد نموُدار ہو جائے گی۔ جَب وہ گِرے گی تَب تُم اُس میں فنا ہو جاؤگے اَور تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔
15
اِس طرح میں اَپنا غضب دیوار پر اَور اُن لوگوں پر نازل کروں گا، جنہوں نے اُسے سفیدی سے پوت دیا تھا۔ تَب میں تُم سے کہُوں گا، ”نہ دیوار رہی اَور نہ وہ رہے جنہوں نے اُس پر پوتا پھیرا تھا،
16
یعنی اِسرائیل کے وہ نبیوں جنہوں نے یروشلیمؔ کے بارے میں نبُوّت کی اَورجو سلامتی کے نہ ہوتے ہُوئے بھی اُس کے لیٔے سلامتی کی رُویا دیکھتے رہے۔ یہ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔“ ‘
17
”اَور اَے آدمؔ زاد، تُو اَپنی قوم کی بیٹیوں کی طرف متوجّہ ہو جو اَپنی ہی طرف سے نبُوّت کرتی ہیں۔ تُو اُن کے خِلاف نبُوّت کر
18
اَور کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اُن عورتوں پر افسوس جو اَپنی تمام کہنیوں پر جادُو کے تعویذ سِی لیتی ہیں اَور اَپنے سَروں کے لیٔے مُختلف لمبائیوں کے بُرقعے بناتی ہیں تاکہ لوگوں کو جال میں پھنسائیں۔ کیا تُم میرے لوگوں کی جانوں کا شِکار کروگی اَور اَپنی جانیں بچائے رکھّوگی؟
19
تُم نے مُٹّھی بھر جَو اَور روٹی کے ٹُکڑوں کی خاطِر مُجھے میرے اَپنے لوگوں میں ناپاک ٹھہرایا۔ میرے لوگوں سے جھُوٹ بول کرجو جھُوٹ سُنتے ہیں، تُم نے اُن لوگوں کو مار ڈالا جنہیں مَرنا نہ تھا اَور اُنہیں بچایا جنہیں جینا نہ تھا۔
20
” ’چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: مَیں تمہارے تعویذوں کے خِلاف ہُوں جِن سے لوگوں کو تُم پرندوں کی طرح پھنساتی ہو اَور مَیں اُنہیں تمہاری باہوں پر سے نوچ کر دُور کر دُوں گا اَور مَیں اُن لوگوں کو آزاد کر دُوں گا جنہیں تُم پرندوں کی طرح پھنساتی ہو۔
21
مَیں تمہارے بُرقعے چاک کر دُوں گا اَور اَپنے لوگوں کو تمہارے ہاتھوں سے بچا لُوں گا اَور وہ پھر کبھی تمہاری طاقت کا شِکار نہ ہوں گے۔ تَب تُم جان لوگی کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔
22
چونکہ تُم نے اَپنی دروغ گوئی سے راستبازوں کا دِل توڑ دیا جَب کہ مَیں نے اُنہیں کویٔی غم نہ دیا اَور تُم نے بدکاروں کی ہمّت اَفزائی کی تاکہ وہ اَپنی بدی سے باز نہ آئیں اَور اِس طرح اَپنی جانیں بچا لیں۔
23
اِس لیٔے اَب تُم نہ تو باطِل رُویتیں دیکھوگی اَور نہ غیب گوئی ہی کر سکوگی۔ مَیں اَپنے لوگوں کو تمہارے ہاتھوں سے بچا لُوں گا اَور تَب تُم جان لوگی کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘ “
← Chapter 12
Jump to:
Chapter 1
Chapter 2
Chapter 3
Chapter 4
Chapter 5
Chapter 6
Chapter 7
Chapter 8
Chapter 9
Chapter 10
Chapter 11
Chapter 12
Chapter 13
Chapter 14
Chapter 15
Chapter 16
Chapter 17
Chapter 18
Chapter 19
Chapter 20
Chapter 21
Chapter 22
Chapter 23
Chapter 24
Chapter 25
Chapter 26
Chapter 27
Chapter 28
Chapter 29
Chapter 30
Chapter 31
Chapter 32
Chapter 33
Chapter 34
Chapter 35
Chapter 36
Chapter 37
Chapter 38
Chapter 39
Chapter 40
Chapter 41
Chapter 42
Chapter 43
Chapter 44
Chapter 45
Chapter 46
Chapter 47
Chapter 48
Chapter 14 →
All chapters:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48